قرآن مجید کی کئی شانوں میں سے ایک شان یہ بھی ہے کہ یہ میلاد نامۂ انبیاء ہے اور میلاد پڑھنے والی ذات خود ربِ کائنات ہے۔ لہٰذا اس اعتبارسے محبوبِ خدا ﷺ کا میلاد پڑھنا سنتِ الٰہیہ ہے.
@MWL_Lahore#عالمی_میلاد_کانفرنس
ایک اچھے مسلمان کی نشانی ہی یہی ہے کہ وہ اپنے نبی صلی اللہ علیہ و آلہٖ وسلم کی ولادت کی خوشی اس انداز میں منائے کہ ہر کسی کو نظر بھی آئے کہ وہ خوشی منا رہا ہے۔
@MWL_Lahore#عالمی_میلاد_کانفرنس
جب عام نعمتوں کے حصول پر شکر ادا کرنا واجب ہے تو آقاے دو جہاں ﷺ کی آمد پر شکر ادا کرنا بدرجہ اولیٰ واجب ٹھہرا۔ کیونکہ کائنات میں حضور ﷺ کی ذات اَقدس سے بڑھ کر اور کوئی نعمت نہیں بلکہ کائنات کو وجود ہی اِسی نعمت کے توسط سے ملا ہے۔
#عالمی_میلاد_کانفرنس
مرشدی شاہ احمد رضا خاں رضاؔ
فیضیاب ِ کمالاتِ حساںؓ رضاؔ
ساتھ ہم سب بھی ہوں زمزمہ خُواں رضاؔ
جب کہ خدمت کے قُدسی کہیں ہاں رضؔا
مصطفےٰ جان رحمت پہ لاکھوں سلام۔۔۔!!!
@MWL_Lahore#عالمی_میلاد_کانفرنس