I have covered wars and destruction from Afghanistan to Iraq and Chechnya to Palestine. After visiting the Nebatieh city in the South of Lebanon I am forced to say that I never saw that kind of destruction anywhere else except Gaza. Nebatieh is the new Gaza of #Lebanon
اتفاق اپنی جگہ خوش قسمتی اپنی جگہ
خود بناتا ہے جہاں میں آدمی اپنی جگہ
کہہ تو سکتا ہوں مگر مجبور کر سکتا نہیں
اختیار اپنی جگہ ہے بے بسی اپنی جگہ
کچھ نہ کچھ سچائی ہوتی ہے نہاں ہر بات میں
کہنے والے ٹھیک کہتے ہیں سبھی اپنی جگہ
صرف اس کے ہونٹ کاغذ پر بنا دیتا ہوں میں
خود بنا لیتی ہے ہونٹوں پر ہنسی اپنی جگہ
دوست کہتا ہوں تمہیں شاعر نہیں کہتا شعورؔ
دوستی اپنی جگہ ہے شاعری اپنی جگہ
(انور شعور)
امریکا کے حملوں کے بعد ایران کی بھرپور جوابی کارروائی، خطے میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنا نے کا دعویٰ
بحرین ،اردن میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا
#iranisraelwar#middleeastcrisis
مریم نواز نے لاھور کی گلیوں اور علاقوں کا نام مشرک ھندؤں اور قابض انگریزوں کے رکھے ناموں پر پھر سے رکھدیا
رسول اکرم کی سنت تویہ ہے کہ آپ نے یثرب کا نام تبدیل کرکے مدینہ رکھا تھا
کیمونسٹ بھی نظریاتی لوگ ہیں وہ بھی سینٹ پیٹرز برگ کانام لینن گراڈ رکھ دیتے ہیں
جن لوگوں کا کوئی نظریہ نہ ہو اور جنہیں غلامی پسند ہو وہ ایسا کرتے ہے ۔ جنرل ضیاء جب کابل گیا تو سردار داؤد نے اسکی وردی پر انگریزوں کے زمانے کے میڈل دیکھے تو کہا کہ تم ابھی تک ان کے وفادار ہوں
سینیٹر مشتاق احمد خان کا پیغام: گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی ڈرون حملہ، مگر ہمارا حوصلہ بلند ہے
گلوبل صمود فلوٹیلا کے لیڈنگ شپ "فیملی" پر تیونس سمندری سرحد میں ازرائیلی ڈرون حملہ،یہ بزدلانہ اقدام ہے۔الحمدللہ سب خیریت سے ہیں۔حملہ ہمیں ڈرا نہیں سکتا،ہمارا راستہ روک نہیں سکتا، ہماری منزل غ زہ ہے اور ہم غ زہ پہنچ کر رہینگے، محاصرہ توڑینگے، انسانی امدادی راہداری قائم کریں گے، جینوسائیڈ بند کرینگے۔ دنیا گلوبل صمود فلوٹیلا/عالمی قافلہ استقامت کی سیکیورٹی کی ضمانت دے، تمام لوگ گلوبل صمود فلوٹیلا کے حق میں آواز اٹھائیں۔
#GlobalSumudFlotilla
جھنگ سرگودھا روڑ پر گاڑی کی بجائے کشتی میں سفر ایک عجیب تجربہ تھا سڑک آٹھ سے نو فٹ تک پانی میں ڈوبی ہوئی ہے دریائے چناب کے پانی نے جھنگ کے سینکڑوں دیہات تباہ کر دئیے ہیں پانی ملتان اور سکھر کی طرف بڑھ رہا ہے آبی گذرگاہوں کے آس پاس تعمیرات بند نہ ہوئیں تو یہ تباہی بار بار آئے گی
اس سیلاب کو ہلکا نہ لیں ۔ ذرا سیلاب گزرنے دیں اور پانی اترنے دیں ۔ چیزوں کی قیمتیں آسمان کو چُھوئیں گی ۔ مرغی ، گوشت ، مچھلی ، گندم ، سبزیاں ، چارہ اور دیگر استعمال کی اشیاء بہت مہنگی ہو جائیں گی۔ اس کی وجہ لوگوں کی بد دیانتی کے ساتھ ساتھ زمینی حقائق بھی ہونگے ۔ ظاہر ہے اتنے بڑے پیمانے پر آنے والے سیلاب سے بہت کچھ تبدیل ہو جائے گا ۔ فصلیں تباہ ہونگی ، کسان سب سے بڑا متاثر طبقہ ہوگا ۔ اجناس ، خوراک کے ذخیرے ضائع ہونے کا الگ سے اثر پڑے گا ۔ چارہ ، ونڈا ، کھل اور خوراک مہنگے ہونے سے پروڈکشن کاسٹ بڑھے گی ۔ جانور ، مرغیاں ، مچھلیاں مرنے سے ، خوراک مہنگی ہونے سے سپلائی اور ڈیمانڈ کا توازن بگڑ جائے گا اور سب سے زیادہ عام شہری متاثر ہوگا ۔
ہم اس وقت سیلاب کے علاقے سے کوسوں دور بیٹھے ہیں اور ابھی سے ، میری نظروں کے سامنے اس سیلاب کی "تپش" محسوس ہونے لگی ہے ۔ رہ گئے سیلاب زدہ علاقے تو وہ تو پھر ایک لمبے عرصے تک تبدیل ہوکر رہ جائیں گے ۔
#FloodsInPakistan
#RaviRiver
#سیلاب
دنیا میں جن قوموں میں انقلاب آیا ہے وہ سب عمومی طور پر سست اور ہر ظلم برداشت کرنے والی مشہور تھیں ۔ فرانسیسی قوم اشرافیہ کے سامنے جھکی ہوئی تھی ، روسیوں کو سربیا کے گارڈ قتل کرتے یا سائبیریا کی برف میں چھوڑ دیتے اور وہ چپ چاپ سہتے ، چینی افیمی مشہور تھے اور ایرانی تو لکھنو کی طرح آداب ومراسم کے گرفتار ۔ یاد رکھو ہر قوم کی ایک قوت برداشت ہوتی ہے جو وہ جواب دے دے تو بلی بھی شیر بن جاتی ہے