2024 کا الیکشن ایک ایسا انقلاب تھا جو پاکستان نے کبھی دیکھا ہی نہیں ہر حربہ استعمال کیا گیا کہ تحریک انصاف کو ووٹ نہ پڑے نہ کوئی نشان تھا نہ کیمپین تھی نہ کوئی پیسہ تھا انٹرنیٹ بھی بند تھا تاکہ لوگوں کو اپنے پولنگ بوتھ کا پتہ ہی نہ چلے اس کے باوجود لوگ ووٹ دینے نکلے ! نسیم زہراء
ارشد شریف کے قتل کی جو آفیشل انکوائری ہوئی اس کا ایک آفیسر آج تک نوکری پہ بحال نہیں ہوا اس انکوائری کو دبا دیا گیا اگر آپ اس انکوائری رپورٹ کو پڑھیں تو بہت کلیئر ہے کہ کس طریقے سے مارا گیا ! مظہر عباس ۔۔۔
خیبرپختونخوا میں اس وقت دو طاقتور جماعتیں ہیں، ایک تحریک انصاف اور دوسری جے یو آئی، دونوں جماعتیں اس وقت سیم پیج پر ہیں، باقی جماعتیں تو گراؤنڈ پر ہی نہیں ہیں، کراچی میں آپریشن ہوا تو وہاں دو جماعتیں آن بورڈ تھیں، خیبرپختونخوا میں طاقتور جماعتیں آن بورڈ نہیں ہیں، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے پاس خیبر پختونخوا میں عوامی سپورٹ ہی نہیں ہے، مظہر عباس
سرکاری ٹاؤٹ ۔۔۔فی ٹوئیٹ 5 سے 6 لاکھ !!
ایک صحافی جب آزادی صحافت پر کے حق میں آواز بلند کرتا ہے یا جب کسی صحافی کیساتھ زیادتی ہو جائے تو اس پر کوئی بیان دیتا ہے تو اسکو سب سے زیادہ مزاحمت کچھ ایسے سو کالڈ صحافیوں کی طرف سے پیش آتی ہے جو سرکاری ٹاؤٹ ہیں ۔۔جن کو ایک ٹوئیٹ کے 5لاکھ -6 لاکھ ملتے ہیں ۔۔۔یہ آپکو بڑا کنفرم ریٹ بتا رہا ہوں ۔۔۔
ان میں سے خود ایک بندے نے پبلک سٹیٹمنٹ دی ہے کہ مجھے کہا گیا کہ اگر آپ فلاں پارٹی کے خلاف ایک ٹوئیٹ کریں گے تو آپکو 5 لاکھ روپے دینگے ۔۔
۔سینئر صحافی حامد میر
آج کل کے حالات مشرف کے دور کے حالات سے زیادہ خطرناک اور سنگین ہیں ..
ابھی چند دن پہلے کی بات ہے کہ میرا کالم جنگ اخبار میں چھپا "ڈبل بیرل خان " ۔۔اخبار میں چھپ گیا لیکن دوپہر کو کسی نے فون کر کے مجھے بتایا کہ وہ جنگ کی ویب سائٹ سے کسی نے ہٹا دیا ہے ۔۔
اب پتا کر رہا ہوں کہ کیسے ہٹا ہے کوئی نہیں بتا رہا ۔۔بڑی تگودو کی ۔۔پتا کیا ۔آخرکار پتا چلا کہ "آپ کیا چاہتے ہیں ؟؟"کہ ادارہ بند ہو جائے آپکے سارے ساتھی بے روزگار ہو جائیں ۔۔
حالات وہی ہیں لیکن 2011 میں ہمیں پتا تھا کہ کون کر رہا ہے ۔ 2007 میں بھی ہمیں پتا تھا کون کر رہا ہے ۔۔اب جو لوگ ہیں کہ بہت بزدل ہیں ۔۔مکار ہیں ۔خود سامنے نہیں آتے ۔۔یہ سویلین حکومت کو آگے لگایا ہوا ہے ۔۔ اور وہ جب ہمیں ملتے ہیں تو ہاتھ جوڑتے ہیں کہ اللہ کی قسم ہم نہیں ہیں ۔۔
اس لیے ماضی کا ڈکٹیٹر جنرل پرویز مشرف اسکو میں سمجھتا ہوں کہ وہ بہتر تھا ۔۔اس میں اتنی اخلاقی جرات تو تھی کہ وہ سامنے آکر کہتا تھا کہ حامد میر تم نے یہ کام غلط کیا ہے ۔۔تم پر بین ۔۔تم پر پابندی ۔۔ختم ۔۔۔
یہ تو سامنے ہی نہیں آتے ۔ایک ادارہ کہتا ہے کہ ہم نے نہیں کیا ۔دوسرا کہتا ہے کہ نہیں ہم اس میں ملوث نہیں ہیں۔۔
حامد میر
@HamidMirPAK@MunizaeJahangir
Poem by @khaledanam1
مجھ کو لگتا ہے میرا ملک غزہ ہے گویا
میری ماں بہنیں میرے بچے فلسطینی ہیں
ہم پہ بھی روز برستے ہیں ظلم و جبر کے بم
ہم پہ بھی جیسے مسلط ہوئے صیہونی ہیں
اس زمیں پر بھی خون سستا تیل مہنگا ہے
یاں بھی پینے کو نہ پانی نہ کھانے کو روٹی
ہوتا جاتا ہے مالا مال ہر ایک شاہ و وزیر
عام انسان کی رہتی ہے یاں قسمت کھوٹی
وردی والوں نے یہاں امن و حفظ کی خاطر
اپنے ہی گرد بنا ڈالی ہے اک مضبوط دیوار
عام انسان کا کیا؟ وہ سدا کا بیچارا
کہیں محفوظ نہیں گھر ہو یا کہ ہو بازار
نہ کوئی حد ہے ظلم کی نہ جرم کا ہے حساب
عام پھرتے ہیں دندناتے یہاں ڈاکو اور چور
سارے مظلوم یہاں منہہ چھپائے پھرتے ہیں
سینہ ٹھوکے ہوئے پھرتا ہے یہاں ظلم اور جور
خ۔ا۔
گورنر راج کے بعد حکومت نے اب تحریک انصاف کے تمام منصوبوں کی تفصیل بتا کر عوام کو حیران پریشان کردیا کہ سہیل آفریدی اور ان کی حکومت 2700 پراجیکٹس پر انتہائی زبردست طریقے سے کام کر رہی تھی ، گورنر راج کا بیانیہ اس ویڈیو سے ہی تباہ ہوگیا ہے۔۔
Admin
پوری قوم کو ان ججز کو یاد رکھنا چاہیے جو فاشزم کو سہولت فراہم کر رہے ہیں، جو قاضی اور منصف کہلاتے ہیں لیکن اپنے مفادات اور مراعات کی خاطر ظلم ہونے دے رہے ہیں!
#ShameOnJudges
بل کلٹن۔۔۔
میں لوگوں کیطرف سے مسلمانوں کو محض مسلمان ہونےکیوجہ سےکم تر دکھانےیا تنقید کا نشانہ بنانےسے تنگ آچکاہوں
قرآن کہتا ہے
اور میں نے پہلی بار یہ بات اپنی بیٹی سےسنی تھی جس نے پندرہ سال کی عمر میں شروع سےآخر تک قرآن پڑھا تھااوراس نےکہا تھا
"اسے پڑھو۔"
“آج جو سیاستدان، جج اور جرنیل تمہارے ساتھ زیادتی میں ملوث ہیں، وہ چند سالوں بعد یا شاید اس سے بھی پہلے، میرے ہمراہ قبروں میں ہوں گے، اور اللہ کے حضور جب ہم سب پہنچیں گے ان کا گریبان ہوگا اور میرا ہاتھ ہوگا”۔ حفیظ اللہ نیازی کا اپنے بیٹے حسان نیازی سے مکالمہ