سرجانی ٹاؤن آمد پر میرے ہمراہ سینئر مرکزی رہنما انیس احمد قائمخانی، مرکزی رہنما و انچارج COC فرقان اطیب، شاکر علی اور نیک محمد موجود تھے۔
اس موقع پر 9 اگست کو سرجانی ٹاؤن سن رائز گراؤنڈ میں پیپلز پارٹی کی کرپٹ، نااہل اور متعصب حکومت کے خلاف منعقد ہونے والے تاریخی احتجاجی اجتماع کی تیاریوں اور انتظامات کے حوالے سے ذمہ داران اور کارکنان سے تفصیلی گفتگو کی۔
دیگر رہنماؤں نے اپنے خطاب میں ذمہ داران اور کارکنان پر زور دیا کہ بھرپور عوامی رابطہ مہم کے ذریعے زیادہ سے زیادہ عوام کو احتجاجی اجتماع میں شرکت کی دعوت دیں اور 9 اگست کے احتجاجی اجتماع کو تاریخی کامیابی سے ہمکنار کریں۔
#MustafaKamal #AnisAhmedQaimKhani #MQMPakistan #9thAugust #PublicGethering #PublicRights #KarachiProtest #SurjaniTown
سرجانی ٹاؤن کا فیصلہ!
ایم کیو ایم پاکستان کے جلسے میں سرجانی ٹاؤن کی عوام نے اپنا فیصلہ سنا دیا:
ملک کے بہتر انتظام، عوامی اختیار اور مسائل کے حل کے لیے نئے انتظامی یونٹس ضروری ہیں!
#نظام_بدلو_انتظامی_یونٹس_بناؤ
وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفیٰ کمال کی ملک کے معروف بزنس مین محمد سہیل تبّہ سے ملاقات۔ ملاقات کے دوران صحت کے شعبے، عوامی فلاح و بہبود اور صحت کی سہولیات میں بہتری سمیت مختلف اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا اس موقع پر لکی ون مال کا دورہ بھی کیا
#MustafaKamal#HealthMinister #HealthForAll #HealthcareReform #PublicHealth #Pakistan
@WHO@UNICEF@Gavi@GatesFoundation@GovtofPakistan
سینئر مرکزی رہنما سید مصطفیٰ کمال نے سینئر مرکزی رہنما انیس احمد قائمخانی، مرکزی رہنما و انچارج COC فرقان اطیب، شاکر علی اور نیک محمد کے ہمراہ سرجانی ٹاؤن میں 9 اگست کو منعقد ہونے والے احتجاجی اجتماع کے مقام، سن رائز گراؤنڈ کا دورہ کیا۔
#MustafaKamal#AnisAhmedQaimKhani #MQMPakistan #9thAugust #PublicGethering #PublicRights #KarachiProtest #SurjaniTown
سینئر مرکزی رہنماء سید مصطفیٰ کمال اور انچارج COC فرقان اطیب نے ملک کی موجودہ صورتحال پر منعقدہ اہم اجلاس میں تفصیلی مشاورت کی۔ اجلاس میں کارکنان اور عوام سے موجودہ حالات کے حوالے سے مؤثر رابطہ بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا.
اس موقع پر سینئر مرکزی رہنماء انیس احمد قائمخانی، مرکزی رہنماء شاکر علی، نیک محمد، اراکینِ قومی و صوبائی اسمبلی اور دیگر ذمہ داران بھی موجود!!
#MustafaKamal #MustafaKamal #MQMPakistan #PublicEngagement #PoliticalLeadership #Karachi
کراچی کے حقوق، نئے صوبوں، نظام کی اصلاح اور قومی چیلنجز پر سید مصطفیٰ کمال کی دوٹوک گفتگو۔ پیپلز پارٹی پر تنقید، ایم کیو ایم پاکستان کے مؤقف اور ملکی سیاست کے اہم سوالات کا تجزیہ۔ "خبر اور تجزیہ" میں دیکھیے۔
#MustafaKamal#HealthMinister#MQMPakistan#KarachiRights #SystemReforms #PoliticalAnalysis #Pakistan
پروفیسر سعید اختر نے وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال سے ملاقات کی، جس میں ہیپاٹائٹس سی کی روک تھام، بروقت تشخیص اور مؤثر علاج سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں ملک بھر میں آگاہی مہمات، جدید طبی سہولیات کی فراہمی اور ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کے لیے مشترکہ حکمتِ عملی اختیار کرنے پر زور دیا گیا۔
#MustafaKamal #HealthMinister #HepatitisCElimination #HealthAwareness #HCVPrevention #Pakistan
@WHO@UNICEF@Gavi@GatesFoundation@GovtofPakistan
ڈاکٹر بابر سعید خان نے وفاقی وزیرِ صحت، سید مصطفیٰ کمال، کو پاکستان میں شعبۂ صحت کی اصلاحات کے حوالے سے تفصیلی پریزنٹیشن دی۔ اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر (ڈریپ) بھی موجود تھے۔
پریزنٹیشن میں صحت کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے، ادویات کے معیار کو بہتر بنانے اور عوام کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے سے متعلق اہم نکات پر روشنی ڈالی گئی۔ وزیرِ صحت نے اصلاحاتی اقدامات کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔
#MustafaKamal #HealthMinister #HealthcareReform #MedicalInnovation #HealthForAll #Pakistan
@WHO@UNISEF@Gavi@GatesFoundation@GovtOfPakistan
وفاقی وزیر برائے قومی صحت، سید مصطفیٰ کمال کو وزارتِ صحت کے پی ایس ڈی پی منصوبوں پر مختصر بریفنگ دی گئی۔ حکام نے جاری منصوبوں کی پیش رفت اور درپیش چیلنجز سے آگاہ کیا۔
وزیرِ صحت نے ہدایت دی کہ تمام منصوبے بروقت اور شفاف طریقے سے مکمل کیے جائیں اور عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
#MustafaKamal #HealthMinister #HealthcareDevelopment #PSDPProjects #PublicHealth #Pakistan
@WHO@UNISEF@Gavi@GatesFoundation@GovtOfPakistan
سی ای او آئی ایچ آر اے ڈاکٹر ضیئم ضیاء نے وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال کو ادارے کے ڈیجیٹلائزیشن منصوبے پر بریفنگ دی، جس میں آن لائن رجسٹریشن، لائسنسنگ، شکایات کے اندراج اور فوری ازالے کے نظام شامل ہیں۔ مزید برآں، موبائل ایپ کے ذریعے ہیلتھ فیسلٹیز کی دستیابی اور ہسپتالوں کی ریئل ٹائم ٹریکنگ بھی ممکن ہوگی۔ وزیر صحت نے اس اقدام کو سراہا اور ہدایت دی کہ منصوبہ جلد مکمل کیا جائے تاکہ شفافیت اور عوامی سہولیات میں بہتری لائی جا سکے۔
#MustafaKamal #HealthMinister #HealthcareReform #PatientCare #HealthInnovation #Pakistan
@WHO@UNISEF@Gavi@GatesFoundation@GovtOfPakistan
ڈائریکٹر (پمز) نے وفاقی وزیر صحت، سید مصطفیٰ کمال کو ادارے کے سروس ڈیلیوری سسٹم کے حوالے سے آگاہ کیا۔ اجلاس میں جوائنٹ سیکرٹری (ہسپتال) نے بھی شرکت کی۔
بریفنگ کے دوران مریضوں کو درپیش مسائل، ہسپتال کے انتظامی امور اور سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا گیا۔ وزیرِ صحت نے عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی پر زور دیا۔
#MustafaKamal #HealthMinister #HealthcareReform #HospitalManagement #PatientCare #HealthServices #Pakistan
@WHO@UNISEF@Gavi@GatesFoundation@GovtOfPakistan
آئندہ قائمہ کمیٹی اجلاس سے قبل وزارتِ صحت کے متعلقہ محکموں نے وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال کو جامع بریفنگ دی۔ بریفنگ میں اداروں کی کارکردگی، جاری منصوبوں، درپیش چیلنجز اور مستقبل کے لائحہ عمل پر تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔ ہر محکمہ نے اپنی پیش رفت اور اہم امور پیش کیے۔ وزیر صحت نے ہدایت دی کہ تمام تیاریاں مکمل، مربوط اور مؤثر ہوں تاکہ اجلاس میں واضح اور جامع کارکردگی پیش کی جا سکے۔
#MustafaKamal #HealthMinister #HealthcareReform #GovernmentPerformance #PolicyPlanning #PublicHealth #Pakistan
@WHO@UNISEF@Gavi@GatesFoundation@GovtOfPakistan
شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کی جانب سے وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال کو جامع بریفنگ دی گئی، اہم اجلاس میں سیکرٹری صحت، ایڈیشنل سیکرٹری، جوائنٹ سیکرٹری انتظامیہ اور جوائنٹ سیکرٹری ہسپتال بھی شریک ہوئے۔
بریفنگ میں طبی تعلیم کے معیار، تدریسی و تحقیقی سرگرمیوں، ہسپتالوں کی کارکردگی اور مریضوں کو فراہم سہولیات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ وائس چانسلر نے ادارے کی مجموعی کارکردگی، ترقیاتی منصوبوں اور درپیش چیلنجز سے آگاہ کیا۔
وفاقی وزیر نے صحت کے شعبے میں اصلاحات، جدید سہولیات کی فراہمی اور بروقت معیاری علاج کو حکومت کی اولین ترجیح قرار دیا۔ اجلاس میں ادارہ جاتی استعداد بڑھانے، باہمی تعاون کے فروغ اور صحت کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کے لیے مختلف تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔
#MustafaKamal #HealthMinister #HealthcareReforms #MedicalEducation #HealthcarePakistan #Pakistan
@WHO@UNISEF@Gavi@GatesFoundation@GovtOfPakistan
شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کی جانب سے وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال کو جامع بریفنگ دی گئی، اہم اجلاس میں سیکرٹری صحت، ایڈیشنل سیکرٹری، جوائنٹ سیکرٹری انتظامیہ اور جوائنٹ سیکرٹری ہسپتال بھی شریک ہوئے۔ بریفنگ میں طبی تعلیم کے معیار، تدریسی و تحقیقی سرگرمیوں، ہسپتالوں کی کارکردگی اور مریضوں کو فراہم سہولیات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
#MustafaKamal #HealthMinister #HealthcareReforms #MedicalEducation #HealthcarePakistan #Pakistan
@WHO@UNISEF@Gavi@GatesFoundation@GovtOfPakistan