آج ہم پیداوار بڑھانے کی کوشش میں اس قدر آگے بڑھ گئے ہیں کہ کرہ ٔارض پر کئی انواع معدومیت کے خطرے میں ہیں اور دنیا کا ایکوسسٹم خطرے کی زد میں آ گیا ہے- یہ سب اس غفلت کی وجہ سے ہے کہ ہم خود کو فطرت کا حصہ سمجھنے کی بجائے اس کا مالک تصور کرتے ہیں- اس لیے فطرت کی حفاظت ہماری بنیادی انسانی اور بطور مسلمان ہماری ایمانی ذمہ داری ہے-
مکمل مضمون: موسمیاتی تبدیلیاں اور ہماری زمین: قرآن کریم اور سیرت النبیﷺ سے اخلاقی زاویہ نظر (ماہنامہ مرآۃ العارفین انٹرنیشنل، فروری 2026ء)
"ناقص کی تصنیف کے مطالعہ سے کوئی مرتبہ حاصل نہیں ہوتا."
ص:23
عقلِ بیدار، حضرت سلطان باھُو (رحمتہ اللّٰه تعالیٰ علیہ)
#SayingsOfSultanBahoo#SultanBahoo
https://t.co/459EEiLUvP
https://t.co/Sr1oobrGu8
خصوصی خطاب: عرس مبارک سید الشہداء حضرت امام حسین (رض) ، (دربار عالیہ سلطان العارفین حضرت سلطان باھُورح، جھنگ)
زیرِ صدارت: حضرت سلطان محمد علی صاحب (سرپرست اعلیٰ اصلاحی جماعت و عالمی تنظیم العارفین)
جب تک امت کے دلوں میں حضرت امام حسین (رض) کی محبت ایک زندہ حقیقت کے طور پر موجود رہی وہ ظلم کے سامنے جھکنے کو تیار نہ ہوئی- اس محبت کو محدود و مقید کرنے کیلئے مختلف فکری رجحانات پیدا کیے گئے تاکہ امت کو کمزور کیا جا سکے-
خطاب:میلادِ مصطفےﷺ وعرس حضرت امام حسین(رض) ،5جولائی 2025ء
یومِ عاشور ہمیں صبر، وفا اور قربانی کا ابدی پیغام یاد دلاتا ہے۔ کربلا حق و باطل، عدل و ظلم، وفا و جبر کے درمیان وہ ابدی معیار ہے جو ہر عہد میں انسانیت کو راستہ دکھاتا رہے گا۔
بقول علامہ اقبالؒ:
زندہ حق از قوتِ شبیری است باطل آخر داغِ حسرت میری است
سلام یا حسینؑ #Ashura #ImamHussain
یومِ شہادت امیرالمومنین سیدنا حضرت عمر فاروقؓ
آپؓ کا عہدِ خلافت عدل، تقویٰ، شجاعت، سادگی اور رعایا پروری کی روشن مثال ہے۔ حضرت عمرؓ نے دنیا کو یہ سبق دیا کہ اصل حکمرانی اقتدار سے نہیں، عدل و امانت سے قائم ہوتی ہے۔
تو اے بادِ بیاباں از عرب خیز
ز نیلِ مصریاں موجے برانگیز
بگو فاروقؓ را پیغامِ فاروقؓ
کہ خود در فقر و سلطانی بیامیز
درونِ خویش بنگر آن جہاں را
کہ تخمش در دلِ فاروقؓ کشتند
(علامہ محمد اقبالؒ)
اللہ تعالیٰ آپ کے درجات بلند فرمائے اور ہمیں ان کے عدل، کردار اور تقویٰ پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
#HazratUmarFarooq
#FarooqEAzam
#Justice
#IslamicHistory
برادر اسلامی ملک جمہوریہ آذربائجان کے یوم آزادی کے موقع پر آذربائجان کی قیادت اور برادر عوام کو دلی مبارکباد اور نیک تمنائیں۔
پاکستان اور آذربائیجان کے مابین برادرانہ تعلقات کی بنیادیں انتہائی گہری اور تاریخی ہیں۔ مشکل کی ہر گھڑی میں دونوں ممالک کی ایک دوسرے کی اصولی حمایت قابلِ تحسین ہے۔ گزشہ چند سال میں دونوں ممالک کے مابین تعلقات میں مزید وسعت آئی ہے اور عوامی روابط میں اضافہ، ہوا ہے جو خوش آئند ہے۔ آنے والے سالوں میں ان تعلقات کو نئی بلندیوں تک لیجایا جانا چاہئے۔
@AzerbaijanMFA@PakinAzerbaijan
🇵🇰🤝🏻🇦🇿
#Azerbaijan
A Sacrifice Blessed by the Hands of the Prophet ﷺ
اونٹوں کی آرزو قربانی حضور ﷺ کے ہاتھوں ہو
[Explained By: His Excellency Sahibzada Sultan Ahmed Ali Sb (Sec Gen Islahee Jamaat and Aalmi Tanzeem ul Arifeen) ].
https://t.co/9Ep7Sr4pyi
https://t.co/arVIsgpYst
#Qurbani
How Prophet Muhammad ﷺ Taught Mercy Towards Sacrificial Animals.
قربانی کے جانوروں کے حقوق تعلیماتِ مصطفیٰ ﷺ کی روشنی میں
[Explained By: His Excellency Sahibzada Sultan Ahmed Ali Sb (Sec Gen Islahee Jamaat and Aalmi Tanzeem ul Arifeen) ].
#qurbani#Mercy#Islam
28 مئی, وہ دن جب پاکستان نے دنیا کو بتا دیا کہ اس کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے۔ 🇵🇰
یومِ تکبیر قومی وقار، خودمختاری اور ایمان و عزم کی روشن علامت ہے۔
الحمدللہ، پاکستان زندہ باد!
#یوم_تکبیر#YoumETakbeer#Pakistan
خطبۂ حجۃ الوداع انسانیت کیلئے رسولِ اکرم ﷺ کا عطا کردہ ایک آفاقی اور ابدی منشور ہے، جس نے انسانی مساوات، عدل، احترامِ انسانیت اور پرامن بقائے باہمی کے سنہری اصول متعین کیے۔
یہ عظیم پیغام ہر قسم کی نسلی، لسانی اور طبقاتی تفریق کی نفی کرتا ہے، اور تقویٰ و کردار کو اصل معیارِ فضیلت قرار دیتا ہے۔
آج جبکہ انسانیت اور خصوصاً مسلم اُمہ بے شمار چیلنجز سے دوچار ہے، وقت کا تقاضا ہے کہ خطبۂ حجۃ الوداع کے زریں اصولوں کو اپنی اجتماعی و انفرادی زندگیوں کا حصہ بنایا جائے۔ یہی اصول امن، اتحاد، عدل اور حقیقی فلاح کی ضمانت ہیں۔
#HajjatulWida
#Islam
#Peace
زمین صرف انسانوں کی نہیں، پرندوں، جنگلات، دریاؤں اور بے زبان مخلوق کی بھی امانت ہے۔
اگر جنگلات کٹتے رہے، پانی ضائع ہوتا رہا اور فطرت سے یہی بے رحمی جاری رہی، تو سرسبز زمین بنجر صحرا میں بدلنے میں زیادہ وقت نہیں لگے گا۔
آج “حیاتیاتی تنوع کے عالمی دن” پر عہد کریں:
ایک درخت، ایک قطرہ پانی، اور ایک ماحول دوست عادت… شاید یہی آنے والی نسلوں کی زندگی آسان بنا دے۔
#Biodiversity #WorldBiodiversityDay