پنجاب میں عیاشی کیلیے 11 ارب کا جہاز خریدا گیا
بلوچستان اور کے پی میں اربوں روپے کی اسمبلیاں خریدی گئیں
پورے خطے میں سب سے زیادہ مہنگائی پاکستان میں ہے۔ #مو��انا_کی_للکار
تونسہ شریف: بستی بوہڑ میں جمعیۃ علماء اسلام کے زیر اہتمام ورکرز کنونشن میں شرکت و خطاب
بھائی جابر سیال کی دعوت پر شرکت ہوئی، امیر ضلع مولانا امان للہ قیصرانی، مفتی شعیب سیال، مفتی محمد سہیل، مولانا حقنواز چھٹانی ودیگر کے خطابات
مولانا محمد موسی سیال ودیگر احباب بھی موجود رہے
🌿 سختی اور مصیبت کے وقت کی مسنون دعا 🌿
زندگی میں آزمائشیں، پریشانیاں اور مشکلات آتی رہتی ہیں۔ ایسے مواقع پر اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع کرنا مؤمن کی سب سے بڑی طاقت ہے۔
#اسلام#دعا#م#Hadith#Dua#IslamicReminder#Sabr
دوران حج انتقال کرنے والوں کے سر نہیں ڈھانپے جاتے رسولِ رحمت صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے فرمان کے مطابق بروز حشر یہ حاجی اپنی قبروں سے تلبیہ پکارتے ہوئے اُٹھیں گے
سبحان اللہ
حضرت شیخ دنیا سے چلے گئے ہیں اور امن کی تلاش میں بدامنی کا شکار ہو گئے ,انہوں نے پوری زندگی قوم ،ملک اور امت کو امن دینے کے لیے جدوجہد میں گزاری لیکن آج وہ خود سفاکیت اور بربریت کا شکار ہو گئے ۔
انہوں نے شہادت کا اعلیٰ مقامِ پا لیا ۔
مجھے اللہ پر اعتماد ہے کہ اللہ تعالیٰ ان مجرموں ، سفاکوں اور قات��وں کو ضرور کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔
ہم حکمرانوں اور ذمہ دار اداروں سے پُرزور انداز میں یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مفت کی تنخواہیں نہ لیں۔ ان کا فرضِ منصبی ہے کہ وہ ہمارے شہید کے قاتلوں اور مجرموں کو تلاش کریں، انہیں منظرِ عام پر لا کر کیفرِ کردار تک پہنچائیں۔
آج پورے ملک میں ہماری صوبائی جماعتوں نے اپنے اپنے صوبوں میں مظاہرے کیے ہیں، لیکن میں بحیثیتِ امیر اعلان کرتا ہوں کہ آنے والے جمعہ المبارک کو، ان شاء اللہ، نمازِ جمعہ کے بعد پورے ملک میں تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز اور صوبائی ہیڈکوارٹرز پر زبردست مظاہرے کیے جائیں گے۔
میں ان شاء اللہ 14 مئی کو کراچی میں ایک بڑے جلسۂ عام میں شرکت کروں گا، اور ہم آئندہ کے لائحۂ عمل کا اعلان اس جلسے م��ں کریں گے۔
ہم نے اس ملک کو بچایا، پاکستان آج اگر قائم ہے تو علماء ،جمعیت علماء کے موقف ،وفاق المدارس العربیہ اور ہمارے دینی مدارس کی وجہ سے قائم ہے، تمام مکاتبِ فکر کے علماء کرام کی وجہ سے قائم ہے۔
ہم پاکستان کے آئین�� پاکستان کے قانون اور پاکستان کے پرامن نظام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ کوئی بھی اسلحے کی سیاست نہیں کر رہا ،کوئی بھی بغاوت نہیں کر رہا۔ ہم قربانیاں دے رہے ہیں، ہماری لاشیں اٹھ رہی ہیں اسی پاداش میں۔
میں نے باجوڑ میں ایک ہی جلسے کے اندر اسی 80 جنازے اٹھائے ہیں۔ ہم نے وزیرستان کےجید علماء کرام ذمہ دار علماء کرام کو شہید ہوتے ہوئے دیکھا ہے۔ ہم نے قبائلی علاقوں میں اور ملک کے اندر یہ قربانیاں دی ہیں۔
ہم نے مولانا حسن جان جیسے ایک انتہائی شریف النفس اور امن کے طلبگار استاد کی قربانی دی ہے۔ ہم نے اپنے پارلیمنٹیرین مولانا معراج الدین کی وربانیہ دی ہے۔ ہم نے مولانا نور محمد، جو ہمارے پارلیمنٹ کے اندر تھے، ان کی قربانی دی ہے۔
کتنے علماء کرام ہیں، کراچی سے لے کر باجوڑ تک، جو اس ملک کے لیے شہید ہوئے ہیں، اللہ کے دین کا نام لیتے ہوئے، جو پاکستان کو ایک اسلامی ریاست بنانا چاہتے تھے۔ کیا گناہ ہے ان لوگوں کا، سوائے اس کے کہ وہ اللہ کے دین کی سربلندی چاہتے تھے اور پرامن جدوجہد کر رہے تھے۔
یہ لوگ ہمیں مشتعل کرنا چاہتے ہیں۔ یہ جو ��ید علماء کرام کی شہادتیں ہیں، یہ ہمارے پُرامن راستے کو خون آلود راستے میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔ ہم اپنے ہاتھ کسی مسلمان کے خون سے رنگنا نہیں چاہتے۔ ہم امن کے داعی ہیں، امن کا پرچم بلند رکھتے ہیں۔
وَكُلَّمَا أَوْقَدُوا نَارًا لِلْحَرْبِ أَطْفَأَهَا اللَّهُ
جب بھی ان بدامنی پھیلانے والوں نے جنگ کی آگ بھڑکانے کی کوشش کی، اللہ نے اسے بجھا دیا۔
یہ لوگ زمین میں فساد پھیلاتے ہیں۔ یہ وہی لوگ ہیں جن کا طرزِ عمل اسرائیل اور صہیونیوں جیسا ہے۔ اگر مسلمانوں کا خون بہایا جا رہا ہے، افغانستان میں، پاکستان میں، تو یہ امتِ مسلمہ کا طریقہ نہیں ہے۔
ہمیں استقامت کے ساتھ اپنے اکابر کے راستے پر چلنا ہے۔ انہیں جرات کیسے ہوتی ہے کہ وہ مفتی محمود کو مرتد کہتے ہہیں ؟ اکابر علماء کو مرتد کہتے ہیں؟ انہیں جرات کیسے ہوتی ہے کہ وہ مولانا عبدالحق کو مرتد کہتے ہیں؟ انہیں جرات کیسے ہوتی ہے کہ وہ حضرت درخواستی کو مرتد کہتے ہیں؟ انہیں جرات کیسے ہوتی ہے کہ وہ مولانا احمد علی لاہوری کو مرتد کہتے ہیں؟ انہیں جرات کیسے ہوتی ہے کہ وہ مفتی اعظم ہند مفتی کفایت اللہ کو مرتد کہتے ہیں؟ انہیں جرات کیسے ہوتی ہے کہ وہ ��یخ الاسلام مولانا حسین احمد مدنی کو مرتد کہتے ہیں؟
ان کو مرتد کہنا اپنے آپ کو مرتد کہنا اور مرتد قرار دینا ہے ۔
جمعیت علماء اسلام کو مرتد کہنا علماء کرام کو مرتد کہنا دلیل ہے کہ تم قاتل اور مرتد ہو۔تمہارا دین اسلام سے کوئی تعلق نہیں
ہم تمہارا راستہ نہیں اپنائیں گے۔ جو تمہارے راستے پر جائے گا وہ اسلام کا مجرم ہوگا، وہ رسول اللہ ﷺ کا مجرم ہوگا، وہ اللہ کا مجرم ہوگا۔ تم ان باتوں سے ہمیں گمراہ نہیں کرسکتے ۔
ہم اس وطن سے محبت کرتے ہیں، ہم اس وطن سے دلی لگاؤ رکھتے ہیں، اور ہم اپنے وطن کو اسلام ،امن کا گہوارہ اور دینِ اسلام کا مرکز بنانا چاہتے ہیں۔
اختلافِ رائے ہوتو مکالمہ ہوتا ہے۔ اختلافِ رائے کریں لیکن یہ کون سا دین ہے کہ اختلافِ رائے پر کسی کو قتل کر دیا جائے؟
اگر کسی عمل سے پاکستان کا امیج بہتر ہوتا ہے تو ہماری کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہے ،ہم اس کی تعریف کریں گے، لیکن یہ جہالت ہے، اس سے بڑھ کر کوئی جہالت نہیں۔
قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن کی شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس کی تعزیتی اجتماع سے خطاب
حضرت شیخ صاحب کا جانشین کون؟
آج فاروق اعظم چوک چارسدہ کے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کے دوران جامعہ نعمانیہ کے مہتمم مفتی حسن جان صاحب نے اہم بات کی
کہ رات کو شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی تقی عثمانی صاحب نے کال کی
شیخ صاحب کے فرزند ارجمند کا تذکرہ ہوا
ان کے کوائف تفصیل سے بیان کیے
جامعہ نعمانیہ میں حضرت شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس صاحب نوراللہ مرقدہ کا علمی فیض جاری رکھتے ہوئے، حدیث کی کتب پڑھانے کی ذمہ داری ان کے فرزندِ ارجمند شیخ الحدیث مولانا محمد انیس احمد صاحب کے سپرد کر دی گئی۔
یہ فیصلہ شیخ الاسلام حضرت مولانا محمد تقی عثمانی صاحب دامت برکاتہم العالیہ کے مشورے سے ہوا۔
اللہ تعالیٰ اس مبارک علمی سلسلے کو قائم و دائم رکھے۔ آمین۔
شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد ادریس کی المناک شہادت کی خبر دل کو چیر نے والی ہے۔
یہ سانحہ نہ صرف ان کے خاندان بلکہ،ملک،عالم اسلام او اہل علم کےلئے رنج وغم کا باعث ہے۔
اناللہ وانا الیہ راجعون۔
اسرائیل اقوام متحدہ اور عالمی عدالت انصاف کے کسی بھی فیصلے کو تسلیم نہیں کرتا جو امریکا اور مغربی دنیا کےلیے ایک بڑا سوالیہ نشان ہے
اسلامی دنیا ایران کی حمایت کرتی ہے اور ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتی ہے
#JuiRise4GazaPakistan#TeamJUITangwani#teamjuikashmore
2002 کے میزان آپریشن سے لیکر ردالفساد تک ہم نے ہر آپریشن کی ہمیشہ مخالفت کی ہے، مگر یہ لوگ طاقتور ہیں طاقت ہی کو عقل سمجھتے ہیں، ہم اسوقت بھی کہتے رہے کہ یہ حکمت عملی ٹھیک نہیں، اپنے ملک کے اندر بمباریاں مت کرو، فاٹا کے لوگوں مت مارو، یہ ملن کے وفادار لوگ ہیں
#پشتون_قبائل_جرگہ