پچھلے چار دن میں حکومت نے ڈیزل 52 روپے مہنگا کردیا لیکن پی ٹی آئی کو ایک پریس کانفرنس کرنے کی توفیق نہیں ہوئی ، پھر کہتے ہیں کہ عوام نہیں نکلتی ،جب عوام کو پتا ہے کہ آپ چابی والے کھلونے ، لیلے اور اردلی ہیں تو عوام آپ کے ساتھ کیوں نکلے گی ؟؟؟
غربت کہیں یا ٹیلنٹ
کراچی چڑیا گھر کے اندر ممتاز بیگم کا تقریبا 40 سال رول چلتا رہا دھڑ لومڑی کا اور سر انسان کا مشہور زمانہ ممتاز بیگم آپ نے نام سنا تو ہوگا دیکھا بھی ہوگا ممتاز اصل میں مختار نامی شخص ہے جو تقریبا 40 سال تک کراچی کے چڑیا گھر میں ممتاز بیگم کا کردار ادار کرتا رہا فرش پر بیٹھ کے لوگوں کی تفری بنی رہی بچے ہوں بوڑھے ہو جوان ہو سب لوگ ممتاز بیگم کو دیکھنے آیا کرتے تھے
گھر کے زیورات اور اثاثے بیچ کر سوگ کے بجائے جشن منایا جا رہا ہے۔
باہر سے قرضہ لے کر دھمال ڈالی جا رہی ہے۔
اپنا پرچم بردار قومی ادارہ بیچ کر اسے فتح قرار دیا جا رہا ہے۔
یہ پی آئی اے کی ناکامی نہیں، حکومتوں کی مسلسل نااہلی کا ثبوت ہے۔
جہاز خراب نہیں، نظام خراب ہے۔
اگر واقعی نیت صاف ہے تو ایک آزاد فیکٹ فائنڈنگ کمیشن قائم کیا جائے،
اور پی آئی اے کو اس حال تک پہنچانے والوں کو قوم کے سامنے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔
بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے کے لیئے سب کود پڑے۔ صدر کو زندگی بھر کے لئیے استشنی۔ کمال ہے۔ آئین تو ریاست اور فرد کے مابین معاہدے کا نام ہے۔ یہاں تو ریاست کو پرائیوٹ لمیٹیڈ کمپنی میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔
جماعت اسلامی سے بڑے بڑے اکابر علیحدہ ہوئے۔۔
مولانا امین احسن اصلاحی صاحب
ڈاکٹر اسرار احمد صاحب
نعیم صدیقی صاحب
حکیم سرو سہارنپوری صاحب
ارشاد احمد حقانی صاحب
ان جلیل القدر حضرات کا جماعت اسلامی سے اور جماعتیوں کا ان حضرات سے بڑی عزت و احترام کا رشتہ برقرار رہا ۔۔۔
مگر اب کی بار تو
صاحب بہادر کا نہ اس قدر قد کاٹھ بھی نہیں اور نہ ہی کوئی بڑا علمی و فکری کام ۔۔۔
مگر پھر بھی
موصوف صبح دوپہر شام جماعت اسلامی کی پبلسٹی کا فریضہ خوب سرانجام دے رہے ہیں ۔۔۔
کب تک یوں خبروں میں رہیں گے؟
چھوٹے ظرف کا بونا ، شہرت کا پچاری شخص