ولا تنسوا في هذه العيد إخواننا في غزة وفلسطين، قدموا لهم الصدقات، وتكفلوا بأيتامهم، وكونوا عونًا لهم بالدعاء والعزم على نصرتهم. نسأل الله أن يفرج كربهم، وينصر جميع المسلمين في كل مكان. 🤲💔🇵🇸
كل عام وأنتم بخير، وأمتنا الإسلامية في عز ونصر!
#عيد_مبارك#عيد_الفطر#عيد_سعيد
ہمارے واضح تجزیے تھے کہ امریکہ میں ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت آنے پر ڈالر مضبوط ہوگا اور سونا کمزور ہوگا اور سونا دو سو ڈالر گِر چکا ہے۔!
#XAUUSD#Trump2024#USAElection2024
آخر کب ہوگا دہشت گردی کا خاتمہ؟
رزق حلال کمانے کی خاطر اپنی فیمیلیز کو چھوڑ کر منڈی بہاؤالدین کے یہ شہید رواں تھے کہ انتہائی ظلم و جبر کے بعد ان کو شہید کردیا گیا😭
آخر کیا قصور تھا ان کا؟
حضرت عبدالله بن عباس ؓ بیان کرتے ہیں، رسول الله ﷺ نے فرمایا:
لَمْ نَرَ لِلْمُتَحَابَّيْنِ مِثْلَ النِّكَاحِ
آپس میں محبت رکھنے والوں کے لئے نکاح سے بہتر کوئی چیز نہیں دیکھی گئی.
ماجہ 1847
(السلسلة الصحيحة 1970؛ مشکوٰۃ 3093)
👈 *ازدواجی زندگی اور نبوی نسخے
1۔ نبی ﷺ امی عائشہ رضی اللہ عنہا کی ران پر سر مبارک رکھ کر سو جایا کرتے تھے۔ (بخاری:334 سنن نسائی:338)
2۔ نبی ﷺ گھر کے کام کاج میں اپنی بیویوں کا ھاتھ بٹاتے تھے۔ (بخاری:676)
3۔ نبی ﷺ اپنی بیویوں کی کڑوی کسیلی باتیں اور طرز عمل خندہ پیشانی سے برداشت کرتے تھے۔ (بخاری:2581)
4۔ نبی ﷺ امی عائشہ رضی اللہ عنہا کو Nick Name عائش سے پکارتے تھے۔ (بخاری:3768)
5۔ نبی ﷺ اپنی بیویوں کی بیماری میں بیمار پرسی کرتے تھے۔ (بخاری:4141)
6۔ ایک مرتبہ ایک سفر میں آپ ﷺ کی بیویاں بھی آپ کے ہمراہ تھیں. حدی خوان اونٹوں کو تیز تیز ہانکنے لگا تو آپ نے اسے حکم دیا: آہستہ چلو, آبگینے/شیشے ٹوٹنے نہ پائیں گویا آپ ﷺ نے عورتوں کی نرمی کے لیۓ آبگینے کا استعارہ استعمال کیا۔
(بخاری:6149, 6161, 6210, 6211)
7۔ نبی ﷺ جب گھر تشریف لاتے تو سب سے پہلے مسواک کرتے۔ (تاکہ بیوی کے لیۓ باعث طہارت ہو) (مسلم:591)
8۔ برتن میں جس جگہ امی عائشہ رضی اللہ عنہا ہونٹ لگا کر پانی پیتیں آپ ﷺ بھی اسی جگہ ہونٹ مبارک لگا کر پانی پیتے۔
(مسلم:692)
9۔ ایک مرتبہ عید کے دن نبی ﷺ نے امی عائشہ رضی اللہ عنہا کا دل بہلانے کے لیۓ اپنے جسم مبارک کے پردہ کی اوٹ سے حبشیوں کے کرتب (نیزہ بازی وغیرہ) دکھاۓ۔ (مسلم:2064 , 2066)
10۔ نبی ﷺ نے کسی کھانے میں کبھی عیب نہیں نکالا۔ (مسلم:5380)
11۔ نبی ﷺ نے کسی بیوی یا خادم کو کبھی نہیں مارا (مسلم:6050 ابن ماجہ:1984)
نبی ﷺ امی خدیجہ رضی اللہ عنہا کی وفات کے بعد بھی ان کی بزرگ سہیلیوں سے حسن_ سلوک فرماتے اور ان کو تحائف بھجواتے.
(ترمذی:2017)
نبی ﷺ نے تفنن طبع کے لیۓ زندگی میں دو مرتبہ امی عائشہ رضی اللہ عنہا سے دوڑ لگائی.
پہلی مرتبہ امی عائشہ جیت گئیں اور دوسری مرتبہ آپ ﷺ جیت گئے۔ جب آپ ﷺ دوسری بار جیت گئے تو آپ ﷺ نے فرمایا: عائشہ! حساب برابر ہو گیا۔
(ابوداؤد:2578 السلسلہ الصحیحہ:1945)
جب نبی ﷺ دنیا سے تشریف لے جا رہے تھے اس وقت آپ کا سر مبارک امی عائشہ کی گود میں تھا۔ (بخاری:2741 مسلم:4231)
نبی ﷺ نے فرمایا: بیوی بچوں پر خرچ کرنا بھی باعث_ثواب ہے۔ (بخاری:55)
بیوی کے منہ میں کھانے کا لقمہ ڈالنا بھی باعث_ثواب ہے۔ (بخاری:56)
نبی ﷺ اس بات کو پسند فرماتے کہ مومن اپنی بیوی کے ساتھ ہنسے اور کھیل کود کرے۔
(بخاری:6387)
التماسِ دعا:
اَللّٰهُمَّ صَلِ٘ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی آلِ مُحَّمَدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰی اِبْرٰھِیْمَ وَعَلٰی آلِ إِبْرَاهِيمَ اِنَّکَ حٓمِیٌدٌ م٘ٓجِیُد۔
اَللّٰهُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّد ٍوَّعَلٰی آلِ مُحَّمَدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلٰی إِبْرَاهِيمَ وَعَلٰی آلِ إِبْرَاهِيمَ اِنَّکَ حٓمِیٌدٌ م٘ٓجِیُد۔
پی پی 79 تحریک انصاف کی ورکنگ پر غم و غصہ کا اظہار کرتا ہوں مگر کچھ ٹیم جو ابھی نامکمل کام کو تکمیل تک پہنچا رہی ہے خراج تحسین پیش کرتا ہوں، اللہ پاک آپ کا حامی و ناصر ہو، آمین۔!