مولانا صاحب بالکل وہی جملے بولنے لگے ہیں جو تحریک لبیک والے بولا کرتے تھے لیکن جب ریاست وجود میں آئی تو ٹی ایل پی کا وجود ہی مٹ گیا ۔
منظور پشتون بھی یہی جملے کہتا تھا پتہ نہیں آجکل کہاں ہے ۔
تحریک انصاف نے بھی یہی جملے بولے تھے سربراہ اڈیالہ میں ہے اور وزیراعلٰی پتہ نہیں کہاں غائب کردئے گئے کوئی پوچھنے والا بھی نہیں نہ کسی کو پرواہ ہے ۔
الطاف حسین تو بھولی بسری یاد بن گئے ہیں۔
یہ ایک نیا بیانیہ ہے جو اسٹیبلشمنٹ یا مسلم لیگی اب مولانا صاحب کو ڈرانے کے لئے پھیلانے لگے ہیں ۔
مگر یہ بھول جاتے ہیں کہ یہ جتنے نام انھوں نے گنوائے یہ اسٹیبلشمنٹ کے ہی بچے تھے جو آنکھیں دکھانے لگے تھے اورفلیش کردئے گئے یہ مصنوعی طور طاقتور بنائے گئے تھے ۔
جبکہ مولانا صاحب ڈیڈھ سو سال پرانی مزاحمتی حقیقی سیاسی تحریک کے سربراہ ہیں اور اسی تحریک کے بطن سے افغان تالبان اور ٹی ٹی پی جیسے تنظیمیں بھی نکلی ہیں جو عددی اعتبار سے مولانا صاحب کی جمعیت علمائے اسلام سے بہت بہت کم ہیں ۔
مولانا صاحب پہ ہاتھ ڈالنا بہت آسان ہے آپ بے شک ڈال سکتے بالکل جیسے نواب اکبر بگٹی پہ ڈالا تھا مگر آج بیس سال گزرنے کے بعد بھی اسکی تپش بلوچستان کو جلا رہی آگے آپ کی مرضی ۔
فضل بڑیچ ۔۔
پارلیمنٹ کے اجلاس میں موجود بڑی سیاسی جماعتوں کے قائدین کی بھرپور شرکت اور اُنکے چہروں کو غور سے دیکھیں تو محسوس ہوتا ہے کہ یہ سب اجلاس میں صرف مولانا فضل الرحمان کی تقریر سننے کے لئیے آتے ہیں کیونکہ مولانا ایسی باتیں کر رہے ہیں جو ان میں سے اکثر سیاستدانوں کی اصل میراث اور اقدار کی عکاس ہیں مگر ایسی باتیں بول کر نہ سہی سن کر بھی انکا ضمیر مطمئن رہتا ہے۔ حکمران اتحاد کے قائدین کے چہروں پر انہماک اور سنجیدگی بتاتی ہے کہ وہ سب ایسی تقریروں کے باعث مولانا کی دل سے عزت کرتے ہیں مگر اس کا اظہار کر کے اسٹیبلشمنٹ سے ٹکر لینے کی پوزیشن میں نہیں۔
مولانا فضل الرحمٰن نے، میں سمجھتا ہوں، ایک طرح کا سیاسی انقلاب برپا کیا ہے۔ یہ سیاسی انقلاب اس انداز میں ہے کہ اس وقت پاکستان میں اگر کوئی اپوزیشن کی آواز ہے تو وہ نہ پی ٹی آئی ہے، نہ کوئی اور سیاسی جماعت اور نہ ہی تحریکِ تحفظِ پاکستان۔ واحد شخصیت جو اپوزیشن کا کردار ادا کر رہی ہے اور عملی طور پر قائدِ حزبِ اختلاف ہے، وہ مولانا فضل الرحمٰن ہیں۔
مولانا فضل الرحمٰن نے اپنے استدلال، دلائل، منطق، بیانات اور الفاظ کے چناؤ سے بڑے بڑے لبرل، پڑھے لکھے افراد، بیرسٹرز، قانون دانوں اور خود کو سیاست دان اور وکیل کہلانے والوں کو حیران کر دیا ہے۔ ان سب سے وہ بازی لے گئے ہیں۔
صحافی مطیع اللہ جان
@Matiullahjan919
#قائد_حریت_مولانا
#ذخائر_کے_مالک_عوام
#پالشی_بچونگڑے
#معدنیات_سمگلنگ_مافیا
#امپورٹڈ_پالیسی_پر_تھو
میں برملا آرمی چیف سے شکایت کرتا ہوں اور اگر کبھی مجھے ملے تو میں یقیناً ان کے سامنے یہ شکایت رکھوں گا کہ آپ حافظ قرآن سے اتنی اخلاقی گراوٹ کی توقع نہیں تھی،یہ ساری چیزیں کون کر رہا ہے؟ یہ وہ زبان کر رہی ہے جو میرے آرمی چیف کی ناک کے نیچے ہیں،یہ جو بچونگڑے بولتے ہیں، یہ ان کی اپنی زبان نہیں ہے۔
میں تو 1993ء سے اس قسم کی صورتِ حال کا مقابلہ کر رہا ہوں،کبھی میرے نام پر پلازے الاٹ ہو جاتے ہیں، کبھی میرے نام پر فیکٹریاں الاٹ ہو جاتی ہیں، کبھی میرے نام پر ہوٹل الاٹ ہو جاتے ہیں، کبھی میں دن میں اسی ہزار کی لسی پی لیتا ہوں۔ یہ کیا باتیں کی جارہی ہیں؟ شرم آنی چاہیے۔
جو پاوں تا سر تک کرپشن سے بھرے ہوئے ہیں وہ لوگ میرے گھر کے کچن کے پیچھے پڑے ہوئے ، جنریٹر کے پیچھے پڑے ہوئے ، یہ کس طرح کی گری ہوئی حرکتیں ، کوئی شرم کوئی حیا کریں
آپ ایک مکالمے کو اس قسم کے گھٹیا انداز کے ساتھ تبدیل کرتے ہو،آپ آئیں، مکالمہ کریں، آپ قوم کو مطمئن کریں،آپ اس پروپیگنڈے سے مجھے متاثر کر سکتے ہیں؟ خدا کی قسم! میرے ادنیٰ کارکن کو بھی آپ متاثر نہیں کر سکتے۔
میں آج بھی اپنی گفتگو، اپنے نقطۂ نظر، اپنے دلائل، اپنے سوالات، اپنے شبہات اور اپنے خدشات کو سامنے رکھ رہا ہوں۔ میں پاکستان کا ایک شہری ہوں، آپ کو میرے سوالات اور خدشات کا جواب دینا ہوگا۔ گالیاں ان کا جواب نہیں ہیں، جعلی ویڈیوز بنانا جواب نہیں ہے۔
میاں نواز شریف چونکہ مولانا فضل الرحمن کے خلاف جاری جرنیلی سرکس کو روکنے کے لئے کوئی کردار ادا نہیں کر رہے۔۔۔اس لئے یہ کہنا نامناسب نہیں کہ اب شیر کی بس شکل و صورت شیر والی ہے لیکن کام اس خچر والا ہے جس پر فوجی سازوسامان لادا جا رہا ہے
#MaulanaFazlurrehman
ہم نے ریاست کے لیے جانیں دی ہیں، چار چار خود ک ش حملوں کا سامنا کیا، ڈھائی سو کارکنوں و قائدین کی شہادتیں برداشت کی ہے، نوے نوے سو سو کارکنوں کے جنازے ایک ساتھ اٹھائے ہیں۔
اب تم ہمیں بھاشن دے رہے ہو ملک سے محبت کا، ؟ دہ شت گردی کا۔۔؟
ہم تو اتنے پاکستانی ہین، اتنے پاکستانی ہیں، اتنے پاکستانی ہیں
کہ
تہماری پاکستانیت پر شک رہتا ہے۔
امیرالمؤمنین بننے کا دعویٰ مولانا نے نہیں کیا تھا، بن لادن کے نام پر ملینز ڈالرز کا ڈاکہ مولانا نے نہیں مارا تھا، ہارنے کے بعد جنرل باجوہ اور 2024 کے الیکشن میں خاتون سے ہارنے کے بعد تلوے مولانا نے نہیں چاٹے تھے۔
عمران کی حکومت گرانے کیلئے مولانا نے نہیں کہا تھا کہ پٹواری مجھے باپ کا درجہ دیں اور میرے ہاتھ چومیں۔
مولانا صاحب مذہبی اور سیاسی لیڈر ہیں، اور پاکستان اسلام کے نام پر بنا ہے۔ یہاں اسلام ہی کی بات ہوگی، عوامی حقوق کی بات ہوگی۔ سول سپرمیسی کی بات ہوگی۔
خواجہ صاحب اور ان کی پٹواری لیگ کی کل سیاسی اوقات جنرل کی پیداوار اور جرنلز ہی کی مرہون منت ہے۔
البتہ یہ ضرور ہےکہ واٹس اپ گروپ صحافیوں سے پٹواریوں کا دفاع نہیں ہوپا رہا۔
مولانا نے کل جو غیرت دلانے کا انجکشن لگایا کہ “کچھ شرم کچھ حیا ہی کرلو” اسکا درد طویل عرصہ چلتا رہےگا۔
سی این این کا نوکر ھمیں بتائے گا کہ سیاست کیسے کرنی ھے؟؟
پاکستان کی کرکٹ کو تباہ کرنا تو ھندوستان کا ایجنڈہ تھا تو اب یہ جو آپ تباہ کررھے ھو یہ کس کا ایجنڈہ پورا کررھے ھو؟؟؟
آپ جب 2024 کے بعد مولانا صاحب کے پاس ناک رگڑنے آتے تھے تو کونسی آفرز لے کر آتے تھے اور مولانا صاحب آپ کے منہ پر ماردیتے تھے؟؟
مولانا صاحب کو یہ کہہ کر کہ آپ کو اب ریاست نوکری نہیں دے گی یہ ثابت کردیا کہ مولانا صاحب آپ کو اور حکومت کو صحیح نوکر کہتے ھیں اور اسی کی تکلیف ھے آپ کو۔
آپ جیسے نوکروں کے ھاتھوں ھی حالات یہاں تک پہنچے ھیں کہ ملک میں تقسیم ظلم اور خانہ جنگی ھے اور لوگ ریاست والی ماں پہ تھو کر رھے ھیں۔
نوکر ھو تو نوکر رھو باپ مت بنو
#مولاناکی_للکار
#عوام_کاسامناکرو
#سنسرڈ_پارلیمنٹ_نامنظور
#حلف_سےوفاداری_نبھاؤ
#جمھوریت_میں_زباں_بندی_کیوں
مولانا بھی ڈٹ گئے۔۔
میں موقف پر قائم ہوں اور ان شاء اللہ اس موقف کو عوام کے سامنے بھی لے کر جاؤں گا۔ جب میری جماعت کے جلسے کا وقت آئے گا اور ہمیں روکا جائے گا، تو پھر اُس وقت دیکھا جائے گا کہ دما دم مست قلندر کیا ہوتا ہے اور کیا نہیں ہوتا۔ اگر حکومت ہمارے ساتھ ٹکر لینے کے لیے تیار ہے تو ہم بھی اُس کے ساتھ ٹکر لینے کے لیے تیار بیٹھے ہیں۔
اس بات کو بھی مدنظر رکھیں۔ میں آپ کی وساطت سے حکومت کے بینچوں پر بیٹھے ہوئے ارکان سے کہنا چاہتا ہوں، ادب کے ساتھ کہنا چاہتا ہوں کہ وہ دن یاد رکھیں جب آپ پر سخت وقت تھا اور فرنٹ لائن پر فضل الرحمٰن لڑ رہا تھا۔ نواز شریف کو بھی یہ بات یاد رکھنی چاہیے، مریم نواز کو بھی یہ بات یاد رکھنی چاہیے اور شہباز شریف کو بھی یہ بات یاد رکھنی چاہیے۔ میں اپنے تمام دوستوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ اس حد تک نہ جائیں کہ کل دوست آپ کے ساتھ بیٹھنے کے قابل بھی نہ رہیں۔
اگر آپ ہر قیمت پر حالات خراب کرنا چاہتے ہیں، ہر قیمت پر ہمیں ذلیل کرنا چاہتے ہیں اور ہر قیمت پر ہمیں رسوا کرنا چاہتے ہیں، تو ہم مرنے کے لیے تیار ہیں، ہم آپ کے ہاتھوں مرنے کے لیے تیار ہیں، لیکن تاریخ کے ہاتھوں مرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔
ہم لڑیں گے۔ عزت بھی عزت ہوتی ہے، غیرت بھی غیرت ہوتی ہے اور حمیت بھی حمیت ہوتی ہے۔
یہ ملک کسی کی جاگیر نہیں ہے۔ یہ ملک نہ کسی فوجی کی جاگیر ہے اور نہ کسی جرنیل کی جاگیر ہے۔ یہ ملک ہم سب کا ہے، قوم کا ہے، عوام کا ہے۔ اس ملک کے لیے ہم نے جنگ لڑی ہے۔ یہ جنگ میں نے آپ کے شانہ بشانہ بھی لڑی تھی اور آج بھی لڑ رہا ہوں۔ اگرچہ آپ وہاں چلے گئے، پی ڈی ایم کا سر اِدھر ہے اور دھڑ اُدھر ہے۔
مولانا فضل الرحمٰن کا قومی اسمبلی میں خطاب