یہ بندہ تو یاد ہوگا آپ کو؟
یہ وہی ایک سیٹ والی جماعت اسلامی کا مرد مجاہد ہے جو اکیلا اسمبلی میں چیختا رہا ، سمجھاتا رہا کہ ایفیٹف کے معاہدے مت سائن کرو۔ ملک کو آئی ایم ایف کے حوالے مت کرو ملک کا دیوالیہ نکل جائے گا مگر نہ عمران حکومت نے اس کی بات سنی نہ مکس اچار حکومت سن رہی تھی.
🚨 TRENDING NOW | JOIN THE CAMPAIGN
Jamaat-e-Islami Pakistan, under the leadership of Ameer Jamaat-e-Islami Hafiz Naeem ur Rehman, has consistently raised its voice against IPP Mafias and Bhatta Levy, awakened public awareness, and fought for people's relief. Its efforts and effective proposals have contributed to the recent reduction in petrol prices.
Let’s acknowledge this public struggle and express our gratitude to Hafiz Naeem ur Rehman.
Join the trend and amplify the voice of the people!
@NaeemRehmanEngr
Hashtag:
#شکریہ_جماعت_اسلامی
Keywords:
Shukria Hafiz Naeem
Bhatta Levy Namanzor
No More Bhatta Levy
پاکستان میں گندم کی کمی اس لیے پیدا ہوتی ہے کہ آپ کسان کو صحیح ریٹ نہیں دیتے
ایک طرف کسان کو ریٹ پورا نہیں دیتے دوسری طرف عوام کو مہنگا آٹا دیتے ہیں
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان
#شکریہ_حافظ_نعیم#HafizNaeemUrRehman
عالمی منڈی میں بڑھتی ہوئی پیٹرولیم کی قیمتیں پاکستان میں کم کیسے ہو رہی ہیں ؟
دیکھیے جماعت اسلامی کی جدوجہد پر تحقیقی رپورٹ
عوام کو حقیقی ریلیف ملنے تک جدوجد جاری رہے گی
#SyedFirasatShah#شکریہ_حافظ_نعیم
پیٹرولیم کی قیمتوں میں کمی جماعت اسلامی کے احتجاج کا ثمر ہے
اس سے پہلے نہ کسی کو لیوی کا علم نہ آئل ریفائنریز کے منافع کا
حافظ نعیم الرحمان کی لاہور میں اہم پریس کانفرنس
#لیوی_بھتہ_نامنظور#HafizNaeemUrRehman
پاکستانی قوم ٹرمپ کی نوبل انعام کے لیے نامزدگی کی حامی نہیں
اسلامی ممالک بیرونی مداخلت کی بجائے اپنے مسائل خود حل کریں
مکہ دفاعی معاہدہ میں ایران، مصر و دیگر مسلمان ملکوں کو شامل کرنا چاہیے
حافظ نعیم الرحمان امیر جماعت اسلامی پاکستان
#HafizNaeemUrRehman#Jamaateislami
سیاسی اختلاف کی بنیاد پر مولانا فضل الرحمٰن اور ان کے صاحبزادے مولانا اسعد کے خلاف حکومتی سطح پر غیر اخلاقی پروپیگنڈا قابلِ مذمت ہے۔ اختلافِ رائے کو بداخلاقی، بدتہذیبی اور ذاتی انتقام کا ذریعہ بنانا جمہوری اقدار اور سیاسی رواداری کے منافی ہے۔
جمہوریت کا حسن اختلافِ رائے کے احترام میں ہے، نہ کہ سیاسی انتقام اور ذاتی دشمنی میں۔ معاشرے میں برداشت، رواداری، قانون کی حکمرانی اور انصاف کی بالادستی کو فروغ دیا جائے۔
کراچی:امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کا ٹی ایم سی ماڈل کالونی کےتحت یوسی8 رفاہ عام میں ماڈل محلہ و سڑکوں کا افتتاح اور تقریب سےخطاب
#JamaateIslami#HafizNaeemUrRehman
شکر انسانی زندگی کی فصلوں کو سیراب کرتا ہے اگر آپ اپنی بنجر زمین میں باغات لگا نا چاہتے ہیں تو شکر ادا کریں کیونکہ شکر بنجر زمین میں بھی پھل لاتا ہے یہ صرف الفاظ نہیں بلکہ اللہ کا وعدہ ہے کہ شکر کرنے سے نعمتیں بڑھتی ہیں۔
یا اللہ! ہمیں ہر حال میں شکر گزار بنا آمین۔
سیف الدین ایڈووکیٹ
جماعت اسلامی کراچی کے ٹاؤنز کی تین سالہ کارکردگی رپورٹ کے لیے
جماعت اسلامی نے کراچی کے عوام کے سامنے اپنی کارکردگی پیش کرنے کے لیے باقاعدہ نظام قائم کیا ہے، جس کے تحت مختلف فورمز پر کارکردگی کا جائزہ لیا جاتا ہے۔
2023 کے بلدیاتی انتخابات میں جماعت اسلامی کراچی کی سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آئی، لیکن اس کے مینڈیٹ پر شب خون مارا گیا۔
جماعت اسلامی کا میئر بننا یقینی تھا، لیکن میئر شپ سے محروم کیا گیا، چار ٹاؤنز اور 21 یونین کمیٹیوں سے بھی جماعت اسلامی کو محروم کیا گیا۔
جماعت اسلامی کو جو بلدیاتی نظام دیا گیا، وہ اختیارات سے محروم اور مفلوج تھا، جس میں شہری ترقی کے بنیادی ادارے سندھ حکومت کے ماتحت کر دیے گئے تھے۔
2013 کے بلدیاتی قانون کے تحت ماسٹر پلاننگ، بلڈنگ کنٹرول، ترقیاتی ادارے اور صفائی کا نظام بلدیاتی اداروں سے چھین لیا گیا۔
کراچی کے ٹاؤن چیئرمینوں کے پاس آج بھی پانی، سیوریج اور صفائی جیسے بنیادی مسائل حل کرنے کے مکمل اختیارات نہیں ہیں۔
جماعت اسلامی نے فیصلہ کیا کہ اختیارات کی کمی کا رونا نہیں روئیں گے، بلکہ اختیار سے بڑھ کر کام کرکے دکھائیں گے۔
حافظ نعیم الرحمن نے ٹاؤن چیئرمینوں کو ہدایت دی کہ ترقیاتی کام خود کریں گے، ہسپتال، ڈسپنسریز، اسکول اور گراؤنڈز کسی نجی ادارے یا این جی او کے حوالے نہیں کیے جائیں گے۔
جماعت اسلامی نے پہلے سال پانی اور سیوریج کے زیرِ زمین نظام کو بہتر بنانے پر توجہ دی، تاکہ پائیدار ترقیاتی کاموں کی بنیاد رکھی جا سکے۔
سوئی گیس کی روڈ کٹنگ سے کراچی کے مختلف علاقوں میں ترقیاتی کام متاثر ہوئے، لیکن جماعت اسلامی نے ہمت اور حوصلے کے ساتھ ان مشکلات کا مقابلہ کیا۔
کراچی کے نو ٹاؤنز میں آج ترقیاتی کاموں کے نئے جزیرے نظر آ رہے ہیں، اور شہریوں کو تعمیر و ترقی کی عملی مثالیں دکھائی دے رہی ہیں۔
سندھ حکومت کے ماتحت اداروں میں کرپشن اور رکاوٹوں کے باوجود جماعت اسلامی کے ٹاؤنز نے عوامی خدمت کا سفر جاری رکھا۔
جماعت اسلامی کے ٹاؤنز میں ہر ہفتے باقاعدہ منصوبہ بندی اور کارکردگی کا جائزہ لیا جاتا ہے، یہی جماعت اسلامی کا کام کرنے کا مؤثر طریقہ ہے۔
نعمت اللہ خان کے دور میں کراچی کی ترقی کے لیے جامع ماس ٹرانزٹ پلان بنایا گیا تھا، جس میں میٹرو ٹرین، سرکلر ریلوے، انڈر پاسز اور ایلیویٹڈ روڈز شامل تھے۔
نعمت اللہ خان اور عبدالستار افغانی کے ترقیاتی وژن کو آگے بڑھانا جماعت اسلامی کی ترجیح ہے۔
جماعت اسلامی ثابت کر رہی ہے کہ اگر کراچی کا بلدیاتی نظام مکمل اختیارات کے ساتھ اس کے حوالے کیا جائے تو شہر کی تعمیر و ترقی کا ایک نیا باب رقم کیا جا سکتا ہے۔
#JI_Rebuilding_Karachi #HafizNaeemUrRehman
@QasimKhanSuri سارے بھگوڑے خان کو قید کروا کر مزے کر رہے ہیں
تم سب سے اچھی تو کینسر کی مریض یاسمین راشد یے
غریب کارکن کو رگڑا لگوا کر باہر سے انقلاب کی آوازیں لگا رہے ہو 🤣
اسلامی تحریکیں صرف مسلمانوں نہیں، پوری انسانیت کے مسائل کے حل کے لیے جدوجہد کریں، حافظ نعیم الرحمن
سرمایہ دارانہ نظام دولت چند ہاتھوں میں جمع کرنے کا ذریعہ بن چکا،
خواتین، نوجوانوں، اقلیتوں اور جدید ٹیکنالوجی کے مسائل پر واضح پالیسی ناگزیر ہے، امیر جماعت اسلامی پاکستان کا انقرہ میں انٹرویو
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ اسلامی تحریکوں کو روایتی نظریاتی مباحث اور سیاسی جدوجہد سے آگے بڑھ کر پوری انسانیت کے مسائل کے حل کے لیے جامع ایجنڈا اپنانا ہوگا۔ اسلامی تحریکیں صرف مسلمانوں کے حقوق تک محدود نہ رہیں بلکہ تمام مذاہب اور نظریات سے تعلق رکھنے والے انسانوں کے ساتھ مل کر معاشی انصاف، انسانی حقوق، اقلیتوں کے تحفظ اور سماجی بہبود کے لیے کام کریں۔
ترکیہ کے شہر انقرہ میں مسلم نیٹ ورک ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سرمایہ دارانہ نظام نے دولت کو چند ہاتھوں میں مرتکز کردیا ہے، جبکہ سوشلزم بھی معاشرے کو دیرپا معاشی انصاف فراہم کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکا۔ اسلام ایک ایسا معاشی نظام پیش کرتا ہے جس میں دولت کی منصفانہ تقسیم، سماجی تحفظ اور تمام طبقات کے لیے یکساں مواقع موجود ہیں۔
حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ زکوٰۃ کا مؤثر نظام، منصفانہ ٹیکس اور کوآپریٹو ملکیت کے تصورات غربت کے خاتمے اور معاشی ناہمواری کم کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ غربت کے خاتمے کے لیے محض مالی امداد کافی نہیں بلکہ لوگوں کو روزگار، پیداواری وسائل اور معاشی خودمختاری فراہم کرنا ضروری ہے۔ بلاسود مالیاتی نظام بھی اس مقصد کے حصول کا ایک اہم ذریعہ ہے۔
زرعی شعبے کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جاگیردارانہ ملکیت اور کارپوریٹ فارمنگ کے ایسے ماڈلز سے کسانوں کے استحصال کا خدشہ ہے جن میں زمین اور پیداوار کے وسائل چند بڑے مالکان یا کمپنیوں کے ہاتھ میں ہوں۔ اس کے بجائے زمین دار، کسان، ریاست اور زرعی پیداوار کی تقسیم سے وابستہ فریقوں پر مشتمل کوآپریٹو نظام متعارف کرایا جانا چاہیے تاکہ تمام متعلقہ طبقات کو پیداوار اور منافع میں حصہ مل سکے۔
انہوں نے جمہوریت کے عالمی نظام میں موجود تضادات پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ارکان کو ویٹو کا اختیار حاصل ہے، جبکہ فلسطین کے حق میں آواز اٹھانے والوں کو بھی کئی مغربی ممالک میں پابندیوں اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مصر، الجزائر اور فلسطین سمیت مختلف خطوں میں اسلامی سیاسی تحریکوں کو انتخابی کامیابی کے باوجود اقتدار کے حق سے محروم کیا گیا۔
حافظ نعیم الرحمن نے مقبوضہ کشمیر میں جماعت اسلامی پر پابندیوں، دفاتر کی بندش اور کارکنوں کی گرفتاریوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کو ان اقدامات کا بھی نوٹس لینا چاہیے۔
ترکیہ کے سیاسی تجربے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے وہاں کی حکمران جماعت کی تنظیمی صلاحیت، ادارہ سازی اور عوام سے رابطے کو قابلِ تحسین قرار دیا، تاہم کہا کہ پاکستان سمیت کوئی بھی ملک ترکیہ کے سیاسی ماڈل کو من و عن اپنا نہیں سکتا کیونکہ ہر ملک کے اپنے تاریخی اور سیاسی حالات ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسلامی تحریکوں کو دنیا بھر میں کوئی الگ اور محدود اتحاد بنانے کے بجائے مختلف مذاہب اور نظریات سے تعلق رکھنے والی جماعتوں اور افراد کے ساتھ مل کر معاشی استحصال، سامراجیت، کارپوریٹ بالادستی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف مشترکہ جدوجہد کرنی چاہیے۔
حافظ نعیم الرحمن نے واضح کیا کہ اسلامی نظام کا مقصد مسلمانوں کی غیر مسلموں پر حکمرانی نہیں بلکہ ایسا نظامِ حکومت قائم کرنا ہے جو مذہب اور عقیدے سے قطع نظر تمام شہریوں کے حقوق کا تحفظ کرے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں اور انتہاپسندی کے اسباب کا جائزہ لیتے ہوئے ریاستی تشدد اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بھی زیر بحث لانا ضروری ہے۔مستقبل کے چیلنجز کا ذکر کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ خواتین کے حقوق، نوجوان نسل کے مسائل، اقلیتوں کا تحفظ اور مصنوعی ذہانت سمیت جدید ٹیکنالوجی اسلامی تحریکوں کی ترجیحات میں شامل ہونے چاہییں۔ خواتین کو مساوی اجرت، ہراسانی سے تحفظ، عزت و وقار اور معاشی تحفظ فراہم کرنا ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی تحریکوں کو جنریشن زی اور جنریشن الفا کے رجحانات، مسائل اور بدلتے ہوئے سماجی رویوں کو سمجھنا ہوگا، جبکہ مصنوعی ذہانت، کرپٹو کرنسی اور جدید مالیاتی ٹیکنالوجی کے فوائد اور نقصانات پر بھی سنجیدہ تحقیق اور واضح مؤقف اختیار کرنا ہوگا۔
حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ اگر اسلامی تحریکیں جدید دور کے مسائل کا قابلِ عمل اور قابلِ اعتماد حل پیش کریں تو دنیا کے مختلف طبقات فطری طور پر ان کے قریب آئیں گے۔
حکومت سے جماعت اسلامی کے مذاکرات کا فائنل راؤنڈ مکمل۔ ان مذاکرات کے دوران جماعت نے عوام کے لیے کیا حاصل کیا۔۔۔۔۔۔
دراصل جماعت اسلامی نے ان مذاکرات کے نتیجے میں تین کامیابیاں حاصل کیں اور چوتھی کل حاصل ہوگی۔ پانچویں بھی کل حاصل ہونی چاہیے ورنہ نومبر کا وسط اور اسلام آباد کی سڑکیں۔
کامیابیاں:
1) ڈیزل کی قیمت میں 32 رویے کمی
2) چھوٹی گاڑیوں موٹر سائیکل اور ٹرای ویلرز کے لیے ریلیف
3)ریفائنریوں سے پیسے وصول۔کر کے پیٹرول کی قیمت میں حالیہ ریلیف، جس کے مکمل قد و خال ابھی واضح نہیں۔ کہا جا،رہا،ہے 15 رویے فی لیٹر , ہمارے حساب سے اور زیادہ بنتا ہے۔
4) کل کی نشست میں ریلیف کا دائرہ 1000 سی سی تک اور زرعی مشینوں اور ٹریکٹروں وغیرہ تک بڑھانے پر اتفاق۔
5)لیوی ختم کرنے کا واضح بتدریج منصوبہ جو مہینوں پر محیط ہو سالوں پر نہیں۔۔۔۔۔
یہاں پر کچھ مسئلہ ہے، کل دیکھتے پیں اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے ڈرافٹ پر اتفاق،اور منظوری یا سپر لانگ مارچ
#لیوی_بھتہ_نامنظور