کدی لگیاں توں توڑی نہ ایہہ رشتے نازک ہوندے نیں
دل جڑدے بڑی مشکل نال تے پل وچ ٹُٹ وی جاندے نیں
اپنیاں دی محبت نوں رب دی نعمت سمجھ کے نبھایا کر
ایہہ بندھن عمر بھر دل دے وچ وسدے رہندے نیں
🖤🖤
#Aliyakhan#محبتِ_عشق
دِن گزر جائیں گے اور تم اُن چیزوں
کو ترک کر دو گے جن کی تمہیں عادت ھے۔
پسندیدہ انسان کو چھوڑ دو گے ،
اپنے خوابوں سے دستبردار ھو جاؤ گے۔
اور بالآخر یہ تمہارا حقیقت قبول کرنے کی طرف پہلا سفر ھو گا۔
#Ansaar
اشک، تنہائی، تری یاد، کتابیں، وحشت
ایک لشکر ہے مرے ساتھ ، اکیلا تو نہیں
دل کے بہلانے کو ہوتے ہیں کئی خواب حسیں
ان کھلونوں سے مگر میں کبهی کھیلا تو نہیں
#Ansaar
احساس کو اظہار سے باہم نہ کروں میں
پھاڑوں نہ گریبان , دمادم نہ کروں میں
میں روز اٹھاتا ہوں کسی خواب کی میت
اور آپ یہ کہتے ہیں کہ ماتم نہ کروں میں
سمجھاتا تو ہوں خود کو کہ مضبوط رکھوں دل
اور پلکوں کو تنہاٸی میں بھی نم نہ کروں میں
#Ansaar
دل چاہے ترے درد سے آزاد ہوجاؤں
اک روز تو میں بھی کہیں آباد ہوجاؤں
اک عمر ہوئی خود سے ملاقات نہیں کی
اب کیسے کسی اور کی میں یاد ہو جاؤں؟
مت ظلم کرو اتنا دلِ زار پہ صاحب!
ایسا نہ ہو اک روز میں فریاد ہو جاؤں
#Ansaar
ہمارے شعروں میں ماتمانہ فضا رہے گی
ہمارے اندر جواں محبت مری ہ��ئی ہے
ہمارے کمرے میں ہم نہیں ہیں ابھی بھی وہ ہے
کہیں پہ کنگن کہیں پہ چوڑی پڑی ہوئی ہے
#Ansaar
جب دل تمہارا اپنا ہو!
پر باتیں ساری اسکی ہوں!
جب سانسیں تمہاری اپنی ہوں!
اور خوشبو آتی اسکی ہو!
جب حد درجہ مصروف ہو تم!
وہ یاد اچانک آئے تو!
جب آنکھیں نیند سے بوجھل ہوں!
تم پاس اسے ہی پاؤ تو!
پِھر خود کو دھوکہ مت دینا!
اور اُس سے جا کے کہہ دینا!
اِس دل کو محبت ہے تُم سے__!🌼♥️