جہاں ٹکے ٹکے کی نوکریوں اور زمینی خداؤں کی خوشنودی کے لیے ضمیر فروشی ایک عام چلن بن گیا ہے، خیبر پختونخواہ پولیس میں آج بھی ایسے بہادر اور غیرت مند سپوت موجود ہیں جو اپنی حمیت اور روایات کو اپنی زندگی پر مقدم رکھتے ہیں۔ عمران الدین سے نہ کبھی کوئ رابطہ رہا نہ کوئ وابستگی تھی۔ پہلی دفعہ ان کا ذکر سوشل میڈیا پر سُنا جہاں ناصرف انہوں نے میرے گھر کی خواتین کے ساتھ دست درازی سے انکار کیا بلکہ مجسٹریٹ کے سامنے اپنے بیان میں اعتراف کیا کہ میرے رشتہ داروں کے گھر چھاپے کے احکامات آئ ایس آئ کے کرنل کی جانب سے دیے گئے تھے۔ دوسری دفعہ ان کا تذکرہ، دہشت گردوں کے ساتھ مقابلے میں زخمی ہونے کی خبر میں پڑھا۔ متعدد بار ٹارگٹ اور ہر دوسرے دہشت گردی کے واقعے میں اس کی موجودگی کی خبر پڑھنے کو ملی تو کسی کو پیغام بھجوایا کہ جب واضح ہوگیا کہ اس فرض شناس افسر کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے اور مجھے لگ رہا ہے کہ اس رات کے سٹینڈ اور پھر روایات کا پاس رکھنے پر ملنے والی عزت و مقبولیت پر باقی افسران کو پیغام دینے اور میری وجہ سے ٹارگٹ کیا جا رہا ہے تو مجھے اس کی بڑی فکر ہے کیونکہ یہ اتفاق تو نہیں ہوسکتا کہ ہر خبر اس پر حملے سے شروع اور جہاں اس کی موجودگی ہو ادھر ہی دہشت گردی کے واقعات اور مقابلہ ہو، چاہے وہ ہنگو ہو کوہاٹ ہو یا کرک۔
جواباً بتایا گیا کہ ڈی ایس پی عمران الدین سے ہم نے بھی کئی مرتبہ بات کی اسے بھی سمجھ ہے لیکن کہتا ہے کہ کرنے دو ان کو جو کرنا ہے۔ میرے لیے کسی سے بات نہیں کرنی میں مقابلہ کروں گا۔ میں نہیں چاہتا کوئی یہ سمجھے میں ان حملوں سے خوف زدہ ہوگیا ہوں۔
آج بالاخر فارم سنتالیس کے کٹھ پتلی وزیر اعظم نے اقبالِ جرم کیا کہ دہشت گردوں کو واپس لانے کی پالیسی غلط تھی لیکن یہ نہیں بتایا کہ عمران خان نے اس پالیسی کو ابسولٹلی ناٹ کہا تھا اور رجیم چینج کے بعد پہلی ہی سیکورٹی کمیٹی کی میٹنگ میں آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی نے یہ پالیسی سامنے رکھی تو بغیر بحث کے منظوری کرا لی گئ۔ اگلے ہفتے افغانستان وفد بھیجا گیا، جولائی ۲۰۲۲ کے آخری ہفتے پہلی تشکیل ہوئی، دو دفعہ ہم نے نکالا لیکن ہمارے سروں کی قیمت جاری کر کے جرنیلوں اور ان کی کٹھ پتلیوں نے یہ مقتل گاہ سجا دی۔ دہشت گردی کی آڑ میں جنہوں نے پختونخواہ پر قبضہ کیا وہ میڈ اپ دہشت گردی لانے والے ہیں۔ آج ڈی ایس پی عمران الدین کی شہادت کی خبر سُن کر فخر بھی ہوا اور افسوس بھی۔ عاصم منیر کی اس مسلط کردہ میڈ اپ دہشت گردی کا ایندھن اور کتنے گھرانے، کتنے بہادر سپوت بنیں گے اور کتنے بے گناہ ان کی ہوس کی قیمت چکائیں گے، اللہ بہتر جانتا ہے۔
دنیا کے کسی ملک میں منتخب وزیر اعلی اور منتخب سپیکر کو آج تک اغواء کر کے 5 دن تک غائب نہیں کیا گیا۔الحمدللہ یہ اعزاز صرف پاکستان کو حاصل ہوا ہے۔۔مسلط ٹولے کو ورلڈ ریکارڈ بنانے پر پاکستان کی عوام کی طرف سے بہت بہت مبارک باد!!
@SohailAfridiISF@BabarSaleemSwat@PTIofficial
سپہ سالار کے بارے میں مولانا صاحب کے الفاظ نے ہر پاکستانی کا دل دکھا دیا،،(مریم نواز ٹویٹ)
مریم صاحبہ : یاد کیجئیے، کل جنرل باجوہ اور جنرل فیض پر نام لے کر آپ کے پاپا نوازشریف کی تنقید سے آپ محظوظ ہوتی تھیں،بلکہ لطف اندوز ہوتی تھیں،،
سہیل آفریدی انسان ہے غلطی ہوسکتی ہے
مگر جس طریقے سے اسے ہٹایا گیا
اس سے اخز یہی ہوتا ہے انہوں نے قربانی دی ہے
مگر سہیل کے ساتھ احتجاج میں کون کتنا مخلص تھا یا ساتھ کھڑا تھا جانتے ہیں
اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا ـــــــــــــــ
شہباز گل کو اگر اپنی ہی جماعت کے رہنماؤں کی پالیسیوں سے اتنا اختلاف ہے تو انہیں چاہیے کہ بیرون ملک سے پاکستان واپس آ کر اپنی سوچ اور پالیسی کے مطابق قیادت کریں۔
بیرون ملک بیٹھ کر تنقید کرنے اور یہ کہنے سے کہ فلاں نے یہ کیا اور فلاں نے وہ کیا، مسائل حل نہیں ہوں گے۔ اگر واقعی تبدیلی چاہتے ہیں تو میدان میں آ کر اپنا مؤقف پیش کریں اور عملی کردار ادا کریں۔
بیرون ملک بیٹھ کر بات کرنا اور گراونڈ پر رہ کر کام کرنے میں زمین آسمان کا فرق ہوتا ہے۔۔۔
شہباز گل صاحب !! جٹ دے پتر جرنیلوں سے متھا لگاتے اچھے لگتے ہیں ناکہ جرنیلوں کے مخالفین کے مخالف بنتے
گل صاحب ، مڈل کلاس نوجوان نے لیڈر کے نظریے اور جدوجہد کی لاج رکھتے ہوئے بادشاہ کے ہاتھ پر بیعت سے انکار کیا ہے اور اس کی سخت قید قبول کی ہے، اس قربانی اور اس انکار کی اب ہمیں لاج رکھنی ہے تاکہ مستقبل قریب میں دوسرے ساتھی قربانی دیتے ہوئے فخر محسوس کریں
@ahmad__bobak@balochi5252 گل صاحب یہ بلکل بھی سہی وقت نہیں ۔ اور سہیل آفریدی کو وزیراعلی عمران خان نے بنایا ہم کیسے ان پر الزام لگا سکتے ہیں اور وہ بھی باہر بیٹھ کے -
شہباز گل صاحب براہ مہربانی امریکہ سے بیٹھ کر یہ حرکتیں نہ کریں،دل گردہ پیدا کریں پاکستان آئیں پھر یہ والی چولیں بھی مار لیں،باقی الزامات اور غداری کے سرٹیفیکیٹ کے لیے بہت ٹائم ہے وہ بعد میں کریں گے
As Pakistan’s government arrests opposition leaders and suspends an elected provincial government, President Trump continues to embrace its military chief.
The United States should stand with the Pakistani people, not enable political repression. We must press for the release of political prisoners, including Imran Khan.
https://t.co/evitvY5gwk
حکومت نے خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے خاتمے اور امن و امان کے قیام کا جواز پیش کرتے ہوئے گورنر راج اور ایمرجنسی نافذ کی، لیکن افسوس کہ دہشت گردی کے خلاف مؤثر کارروائی کے بجائے صوبے کی پولیس کو سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے۔ آج میرے گھر پر پولیس کی بھاری نفری کا چھاپہ اس طرزِ عمل کی ایک واضح مثال ہے۔ اگر گورنر راج کا مقصد دہشت گردی کا خاتمہ تھا تو پھر سیاسی مخالفین کے گھروں پر چھاپے کیوں مارے جا رہے ہیں؟ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کہاں ہے؟ عوام کے جان و مال کا تحفظ کہاں ہے؟ آخر خیبر پختونخوا پولیس کو سیاسی انتقام کے لیے استعمال کرکے حکومت کیا حاصل کرنا چاہتی ہے؟صوبے میں امن و امان کی بحالی کے بجائے سیاسی کارکنوں اور مخالفین کو نشانہ بنانا حالات کو مزید خراب کرنے کا سبب بن سکتا ہے۔ ہم ایسے ہتھکنڈوں سے نہ خوفزدہ ہوں گے اور نہ ہی اپنے آئینی، جمہوری اور سیاسی مؤقف سے پیچھے ہٹیں گے۔ فوری طور پر سیاسی انتقامی کارروائیاں بند کی جائیں اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی، اسپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی، پی ٹی آئی کے صوبائی صدر جنید اکبر خان اور دیگر تمام گرفتار سیاسی رہنماؤں، کارکنوں اور اراکینِ اسمبلی کو رہا کیا جائے۔