یہ مناظر فیصل آباد کے ہیں، جیل روڈ پر ڈی آئی جی جیل خانہ جات دفترکے باہر ڈیوٹی پر موجود ٹریفک وارڈن کی جانب سے خاتون پر مبینہ تشدد
اہم سوال یہ ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ریڈلائن کہاں ہے؟
کیا کوئی کارروائی ہوگی؟
70 کی دہائی کی سب سے بڑی خبر بریک کرنے والے الطاف قریشی چل بسے۔ پیپلز پارٹی سے دیرینہ تعلق رکھنے والے الطاف قریشی نے روزنامہ مساوات میں امریکی وزیر خارجہ ہنری کسنجر کے پہلے خفیہ دورہ چین کی خبر بریک کی تھی۔ جولائی 1971 کا دورہ اس حد تک خفیہ تھا کہ اسلام آباد سے چین جانے والے جہاز کی ریڈیو کمیونیکیشن بھی بند رکھی گئی تھی۔ بھٹو نے الطاف قریشی کو کہا کہ جنرل یحیٰی مجھے گالیاں نکال رہا ہے کہ خبر تم نے لیک کروائی ہے۔ الطاف قریشی تم مجھے اپنا سورس بتاو۔۔۔ الطاف قریشی نے مسکراتے ہوئے کہا کہ صحافی اپنا سورس نہیں بتاتا۔۔۔ یہ کہانی الطاف قریشی نے سنائی کہ ان دنوں ریگل چوک لاہور پر کسی کام سے ایک بڑی گاڑی رکی جس میں دو گورے سوار تھے، الطاف قریشی نے کان لگا کر بات سنی تو ایک کہہ رہا تھا کہ ہمیں لاہور میں ہائی الرٹ کیا ہوا لیکن ہنری تو اسلام آباد سے چین چلا جا رہا ہے۔ یہ بات سن کر الطاف قریشی صبح صبح فورا اخبار کے دفتر گئے اور آنے والی سب خبریں دیکھنے لگے، ایک خبر یہ تھی کہ پاکستان دورے پر آئے ہنری کسنجر بیمار ہیں اور ایبٹ آباد میں آرام کریں گے۔ الطاف قریشی نے فورا اسلام آباد ایک رپورٹر کو کہا کہ ائیر پورٹ سے پتہ کرو۔ وہاں سے انکار ملا۔ پھر ترکیب سے لڑائی گئی کہ وی آئی پی لاونج کے سویپر کو ہنری کسنجر کی تصویر دیکھائی اور پوچھا کہ یہ شخص آج یہاں آیا تھا؟ اس نے ہاں میں جواب دیا۔ قصہ مختصر الطاف قریشی نے ایڈیٹر کو بائی پاس کرتے ہوئے پرنٹنگ پریس میں جا کر اخبار کی شہ سرخی تبدیل کروا کر یہ خبر پیسٹ کروا دی۔ پورے ملک میں شور مچ گیا۔ یہاں تک کہ بی بی سی کے مارک ٹیلی نے کہا کہ ایسی کوئی خبر نہیں۔ لیکن بی بی سی نے روزنامہ مساوات کے الطاف قریشی کے نام سے خبر چلا دی۔ خبر پھیلتے پھیلتے دنیا بھر کے نیوز رومز تک جا پہنچی۔ خبر کنفرم ہونے سے پہلے ہی روزنامہ مساوات نے الطاف قریشی کو معطل بھی کر دیا۔ آخر کار شام تک کنفرم ہو گیا کہ واقعی یہ اس وقت دنیا کی سب سے بڑی خبر تھی۔
ڈپٹی کمشنر میانوالی خالد جاوید گورائیہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر پپلاں اعجاز عبد الکریم کی نگرانی میں عیدالاضحی کے پہلے روز تحصیل پپلاں میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا عملہ جانوروں کی آلائشوں کو مختلف کولیکشن پوائنٹس سے اکھٹا کرکے ٹھکانے لگانے میں مصروف عمل ہے
ڈپٹی کمشنرخالدجاویدگورائیہ کی ہدایت پر عیدالاضحی کےپہلےروزاسسٹنٹ کمشنر میانوالی نے یونین کونسل واں بھچراں میں مختلف کولیکشن پوانٹس کا دورہ کیا اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے جانوروں کی آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کے سلسلہ میں جاری اپریشن اور صفائی ستھرائی کے نظام کا جائزہ لیا