اسلام آباد اور گردونواح میں جاری مون سون بارشوں کی وجہ سے راول ڈیم میں پانی کی سطح 1751.40 فٹ تک پہنچنے پر راول ڈیم سپل ویز آج 4 بجے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس دوران ریسکیو 1122، پولیس اور متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ شہریوں سے اپیل ہے کہ ندی نالوں اور نشیبی علاقوں کے قریب جانے سے گریز کریں
اسلام آباد اور گردونواح میں موسلا دھار بارش کی وجہ سے راول ڈیم میں پانی کی سطح مقررہ حد سے تجاوز کر گئی، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے آج دوپہر 2 بجے سپل ویز کھولنے کا فیصلہ، شہریوں سے اپیل ہے کہ ندی نالوں کے قر��ب جانے سے گریز کریں، شکریہ
🚦 ٹریفک صورتحال | راولپنڈی
📍 راول روڈ: فوجی ٹاورز تا RIC/علی نواز چوک
📍 اولڈ ایئرپورٹ روڈ: نیشنل بینک ٹرن تا کورال — دونوں اطراف
📍 صادق آباد روڈ: صادق آباد چوک
پانی کھڑا ہونے کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔ احتیاط سے سفر کریں اور ٹریفک اسٹاف کی ہدایات پر عمل کریں۔
اسلام آباد ایکسپریس وے جگہ جگہ سے بارش کے پانی میں ڈوب چکی ہے اور ہزاروں گاڑیاں ٹریفک میں پھنسی ہوئی ہیں اسلام آباد پولیس لوگوں کی مدد تو کر رہی ہے لیکن اسلام آباد میں ایک مؤثر بلدیاتی حکومت کی ضرورت ہے کم ازُکم اسلام آباد کو ہی نیا صوبہ بنا دیں تا کہ کوئی تو عوامی مسائل حل کرے
🚨 اسلام آباد:غوری فیز ٹو کے قریب ریان ہائٹس، عباسی اسٹریٹ میں ہنگامی صورتحال!
شدید بارش کے باعث پانی گھروں میں داخل ہوگیا، گاڑیاں ڈوب گئیں اور سینکڑوں شہری خطرے میں ہیں۔ لوگ مدد کے لیے پکار رہے ہیں۔
انتظامیہ اور ریسکیو ادارے فوری کارروائی کریں اور متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے۔
🌧️ اہم اطلاع — عام تعطیل
راولپنڈی شہر میں شدید بارش اور نالہ لئی میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافے کے پیشِ نظر، راولپنڈی سٹی کی حدود میں واقع تمام تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا اعلان کیا جاتا ہے۔
عوام سے اپیل ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
ضلعی انتظامیہ راولپنڈی
وفاقی دارلحکومت خصوصا ای الیون میں چند ہی منٹس میں 150 ملی میٹر بارش ہونے کے بعد نالہ اوورفلو کرنے سے وجہ سے پانی سڑک پر آگیا جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پہلے سے ہی سیل کی گئی چند بیسمنٹس میں بھی داخل ہوگیا، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی زیر نگرانی ڈی واٹرنگ کا عمل تیزی سے جاری ہے جبکہ D12/2 میں حفاظتی دیوار گرنے کے بعد امدادی کاروائیوں کا عمل بھی جاری ہے تاہم کسی بھی قسم کا جانی و مالی نقصان نہیں ہوا، ایکسپریس ہائی وے سمیت متعدد شاہراہوں پر پانی کے بہاؤ کی ��جہ سے ٹریفک کی روانی سست روی کا شکار ہے جہاں ٹریفک پولیس کی مدد صورتحال کو کنٹرول کیا جا رہا ہے۔۔۔
01 ستمبر 2026 وقت: صبح 8 بجے
نالہ لئی کی سطح کٹاریاں پر 28.5 فٹ اور گوالمنڈی میں 23 فٹ پہنچ گئی۔ عوام فوری انخلا کو یقینی بنائیں اور متعلقہ اداروں کی ہدایات پر عمل کریں