کبھی کبھی دل کرتا ہے کہ اپنے آپ سے معافی مانگی جائے، تعلقات کو اہمیت دیتے دیتے خود کو سستا کرنے کی اپنی ذات کی دھجیاں اڑانے کی اور غلط نہ ہوتے ہوئے بھی بار بار وضاحتیں دینے کی۔!!🍂
جناب انور مسعود کی غزل
اب کہاں اور کسی چیز کی جا رکھی ہے
دل میں اک تیری تمنا جو بسا رکھی ہے
سر بکف میں بھی ہوں شمشیر بکف ہے تو بھی
تو نے کس دن پہ یہ تقریب اٹھا رکھی ہے
دل سلگتا ہے ترے سرد رویے سے مرا
دیکھ اس برف نے کیا آگ لگا رکھی ہے
آئنہ دیکھ ذرا کیا میں غلط کہتا ہوں
تو نے خود سے بھی کوئی بات چھپا رکھی ہے
جیسے تو حکم کرے دل مرا ویسے دھڑکے
یہ گھڑی تیرے اشاروں سے ملا رکھی ہے
مطمئن مجھ سے نہیں ہے جو رعیت میری
یہ مرا تاج رکھا ہے یہ قبا رکھی ہے
گوہر اشک سے خالی نہیں آنکھیں انورؔ
یہی پونجی تو زمانے سے بچا رکھی ہے
پیر سید نصیرالدین نصیر ؒ
وہ تو بس وعدۂ دیدار سے بہلانا تھا
ہم کو آنا تھا یقیں اُن کو مُکر جانا تھا
لاکھ ٹھُکرایا ہمیں تو نے مگر ہم نہ ٹلے
تیرے قدموں سے الگ ہو کے کہاں جانا تھا
جن سے نیکی کی توقع ہو وُہی نام دھریں
ایک یہ وقت بھی قسمت میں مری آنا تھا
بے سبب ترکِ تعلق کا بڑا رنج ہوا
لاکھ رنجش سہی اِک عمر کا یارانہ تھا
نزع کے وقت تو دُشمن بھی چلے آتے ہیں
ایسے عالم میں تو ظالم تجھے آ جانا تھا
عمر جب بیت چلی تو یہ کھلا راز نصیر
حسن ناراض نہ تھا عشق کو تڑپانا تھا
نیو دہلی کے ڈاکٹر نے گھٹنوں کے جوڑوں کے درد میں مبتلا ہزاروں مریضوں کو ٹھیک کیا ہے آپ یہ کلپ دیکھیں پھر آزمائیں یا ان لوگوں کو تجویز کریں جن کو گھٹنے/کمر میں درد ہے بہت سے لوگوں نے دعویٰ کیا کہ ان کی کمر اور گھٹنوں کا درد صرف 7 دنوں میں ختم ہو گیا ہے۔
جیت اور ہار کا امکان کہاں دیکھتے ہیں
گاؤں کے لوگ ہیں نقصان کہاں دیکھتے ہیں
قیمتی شئے تھی تیرا ہجر اٹھائے رکھا
ورنہ سیلاب میں سامان کہاں دیکھتے ہیں
رانا عامر لیاقت