ہم سے بیزار نہ ہو اج بھی ہم جیسوں کے
تیرے احباب کی فہرست میں نام اتے ہیں
وقت اچھا ہے سو کچھ دیر کنارہ کر لے
ہم برے لوگ برے وقت میں کام اتے ہیں
#ردائے_سخن#قومی_زبان
لے گیا سب کچھ وہ لیکن حوصلہ رہنے دیا۔
یعنی بوسیدہ حویلی میں دیا رہنے۔ ۔۔۔۔ دیا،
ہم گئے تھے اس کے ہاں اس کو منانے کے لیئے۔
وہ خفا اچھا لگا ہم نے خفا رہنے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دیا،
#ردائے_سخن#قومی_زبان
کون سمجھے گا میرے کرب کی گہرائی کو
لوگ پنکھے سے اتاریں گے ، چلے جائیں گے
ایک دو دوست ہیں اور دوست بھی ایسے
مجھ کو مٹی میں اتاریں گے , چلے جائیں گے !
#ردائے_سخن#قومی_زبان
یہ جو شیشہ ہے دل نما مجھ میں
ٹوٹ جاتا ہے بارہا مجھ میں
میں ترے ہجر کی گرفت میں ہوں
ایک صحرا ہے مبتلا مجھ میں
من مہکتا ہے کس کی خوشبو سے
کون رہتا ہے پھول سا مجھ میں
کتنے لمحات کا تھا اک لمحہ
زندگی بھر رکا رہا مجھ میں
اس کی آنکھوں کے بند ٹوٹ گئے
اور سیلاب آ گیا مجھ میں
جب بھی اپنی تلاش کو نکلوں
لوٹ آتا ہے راستہ مجھ میں
اختلافات ذہن و دل میں تھے
اک تصادم سدا رہا مجھ میں
طاہر عظیم۔۔۔۔۔