صادق آباد میں ایک سیریس مریض کو ڈاکٹر نے کہا٫
"اینوں لاہور لے جاؤ ۔"
ورثا نے ایمبونیس کروائی. ایمبونیس والے نے پوچھا کہاں جانا ہے ؟
ورثا نے کہا , رحیم یار خان
رحیم یار خان پہنچ کر ڈرائیور نے کہا، لیں جی رحیم یار خان آگیا ہے۔
انہوں نے کہا، اسے لودھراں لے چلو۔ ڈرائیور لودھراں پہنچ گیا۔
ورثا نے کہا ، اسے ملتان لے چلو ۔ ڈرائیور ملتان پہنچ گیا
تو ورثا نے کہا خانیوال لے چلو ۔ خانیوال آیا تو ورثا نے کہا
ساہیوال لے چلو۔ ساہیوال پہنچ کر ورثا بولے ، اوکاڑہ لے چلو
اوکاڑہ پہنچ کر بولے، اسے لاہور لے چلو ۔
لاہور پہنچ کر جب وہ اترے تو ڈرائیور نے پوچھا،
"اگر آپ نے لاہور ہی آنا تھا تو مجھے بتا دیتے میں سیدھا لاہور لے آتا."
تو ورثا نے کہا,
"ہم نے تو یہ سوچ کے توڑ توڑ کر سفر کیا کہ اگر مریض رستے میں دم توڑ گیا، تو کرایہ تو بچ جائے گا۔"
اب مریض بھی سخت جان تھا, پاکستانی لوگوں کی طرح ..
جن کے پیٹرول کی قیمت آپ مہینے بعد بڑھائیں
پندرہ دن بعد بڑھائیں
ہفتے بعد بڑھائیں
یا روزانہ
یہ ڈھیٹ مرنے والے نہیں..
اسلام آباد میں اسٹامپ فروشوں کی لوٹ مار
آج مجھے بچے کے اسکول کی جانب سے ایک تیار شدہ انڈرٹیکنگ (بیانِ حلفی) کا متن ملا، جسے 100 روپے کے اسٹامپ پیپر پر پرنٹ کروا کر جمع کرانے کی ہدایت کی گئی تھی۔ میں آبپارہ مارکیٹ کے ایک اسٹامپ فروش کے پاس گیا، جس نے 5 منٹ میں آن لائن اسٹامپ پیپر نکال کر پرنٹ دے دیا۔
میرا خیال تھا کہ 100 روپے کے اسٹامپ پیپر پر وہ زیادہ سے زیادہ 100 روپے سروس چارجز لے گا، لیکن جب میں نے بل پوچھا تو اس نے کہا کہ 1000 روپے بنتے ہیں۔ میں حیران رہ گیا اور پوچھا، "1000 روپے؟" جواب ملا، "جی ہاں!" میں نے کہا کہ یہ تو کھلی ناانصافی ہے، مواد میں نے خود فراہم کیا ہے، آپ نے تو صرف پرنٹ نکالا ہے۔ خیر، بحث و تکرار کے بعد اس نے 100 روپے کم کر کے 900 روپے طلب کیے۔ جب میں نے پکی رسید مانگی تو اس نے کارڈ پر اضافی سروسز درج کر کے 1000 روپے کی رسید میرے حوالے کر دی۔ میں نے یہ رسید اس نیت سے اپنے پاس رکھ لی کہ اس معاملے کو کم از کم حکومت کے نوٹس میں لایا جائے۔
دو روز قبل، میرے سالے سے بھی صرف ایک صفحے کے بیانِ حلفی کی تیاری کے لیے 2500 روپے وصول کیے گئے تھے۔
ہم خوش تھے کہ حکومت نے اسٹامپ پیپر آن لائن کر دیے ہیں، جس سے سائلین کا فائدہ ہوگا اور فیس براہِ راست سرکاری خزانے میں منتقل ہوگی۔ مگر حکومت نے اسٹامپ فروشوں کو اس لوٹ مار سے روکنے کے لیے کوئی طریقہ کار وضع نہیں کیا اور نہ ہی اسٹامپ کی قیمت کے ساتھ سروس چارجز مقرر کیے ہیں۔
سرکار سے اپیل ہے کہ اسٹامپ پیپر کی فیس کے ساتھ اس کے مناسب سروس چارجز بھی مقرر کیے جائیں تاکہ اس کرپشن اور ناجائز منافع خوری کا قلع قمع ہو سکے۔
@ICT_Police@dcislamabad
بریکنگ نیوز 🚨الجزیرہ نیوز کی ٹاپ بڑی سٹوری 🔥
عمران خان نے پاکستان کی تاریخ بدل کر رکھ دی ہے۔ 8 فروری الیکشن میں 185 سیٹیں جیتنے میں کامیاب ہوا اور آج 7 جون کو جی بی الیکشن میں سے24 میں 21 سیٹ جیت چکے ہے۔ پی ٹی آئی پاکستان کی سب سے طاقتور مظبوط جماعت بن چکی ہے۔
نومئی کی حقیقت بس اتنی ہے
عندلیب نے PTI چھوڑ دی اور جان چھڑوالی
ڈاکٹر یاسمین راشد نے انکار کیا بلکہ نوازشریف کو الیکشن ہی ہرادیا اور آج تک جیل میں قید ہیں
یہ جو تصاویرمیں پوسٹ کر رہا ہوں، یہ میرے لیے Badge of honor "اعزاز کا تمغہ"ہے۔
یہ وہ تصاویر ہے جو میں نے دبئی UAE سے ڈیپورٹ deport ہونے کے بعد ایئرپورٹ پر اور جہاز میں لی تھی۔
سولہ سترہ سال دبئی میں گزارے، اپنا بزنس کیا، کبھی قانون کے خلاف نہیں گیا، لیکن پھر بھی صرف اپنے عقیدے کی وجہ سے مجھے اور کئی دوسرے لوگوں کو بغیر کسی وجہ کے ڈیپورٹ کر دیا گیا۔اگر کسی نے کچھ غلط کیا ہے تو قانون کے مطابق اُس پر قانونی کارروائی ہونی چاہیے نہ کہ اس طرح ڈیپورٹ کیا جانا چاہیے۔
جہاز میں پانچ چھ اور افراد تھے جن کا تعلق اہل سنت برادری سے تھا، اور جن کے نام علی حسین تھے یا جو مجالس میں شرکت کرتے تھے۔
ایک مسلمان ملک میں مسلمانوں کو اس طرح نکالنا بالکل غیر مناسب ہے، اور یہ سلسلہ ابھی بھی جاری ہے۔
گورنمنٹ آف پاکستان کو اس معاملے پر بات چیت کر کے حل نکالنا چاہیے، کیونکہ یہ جو لوگ وہاں جاتے ہیں، وہ یو اے ای کو اپنے گھر کی طرح سمجھتے ہیں۔ اس طرح کا سلوک نہیں ہونا چاہیے۔
میرا تعلق گلگت بلتستان سے ہے، جہاں کی خوبصورت ویلیوز کی تصاویر بھی بہت ہیں۔ دبئی میں پندرہ سولہ سال گزارے اور وہاں بہترین تصاویر بنائیں، جاپان بھی گیا اور وہاں بھی تصاویر بنائیں، لیکن یہ جو پکچر ایئرپورٹ اور جہاز والی ہے، جب میں ڈیپورٹ ہو رہا تھا، یہ میری زندگی کا سب سے خوبصورت پکچر ہے۔
دُنیا میں جنگ لگتی ہے تو عوام کو اثرات سے بچانے کے لئے "تھنک ٹینکس" کی نیندیں حرام ہوجاتی ہیں - ہمارے ہاں عوام پر مسلط حرام خور سیاسی جتھوں کو Crisis میں کرپشن یا مال بٹورنے کی Opportunity نظر آتی ہے ، سیدھا 55 روپے فی لیٹر بڑھانے والے حرام خور کہاں پائے جاتے ہیں ؟
#راج_صرف_خان_کا
عمران خان نے کہا تھا: “میں پاکستان کے لیے مر بھی سکتا ہوں”۔ آج وہ جیل میں ہے مگر اس کی ہر سانس پاکستان کے لیے دھڑک رہی ہے۔ یہ محبت ہے، یہ جنون ہے، یہ عمران خان ہے!
@DaughterOfSoil_
@TeamPakRising
یہ نوجوان حسنین مبارک روزانہ گاؤں بن کالس، تحصیل کھاریاں، ضلع گجرات میں ہوائی فائرنگ کرتا ہے اور علاقے میں خوف و ہراس پھیلا رہا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ رات گئے فائرنگ کر رہا ہے۔
گاؤں کے لوگ خوفزدہ ہیں اور اس کے خلاف شکایت کرنے سے ڈرتے ہیں۔
نوجوان سیاسی اثر و رسوخ رکھنے والا ہے اور جس کا 2022 میں جی ٹی روڈ لالا موسیٰ پہ پولیس پارٹی پر فائرنگ کا ریکارڈ بھی موجود ہے۔
مطالبہ ہے کہ ڈی پی او گجرات رانا عُمر فاروق اور سی سی ڈی پنجاب فوری اور سخت کارروائی کریں۔