فارم 47 پر قومی صوبائی اسمبلی کا الیکشن جیتنا غلط( حالانکہ جیتے خود بھی کچھ اسی طرح ہی ہیں ) اور فارم 47 والوں سے ووٹ لے کر صدر اور قومی اسمبلی کا ڈپٹی چئیرمین بننا درست ہے ۔۔۔پیپلز پارٹی کا اصولی موقف
گھر کو آگ لگ گئی گھر کے چراغ سے ۔۔نجم سیٹھی صاحب فرمارہے ہیں کہ پنجاب اسمبلی کے اسپیکر صاحب پنجاب کی ملکہ عالیہ کے قلعے میں دراڑ ڈالنے کی تیاری میں ہیں
عمران خان صاحب کے خط کا متن قابل غور ہے خان صاحب کو عدالتی احکامات کے مطابق علاج کی معیاری سہولیات فراہم کی جانی چاہئیں بالکل اسی طرح حکومت وقت کو پی ٹی آئی کی معمر رہنما یاسمین راشد صاحبہ کو بھی علاج و معالجہ کی معیاری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا چاہیے ماضی میں نواز شریف صاحب اور دیگر قیدیوں کو ملک میں اور بیرون ملک علاج کی سہولیات کی فراہمی کی مثالیں موجود ہیں اس لیے اس معاملے کی سنجیدگی اور حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت کو فوری اقدام کرنا چاہیے
پنجاب حکومت کی جانب سے سما نیوز کے خلاف جاری مہم ہر لحاظ سے قابل مذمت ہے ایک نام نہاد جمہوری حکومت کا آمرانہ رویہ کسی طور برداشت نہیں کیا جائے گا کروڑوں روپے کے خرچ سے اپنی مصنوعی کارکردگی کا ڈھنڈورا پیٹنے والی پنجاب حکومت کے اداروں کی ناقص کارکردگی اور ان میں ہونے والی بے ضابطگیوں کا انکشاف کرنے پر سما نیوز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور سما نیوز انتظامیہ کو مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے مکمل حمایت یقین دلواتے ہیں
@SAMAATV
گوجرانوالہ این اے 77 میں مرکزی مسلم لیگ کے کارکنان کی انتھک محنت اور لگن سے جماعت نے وہ نتیجہ حاصل کیا کہ جس نے ملک کے عوام و خواص کو حیران کردیا کسی نے نہیں سوچا تھا کہ ایک نووارد سیاسی جماعت صوبے اور وفاق میں حکمران جماعت کے امیدوار کو اتنا ٹف ٹائم دے گی کہ اسے اپنے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے جتھوں کے علاوہ اپنے وفاقی و صوبائی وزیر بھی میدان میں اتارنے پڑیں گے قابل تحسین ہیں مرکزی مسلم لیگ کے کارکنان کہ ن لیگ کے امیدوار کی جانب سے تمام تر حکومتی ہتھکنڈوں اور سرکاری وسائل کے بے مہار استعمال کے باوجود مرکزی مسلم لیگ کے کارکنان نے انہیں سکون کا سانس نہیں لینے دیا اس حقیقت سے پاکستان کا بچہ بچہ واقف ہے کہ ن لیگ الیکشن لڑنے سے زیادہ اسے مینیج کرنے پر یقین رکھتی ہے اس حلقے میں بھی انہوں نے یہ ہی کیا اور مرکزی مسلم لیگ کی جیتی ہوئی نشست کو انتخابی دھاندلی کے اپنے مخصوص حربوں کے ذریعے غاصبانہ طور پر ہتھیا لیا مرکزی مسلم لیگ اس منظم دھاندلی کے ثبوت و شواہد اپنے دامن میں سمیٹے اپنا حق لینے کیلئے میدان عمل میں موجود ہے اور رہے گی ان شاءاللہ
ایسے وقت میں مرکزی مسلم لیگ کے ذمہ داران و کارکنان کو ایک پیغام دینا ضروری ہے ماشاءاللہ پہلے نارووال اور اب گوجرانوالہ آپ نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے لیکن یہ بات سمجھ لیں کہ ابھی آپ نے ایک طویل اور کٹھن سفر کی ابتدا کی ہے منزل کے حصول کیلئے ابھی آپ نے بہت لمبا چلنا ہے حصولِ منزل کے اس سفر میں کئی پیچ و خم بھی آئیں گے اور آپ کو حالات کے مدوجزر کا بھی سامنا کرے پڑے گا اس لیے ضروری ہے کہ سب سے پہلے اپنے رب سے مضبوطی سے جڑیں کہ اس کی مدد کے حصول کے بغیر کچھ بھی ممکن نہیں ہے اور پھر اپنے آپ کو ایک طویل اور صبر آزما جدوجہد کے لیے تیار کریں تاکہ تمام تر وسائل رکھنے کے باوجود ناانصافی معاشی بدحالی اور بدامنی میں گھرے پاکستان کو ان مسائل سے نجات دلوا کر ترقی اور خوشحالی کی شاہراہ پر گامزن کرسکیں یاد رکھیں آپ اس ملک و قوم کا اثاثہ ہیں کیونکہ ملک و قوم پر آنے والی ہر آفت اور ہر کڑے وقت میں آپ نے سب سے پہلے آگے بڑھ کر اس قوم کی خدمت کی ہے لیکن امتحان کچھ بڑا بھی ہے اور کڑا بھی کیونکہ اب آپ نے پاکستان کو کسی عارضی سیلاب یا کسی اور قدرتی آفت سے نکالنے کا ذمہ نہیں لیا اس بار آپ اس ملک کو لاحق تمام تر موذی بیماریوں کے علاج کیلئے میدان عمل میں اترے ہیں اس لئے ضروری ہے کہ آپ پوری ہمت حوصلے جانفشانی اخلاص اور قربانی کے جذبے کے ساتھ میدان میں اتریں ان شاءاللہ اللہ رب العزت آپ کا ساتھ دے گا اور آپ پاکستان کو دنیا میں اس مقام پر پہنچائیں گے جو اس کا حق ہے
اللہ سے دعا ہے کہ اللہ مجھ سمیت مرکزی مسلم لیگ کے تمام ذمہ داران کو اخلاص اور ایمان کی دولت سے مالا مال فرمائے ہم سب کے قول و فعل میں برکت عطا فرمائے اور ہمیں توفیق دے کہ ہم دہائیوں سے مسائل کے چنگل میں پھنسی اس قوم کے تمام تر مسائل کے حل کا سبب بن جائیں آمین یا رب العالمین
فیصل ندیم
ترجمان مرکزی مسلم لیگ کا وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز سے معافی کا مطالبہ
Markazi Muslim League Spokesperson Demands Apology from Punjab Chief Minister | Do Tok with Kiran Naz
بات گیارہ ارب روپے سے بڑھ گئی شاہی طیارے کے لیے مزید دو ارب پینتیس کروڑ کی ہنگامی منظوری ۔۔۔۔ عوام گیس پانی بجلی پٹرول اور مہنگائی پر بات کرنے کے بجائے شاہی طیارے کا خرچ پورا کرنے کی فکر کریں 😡😡😡
ایک رجسٹرڈ سیاسی جماعت کے بارے میں غیر ذمہ دارانہ بیان دینا معمولی بات نہیں۔ عوامی نمائندوں کو گفتگو میں احتیاط اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔
#MaryamMafiMango