امن کاروان کے چیئرمین اور سابق امیدوار پی کے 71 (خیبر) حاجی عبدالرازق آفریدی کی ساتھیوں سمیت عوامی نیشنل پارٹی میں باقاعدہ شم��لیت، باچا خان مرکز پشاور میں پریس کانفرنس کے موقع پر صوبائی صدر میاں افتخار حسین عبدالرازق آفریدی کو پارٹی ٹوپی پہنا رہے ہیں۔ صوبائی جنرل سیکرٹری حسین شاہ یوسفزئی، ترجمان ارسلان خان ناظم، صدر ��یبر شاہ حسین شینواری، سینئر نائب صدر شیرین آفریدی اور دیگر ذمہ داران و کارکنان بھی موجود ہیں۔
پشاور: عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میاں افتخار حسین باچا خان مرکز میں امن کاروان کے چیئرمین اور سابق امیدوار پی کے 71 (خیبر) حاجی عبدالرازق آفریدی کی ساتھیوں سمیت عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں۔
@MianIftikharHus
بدقستمی سے آج جو ہو رہا ہے تاریخی طور پر ہم اس سب سے گزر چکے ہیں۔ جنکے خلاف آج ہورہا ہے کل انہوں نے یہی سب دیگر لوگوں کے ساتھ کیا تھا۔ پارلیمان میں پولیس کا آنا ایک بہت برا واقعہ ہے۔ ایسا نہیں لگ رہا تھا کہ ہم اراکین پارلیمان ہیں۔ اس دن ایسے لگ رہا تھا جیسے ہم کسی تھانے یا جیل میں گھس رہے ہیں۔ حکومت پی ٹی آئی کو جلسے کیوں نہیں کرنے دیتی، جلسوں سے کیوں ڈرتی ہے؟ یہ ایک جمہوری ملک ہے، جلسوں پر روک تھام نہیں ہونی چاہیئے، جلسے کرنے والے کوشش کریں کہ عوام کو اس سے کم تکلیف کا سامنا ہو۔
ایمل ولی خان
مرکزی صدر عوامی نیشنل پارٹی