مالاکنڈ سوات کی اس لڑکی نے دو ہفتے پہلے اپنے بوڑھے باپ کے ہمراہ پریس کلب پشاور میں پریس کانفرنس کر کے وزیر اعلی خیبر پختونخواہ سے قبضہ گروپس کے خلاف انصاف اور تحفظ کی اپیل کی تھی
پھر دیکھیں ہمارے ملک کا سسٹم اور خاص کر کے پی کے کا انصاف !!!!
اس کو انصاف اور تحفظ ملنے کے بجائے اج اس لڑکی کو باپ سمیت گولیوں سے چ ھن ل ی کر کے انصاف دیا گیا
اب یہاں سوچنے کی بات یہ ہے کہ کیا مافیا گروپ ریاست سے زیادہ طاقتور ہیں۔
👈اس آواز کو حکومتی ارباب اختیار تک پہنچائیں۔
@syed_bacha@FarhanKVirk@GFarooqi
قسط نمبر 4
ٹوئٹر ایکس پر زیادہ پوسٹیں یا بہتر پوسٹیں؟
اصل کھیل سمجھیں!
ساتھیو!
X کو مؤثر انداز میں استعمال کرنے کے لیے تین چیزیں سمجھنا بہت ضروری ہیں:
Limits — Impressions — Engagement
🔴 1️⃣ Posting Limits
X کے مطابق Unverified Account کے لیے:
• روزانہ 50 Original Posts
• روزانہ 200 Replies
کی حد درج ہے۔
اس کے علاوہ 2,400 Updates per Day کی عمومی Technical Limit بھی بیان کی گئی ہے۔
⚠️ لیکن یاد رکھیں:
Technical Limit = روزانہ اتنی پوسٹس کرنے کا مشورہ نہیں۔
بہت زیادہ یا غیر فطری activity Spam/Restriction کا سبب بن سکتی ہے۔
اس لیے اصول:
👉 کم پوسٹس، مگر معیاری اور متعلقہ پوسٹس۔
---
📊 2️⃣ Impression کیا ہے؟
Impression یعنی آپ کی پوسٹ X پر کتنی مرتبہ دکھائی گئی۔
مثلاً:
100,000 Impressions کا مطلب یہ نہیں کہ 100,000 مختلف لوگوں نے پوسٹ دیکھی۔
---
💬 3️⃣ Engagement کیا ہے؟
لوگوں نے پوسٹ کے ساتھ کیا کیا؟
❤️ Like
💬 Reply
🔁 Repost
📝 Quote
🔗 Link Click
👤 Profile Visit
🎥 Media Interaction
یہ سب Engagement میں شامل ہوسکتے ہیں۔
یعنی:
Impression = کتنی بار دکھائی گئی
Engagement = لوگوں نے کیا ردعمل دیا
---
📈 4️⃣ Engagement Rate
مثلاً:
100,000 Impressions
10,000 Engagements
تو Engagement Rate تقریباً 10% ہے۔
لیکن صرف Impressions کے پیچھے نہ بھاگیں۔
کم Impressions + حقیقی گفتگو
کئی مرتبہ
زیادہ Impressions + کوئی meaningful interaction نہیں
سے زیادہ مؤثر ہوسکتے ہیں۔
---
📊 5️⃣ Analytics ضرور دیکھیں
ہر ہفتے اپنی 3 بہترین Posts دیکھیں:
🔹 موضوع کیا تھا؟
🔹 تصویر یا Video؟
🔹 مختصر یا تفصیلی تحریر؟
🔹 کس وقت Post ہوئی؟
🔹 کتنے Replies آئے؟
🔹 کتنے Reposts ہوئے؟
🔹 کتنے Profile Visits ملے؟
پھر اس Pattern کو سمجھیں اور نئے Original Content میں استعمال کریں۔
❌ Copy-Paste نہیں
✅ کامیابی کی وجہ سمجھیں
یاد رکھیں:
X پر کامیابی صرف زیادہ پوسٹ کرنے میں نہیں، بلکہ صحیح Audience تک معیاری Content پہنچانے اور حقیقی Engagement حاصل کرنے میں ہے۔
چیئرمین بیرسٹر گوہر صاحب کے گھر میں خواتین کے لیے الگ تعزیتی نشست نہیں ہوگی، کہ مشال یوسفزئی مردوں کے ساتھ بیٹھ کر تعزیت کر رہی ہیں۔
عجیب مخلوق ہے؛ دین اسلام، پشتون روایات، معاشرتی اقدار ہر چیز کو پامال کر دیا ہے۔
کوئٹہ ائیرپورٹ پر ایک بہن نے مولانا فضل الرحمٰن صاحب کو دیکھ کر اپنی محبت اور عقیدت کا اظہار ویڈیو بنا کر کیا۔ یہ اس بات کی علامت ہے کہ بعض لوگ اپنے پسندیدہ رہنما کی ایک جھلک کو بھی یادگار بنانا چاہتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ محبتوں کو ادب، احترام اور اخلاص کے ساتھ قائم رکھے۔❤️🌹
اب آپ ناراض کس بات پر ہوئے ہیں؟ کہ میں نے کہا: "ہم لشکر نہیں بنائیں گے۔" آپ قبائل سے جگہ جگہ کہہ رہے ہیں کہ تم لشکر بناؤ اور لڑو۔ ہم نے کہا: "نہیں، یہ عوام کی ذمہ داری نہیں ہے۔" اس کے لیے آپ ہیں۔ آپ ہی بھرتی ہوتے ہیں، آپ ہی پیٹیاں باندھتے ہیں۔ لیکن پھر بھی پاکستان کے عوام نے آپ کو اخلاقی طور پر سپورٹ کیا ہے۔ آپ عوام کو جنگ میں جھونکنا چاہتے ہیں۔
تو پھر میں بتانا چاہتا ہوں کہ مشرقی پاکستان میں تم نے عوام سے کہا تھا کہ تم لشکر بناؤ۔ تو البدر بنا، الشمس بنا۔ اس نے پاکستانی فوج کے شانہ بشانہ لڑائی لڑی۔ آج بھی وہ دشمنی برقرار ہے یا نہیں؟ عوامی لیگ اور جماعتِ اسلامی کی آج بھی برقرار ہے۔ آج بھی جماعتِ اسلامی کے لوگوں کو پھانسیاں نہیں دی گئیں؟
تو تم ہماری قوم اور عام آدمی کو اس طرح کی دشمنیوں میں الجھانا چاہتے ہو؟
اور میں کیوں لشکر بناؤں؟ میری صوبائی حکومت، خواہ میرے اختلاف ہی کیوں نہ ہوں، وہ آپ سے کہتی ہے کہ ہم خود پولیس کو استعمال کر کے جنگ لڑ سکتے ہیں، فوج سائیڈ پر ہو جائے۔ تو آپ صوبائی حکومت کی طاقت کو استعمال کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں، اور آپ عام آدمی کو کہہ رہے ہیں کہ لشکر بناؤ۔ پہلے صوبائی حکومت کی پیشکش کو تو قبول کرو۔
اور نتیجہ یہ نکلا ہے، کہ بنوں میں چند مہینوں کے اندر اندر کتنی دفعہ چھاؤنی پر حملے ہوئے۔ وہ اندر داخل ہو گئے۔ ابھی حال ہی میں کتنے تھانوں پر انہوں نے قبضے کیے۔ کئی کئی دن تک قابض رہے۔ اور بالآخر پولیس نے اعلان کر دیا کہ: "اب ہم آپریشن میں فوج کے ساتھ نہیں لڑیں گے، ہم خود لڑیں گے، اپنے افسروں کا حکم نہیں مانیں گے۔"
لہٰذا چین آف کمانڈ ٹوٹ چکا ہے۔ اور میرے بنوں کا سپاہی اپنے ڈی پی او کا حکم نہیں مانتا، اپنے ڈی آئی جی کا حکم نہیں مانتا، اپنے آئی جی پی کا حکم نہیں مانتا۔ اس کے بعد لکی مروت میں وہاں کی پولیس نے باقاعدہ اعلان کر دیا کہ: "ہم اپنی کمیٹی بنائیں گے، ہم اپنے طور پر لڑیں گے، ہم فوج کا سہارا لینے کے لیے تیار نہیں، نہ ان کے شانہ بشانہ لڑنے کے لیے تیار ہیں۔" وہ نہ ڈی پی او کو مانتے ہیں، نہ ڈی آئی جی کو، نہ آئی جی کو، اور ابھی چار دن ہوئے ہیں، چار دن، ٹانک میں پولیس ایک مسجد میں جمع ہوئی، ڈی پی او کو بھی ساتھ لائے۔ سب نے قرآنِ کریم پر ہاتھ رکھا کہ: "ہم فوج کے شانہ بشانہ نہیں لڑیں گے، اور اگر ہمارا سپاہی شہید ہوا تو کسی فوجی کو اپنے جنازے میں شریک ہونے کی اجازت بھی نہیں دیں گے۔
یہاں تک حالات پہنچ گئے ہیں۔ اب کیا رہ گیا؟ ڈیرہ اسماعیل خان رہ گیا، کرک رہ گیا، کوہاٹ رہ گیا۔ اب اس حالت تک ملک کو کس نے پہنچایا ہے؟ کیا یہ فضل الرحمٰن نے پہنچایا ہے؟ تمہاری اپنی فورسز تم پر اعتماد نہیں کر رہیں۔ تمہاری پالیسیوں سے مایوس ہو چکی ہیں۔ تو کبھی اپنے گریبان میں بھی جھانکو۔
اب تم فرشتے تو نہیں ہو کہ معصوم ہو، تم غلطی نہیں کرتے؟
دیکھیں! میرے مضمون کو سمجھو، میرے مضمون کو پڑھو، میرے لفافے کو نہ دیکھو،میں کیا کہنا چاہتا ہوں؟ اول سے لے کر آخر تک قوم کو میری تقریر سناؤ۔ اس میں توہین کی کون سی بات ہے؟ بے توقیری کی کون سی بات ہے؟ ہاں، میں نے آپ کو اپنی ذمہ داریوں کا احساس دلایا ہے، آپ کو اپنے دائرۂ کار کا احساس دلایا ہے، آپ کو اپنے دائرۂ اختیار کا احساس دلایا ہے کہ اپنے حدود میں رہو۔
تمہاری ساری توانائیاں پاکستان کے اوپر اپنی سیاسی گرفت مضبوط کرنے میں صرف ہو رہی ہیں۔ اور آج بھی جو تم نے شہداء کا مسئلہ اٹھایا ہے، تم اپنے ملک میں سیاسی تسلط اور سیاسی گرفت کو مضبوط بنانے کے لیے شہداء کے خون کو بطور ایندھن استعمال کرنے کی کوشش کر رہے ہو۔ اپنے جرائم کو چھپانے کے لیے شہداء کے پیچھے چھپتے ہو۔ ہم آپ سے کوئی جنگ نہیں لڑ رہے۔ ہم آپ کی پالیسیوں سے اختلاف کر رہے ہیں۔
میرے دلائل کا جواب دلائل سے دیجیے۔ کہتے ہیں: "معافی مانگنی ہے۔" میں نے مانگنی ہے یا تم نے مانگنی ہے؟ غلطی تم نے کی ہے۔ ہم تو رسول اللہ ﷺ کے اس ارشاد پر عمل کرتے ہیں:
سَلُوا اللهَ الْعَافِيَةَ، وَلَا تَتَمَنَّوْا لِقَاءَ الْعَدُوِّ
اللہ سے عافیت مانگا کرو، دشمن کا سامنا کرنے کی تمنا نہ کیا کرو۔
لیکن اگر مقدر میں ہے اور مقابلہ ہو گیا، پھر ڈٹ جاؤ۔ یہ اصول ہے۔ میں اپنی فوج کو دشمن نہیں کہہ رہا۔ میں اپنی فوج کو پاکستان کی فوج کہتا ہوں۔ اور جب میں پاکستانی ہوں تو فوج بھی پاکستانی فوج میری ہوئی۔ میں اپنی فوج کو اپنی فوج سمجھتا ہوں۔ لیکن جب آپ اپنے دائرۂ اختیار سے تجاوز کریں گے....
کسی کو اپنے عمل کا حساب کیا دیتے
سوال سارے غلط تھے، جواب کیا دیتے
قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن کا اسلام آباد میں وکلاء کنونشن سے خطاب
#قائدانقلاب_مولانا
#سیاسی_چوکیدار
#مولانا_سے_معافی_مانگ
#شہداء_صرف_بہانہ
#لشکر_نہیں_امن
ہم مسجد میں امامت کر رہے ہیں تو اس کی ہم تنخواہ لے رہے ہیں، پھر تو ہماری امامت بھی ضائع ہو جائے گی۔ مدرسوں میں جو صحیح بخاری، صحیح مسلم، ہدایہ، قدوری پڑھا رہے ہیں، علمِ دین پڑھا رہے ہیں، وہ سارے اساتذہ 99 فیصد تو سب تنخواہ لیتے ہیں۔
اس پر پروپیگنڈا یہ ہوا کہ جی علماء بھی تو تنخواہ لیتے ہیں، شیخ الحدیث بھی تو تنخواہ لیتا ہے، کیا ان کی تنخواہوں، فلاں فلاں، کون شیخ الحدیث ہے جو کہتے ہیں تنخواہ میں لوں گا، بخاری شریف تم پڑھاؤ، پیسے میں لوں گا، مسلم شریف تم پڑھاؤ، رقم میں لوں گا، تدریس تم کرو، کون شیخ الحدیث ہے، کون ایسے کہتا ہے؟ جی امام بھی تنخواہ لیتا ہے، خطیب بھی تنخواہ لیتا ہے، کون امام ہے، کون خطیب ہے جو کہے امامت و خطابت کا مشاعرہ تم میں لوں گا، تنخواہ تو میں لوں گا، تے میرے اکاؤنٹ میں آئے گی، لہذا نمازیں عوام پڑھائے، کون شیخ الحدیث ہے جو اس طرح کی باتیں کرتا ہے؟
پھر کہتے ہیں کہ مولانا نے خوارج کو مضبوط کیا، شرم تمہیں نہیں آتی، جس بندے کی اولاد پہ حملے ہوئے، جس کی اپنی ذات پہ حملے ہوئے، جو بندہ 500 سے زائد شہداء کا وارث ہے، جس میں چھوٹے بچے بھی ہیں، جس میں خواتین بھی ہیں، جس میں جوان بھی ہیں، جس میں بزرگ بھی ہیں، جس میں پیرانِ طریقت بھی ہیں، جس میں پارلیمنٹیرینز بھی ہیں، وہ ان کی لاشیں اٹھا کر کیا اس وقت وہ شہداء کی مخالف بات کرے گا، وہ تو شہداء کے پرچم کو آگے لے کر چل رہا ہے، اس کے اوپر اس طرح کا غلیظ پروپیگنڈا کبھی نہیں چلے گا انشاء اللہ تعالیٰ
#کنگال_عوام #عیاش_حکمران #چوکیدار_وڑگیا #مرد_آہن_مولانا #پروپیگنڈہ_برگیڈ