I condemn this disrespectful act. If not for the United States and the courage and sacrifices of its servicemen and women Iraq would still likely be ruled by Saddam Hussein. Let us remember that the regime praised by the group disrespecting our flag tries to overthrow Saddam but failed. I am surprised that the Iraqi government stood by and allowed this to happen. #Iraq #Kurdistan
کہا جاتا ہے کہ ہم سیاست نہیں کرنا چاہتے، اور ہم سیاست میں نہیں ہیں۔ لیکن یہاں روزانہ جو فیصلے ہوتے ہیں، وہ جب تک جی ایچ کیو سے منظور نہیں ہوتے، جب تک جرنیل اُس کے لیے “ہاں” نہیں کرتے، ہم پارلیمنٹ میں بھی اُن فیصلوں پر عمل نہیں کر پاتے۔
یہ سمجھ سے بالاتر ہے کہ اصل بااختیار ادارہ کون ہے — پارلیمنٹ یا ہماری ملٹری اسٹیبلشمنٹ؟ اگر واقعی پارلیمنٹ بااختیار ہے، تو پھر میں حیران ہوں کہ آنے والی ستائیسویں آئینی ترمیم کا مسودہ نہ پارلیمنٹ کے سامنے لایا گیا، نہ ہمیں بتایا گیا، اور نہ ہی کسی دوسری سیاسی قیادت کو اعتماد میں لیا گیا۔
چاہیے تو یہ تھا کہ اس مسودے پر عام بحث ہوتی، سیاسی قائدین کو بٹھایا جاتا، ان سے مشورہ کیا جاتا، اور پھر پارلیمنٹ میں اس پر کھلی بحث کے بعد فیصلہ کیا جاتا۔ تب ہم سمجھتے کہ واقعی پارلیمنٹ بااختیار ہے — چاہے وہ اپنی رائے سے اس میں ترامیم کرتی، یا اس مسودے کو منظور یا نامنظور کرتی۔
لیکن بدقسمتی سے آج ہم جس پارلیمنٹ میں بیٹھے ہیں، وہ خود بااختیار نہیں۔ ہمارے فیصلے پہلے کہیں اور ہوتے ہیں، اور بعد میں پارلیمنٹ میں لائے جاتے ہیں۔
لہٰذا آج کے اس موجودہ اجلاس میں، جمعیت علمائے اسلام کی جانب سے میں یہ بات واضح طور پر کہنا چاہتا ہوں کہ ہم ستائیسویں آئینی ترمیم کے معاملے میں اپنا مؤقف صاف رکھتے ہیں۔
ہم اس آئینی ترمیم کے مسودے کو مستر کرتے ہیں
جے یو آئی کسی ترمیم کا حصہ نہیں بنے گی۔
سنیٹر مولانا عطاء الرحمان
غزہ کے لیے پاکستان سے اٹھائی جانے والی آواز 🇵🇸❤️ پروپگنڈا کرتے ہیں کہتے ہیں کہ تم اسرائیل کے خلاف پاکستان کی سڑکوں پر احتجاجی مظاہرے کرتے ہو اس کا تو کوئی فائدہ نہیں۔ اسرائیل کو کوئی اثر نہیں ہوتا۔ جبکہ میں امریکہ سے پوچھنا چاہتا ہوں؟
جمعیۃ علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی جانب سے غزہ میں سحری اور افطاری فراہم کی جارہی ہے۔
تیار کھانا فراہم کرنے کا یہ سلسلہ عیدالفطر والے دن بھی جمعیۃ علماء اسلام کی جانب سے جاری رہے گا۔
ہم اپنے مظلوم بہن بھائیوں اور بچوں کے ہر ممکن دادرسی کریں گے ۔ علامہ راشد محمود سومرو
حکومتی پالیسیوں اور ملکی صورتحال پر تحریک کےلئے جے یو آئی کی مجلس عمومی کا اجلاس بلا لیا ہے،عید کے بعد مجلس عمومی میں تحریک چلانے کا فیصلہ کرینگے،
موجودہ حکومت،پارلیمان کٹھ پتلی ہیں،
وزیر اعظم،صدر،وزیر داخلہ اہل نہیں،حکمران الیکشن جیت کر نہیں آئے،
ریاست خطرہ میں ہے،اپوزیشن میں ہوکر ملک کا سوچ رہے ہیں،
وزیر اعظم افطار کےلئے دعوت دے رہے ہیں ملکی مسائل کےلئے بات کیوں نہیں کرسکتے،قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن کی اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو
ہم نا حکومت ہیں نا ہی حکومت کا حصہ ہیں لیکن کسی محکمے میں مسائل ہوتے ہیں تو لوگ ہمارے پاس آتے ہیں، اسی طرح قبائل کی تمام ایجنسیوں کے جرگے ہمارے پاس آئے ہیں،ہم قبائل کے لئے ایک عرصہ سے آواز اٹھا رہے ہیں،جلسے اور سیمینار کر رہے ہیں لیکن حکومت ٹس سے مس نہیں ہورہی،وزیر اعظم صاحب مجھے افطار کے لئے فون کر سکتے ہیں لیکن ملک اور عوام کے لئے فون نہیں کر سکتے۔
ایک طرف ملکی معیشت کے استحکام کی بات کی جارہی ہے دوسری طرف مختلف اداروں سے ملازمین کو بغیر کسی ضابطہ کے نکالا جارہا ہے،بے روزگاری کی وجہ سے کئی گھرانوں کے چولھے بجھ گئے ہیں، اس طرح نا معیشت میں استحکام آئے گا اور نا ہی ملک درست سمت چل سکتا ہے۔
قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن کی اسلام آباد میں صحافیوں سے اہم گفتگو
حکومت ہر معاملہ میں سیاست کررہی ہے، وفاق سے مدارس کی قانون سازی ہوگئی،لیکن صوبوں میں ابھی تک نہیں ہوئی، جو باہمی کمٹمنٹ تھی اس پر عمل ہونا چاہئے او راس پر ہم خاموش تو نہیں بیٹھیں گے ، جب عوام سڑکوں پر آئے گی تو اس وقت کہا جائے گا کہ کسی تیسری قوت کو فائدہ ہوگا لیکن حکومت عوام کے فائدے کے لئے کوئی قدم اٹھانے کو تیار نہیں ہے۔
اس وقت قوم نہ فوج کے ہاتھوں محفوظ ہے اور نہ ہی مسلح تنظیموں سے محفوظ ہے، اجتماعی سوچ کے انداز میں قوم کے لئے کبھی نہیں سوچا گیا، بند کمروں میں چند لوگ بیٹھ کر فیصلہ کر رہے ہیں اور ڈمی اور کٹھ پتلی سیاستدان اسکی تائید و توثیق کر رہے ہوتے ہیں،ایک فوجی اپروچ کافی نہیں جب تک اس کے ساتھ سیاسی سوچ کو نا بٹھایا جائے۔
قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن کی اسلام آباد میں صحافیوں سے اہم گفتگو
کیا پی سی بی بتائے گی کہ پاکستان میں کرکٹ بیٹ پر فلسطین کا جھنڈا لگانا کب سے جرم ہو گیا؟ بیٹ پر فلسطین کا جھنڈا لگانے پر اعظم خان کو جرمانہ کرنے والوں کو پی سی بی سے فارغ کر کے عبرت کی مثال بنانا چاہئیے
اسلام آباد: جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی غیر ملکی میڈیا کے نمائندہ گان سے ملاقات
مسئلہ فلسطین کے حوالے سے قائد اعظم کا جو موقف قیام پاکستان سے پہلے تھا وہی موقف اب بھی ہے ۔ مولانا فضل الرحمان
قائد اعظم نے اقوام متحدہ کی تجویز کو مسترد کیا اور امریکی صدر کو خط لکھا کہ فلسطین کو دو ریاستی تصور کے ساتھ قبول نہیں کرسکتے ۔مولانا فضل الرحمان
فلسطین کی سرزمین کو تقسیم نہیں کیا جا سکتا ۔ مولانا فضل الرحمان
اسرائیل اور فلسطینی حالت جنگ میں ہیں جنگ میں کوئی بھی اقدام کیا جاسکتا ہے ۔ مولانا فضل الرحمان
امریکہ برطانیہ براہ راست فلسطین میں اپنی فوجیں لے آیا ہے ۔ مولانا فضل الرحمان
حماس کے مجاہدین کے ساتھ جنگ نہیں بلکہ براہ راست غزہ شہر پر حملے کیے جا رہے ہیں ۔ مولانا فضل الرحمان
ہسپتالوں سکولوں پر حملے ہو رہے ہیں ۔ مولانا فضل الرحمان
اسرائیلی کو جنگی مجرم قرار دے جنگی جرائم کا مرتکب قرار دے ۔ مولانا فضل الرحمان
قضیہ فلسطین کے براہ راست فریق فلسطینی ہیں ان کے بغیر کوئی حل ممکن نہیں ۔ مولانا فضل الرحمان
مسلم اُمّہ اپنے بھائیوں کے ساتھ اس طرح نہیں کھڑے جس طرح مغربی دنیا اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ مولانا فضل الرحمان
آج انسانیت کا قتل ہورہا ہے ۔بچوں بوڑھوں اور خواتین کو قتل کیا جا رہا ہے کیا اس کے بعد بھی انسانی حقوق کا علمبردار کہا جائے گا ۔ مولانا فضل الرحمان
کیا ان کو یاد نہیں کہ نازنیوں نے ان کا کیسے قتل عام کیا کیا اس کا بدلہ فلسطینیوں سے لیا جائے گا ۔ مولانا فضل الرحمان
اسرائیل کو تسلیم کرنے کا خواب بکھر گیا اب دنیا کو سوچنا ہوگا ایک اور زاویہ سے ۔ مولانا فضل الرحمان
اسرائیل اس خطے میں فرعون کے جانشین ہیں ،موسی کے جانشین فلسطینی ہیں ۔ مولانا فضل الرحمان
ہم نے مطالبہ کیا کہ او اوئی سی کا سربراہی اجلاس بلایا جائے ۔ مولانا فضل الرحمان
سعودی عرب نے اجلاس طلب کیا ان کا شکر گذار ہوں ۔ مولانا فضل الرحمان
فلسطینی قیادت کا بھی مطالبہ تھا کہ او آئی سی کا اجلاس بلایا جائے ۔ مولانا فضل الرحمان
اس میں حماس کے نمائندوں کو دعوت دی جائے ان کے بغیر یہ اجلاس نامکمل ہے ۔ مولانا فضل الرحمان
جے یو آئی کا اوّل روز سے موقف فلسطینیوں کی حمایت کا رہا ہے ۔ مولانا فضل الرحمان
پشاور کوئٹہ اور کراچی میں بڑے جلسے کئے ۔ مولانا فضل الرحمان
امریکہ میں برطانیہ فرانس یورپ میں مظاہرے ہوئے ہیں ۔ مولانا فضل الرحمان
ان کو بھی عوام کا احترام کرنا ہوگا ورنہ جمہوریت کی بات چھوڑ دیں ۔ مولانا فضل الرحمان
اگر بند کمروں میں فیصلے کرنے ہیں تو پھر عوام کی کوئی حیثیت نہیں ۔ مولانا فضل الرحمان
انڈیا کی میڈیا پر تعجب ہے کہ ان کو اتنی تکلیف کیوں ہے ایسا لگتا ہے کہ ہم نے اب پر حملہ کیا ہے ۔ مولانا فضل الرحمان
اگر اپنی سرزمین کو حاصل کرنے کی جدوجہد دہشت گردی ہے تو پھ گاندھی جی کی جدوجہد کو کیا نام دیں گے ۔ مولانا فضل الرحمان
کیا یہ حق فلسطین کو نہیں دیں گے جن کے زمین پر قبضہ ہے ؟ مولانا فضل الرحمان
فلسطین فلسطینیوں کا ہے اور رہے گا ۔ مولانا فضل الرحمان
تحرکیوں میں اتار چڑھاؤ آتا رہے گا ۔ مولانا فضل الرحمان
ہم جو حق اپنے لئے جائز سمجھتے ہیں وہ فلسطینیوں اور افغانوں کے لئے بھی جائز سمجھتے ہیں ۔ مولانا فضل الرحمان
جو آزادی کی جنگ لڑتا ہے کاج اس کو دہشت گرد کہا جاتا ہے ؟ مولانا فضل الرحمان
پاکستان نے اقوام متحدہ میں جو موقف اختیار کیا ہے اس کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ مولانا فضل الرحمان
ہم سیاسی لوگ ہیں جو موقف فلسطین کے حوالے سے الیکشن سے پہلے ہے وہی الیکشن کے بعد بھی ہوگا ۔ مولانا فضل الرحمان
نگران وزیر اعظم نے جو دو ریاستی تصور پیش کیا وہ قائد اعظم کے تصور کی نفی ہے ۔ مولانا فضل الرحمان
فلسطین نے پاکستان کے موقف کو جراتمندانہ کہا اور کہا کہ وہ قیادت کرے ۔ مولانا فضل الرحمان
برطانیہ سپر طاقت تھا امریکہ نے اس کی جگہ لینی تھی ۔اقوام متحدہ کا دفتر امریکہ میں تھا ۔ مولانا فضل الرحمان
پاکستان نے اس وقت بھی فلسطینیوں کے حق میں آواز اٹھائی اور قیام پاکستان کے بعد ۔ مولانا فضل الرحمان
حماس کے حوالے سے کمزور پہلو کو تلاش کیا جارہا ہے کیا اس کا سیاسی پہلو نہیں۔ مولانا فضل الرحمان
اسلامی دنیا کے اسرائیل کو تسلیم کرنے کی صورت میں مزاحمتی تحریک کے ختم ہونے کا تصور ختم ہوگیا ۔ مولانا فضل الرحمان
اگر امریکہ وزیر خارجہ ان کی حمایت کو کھلم کھلا آتا ئے تو کیا ہمارا حق نہیں کہ ہم ان کی حمایت کریں ۔ مولانا فضل الرحمان
کارگل پر حملہ کیا تو کیا دنیا سے پوچھا تھا یہ سیکرٹ ہوتا ہے ۔ مولانا فضل الرحمان
دنیا کو یہ میسج چلا گیا کہ فیصلہ فلسطینی کریں گے کسی اور کو یہ حق نہیں۔ مولانا فضل الرحمان
آپ نے ہمیں پکارا ہے، ہم نے لبیک کہا،ہم قدم بقدم آپ کے ساتھ ہیں۔
قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن کی جانب سے فلسطین کے حوالے سے دو ٹوک موقف پر فلسطیینی مہمان ڈاکٹر ناجی ظہیر الشیری نے نعرہ تکبیر بلند کر کے خیر مقدم کیا۔
لاڑکانہ:جےیوآئی کا سندھ امن مارچ تیسرے روز شکارپور سے ہوتا ہوا لاڑکانہ پہنچ گیا
لاڑکانہ کی عوام کی جانب سے علامہ راشد محمود سومرو کے قافلہ کا پرتپاک استقبال
#JUISindhAmanMarch#TeamJUISindh