سرگودھا میں زینب کیس کی دردناک تاریخ دہرا دی گئی۔۔۔!
سرگودھا شہر میں آج صبح تقریباً دس سے گیارہ بجے منتہا نامی بچی گھر سے 8 بلاک میں واقع حنیف کریانہ سٹور سے سامان لینے گئی، لیکن دو گھنٹے گزرنے کے باوجود واپس نہ آئی۔
اہلِ خانہ نے منتہا کی تلا�� میں قریبی دکانوں کے سی سی ٹی وی کیمرے چیک کیے۔ فوٹیج میں دیکھا گیا کہ منتہا 8 بلاک کی ایک دکان کے اندر گئی، مگر واپس باہر آتی ہوئی نظر نہیں آئی۔
سرگودھا پولیس نے دکان پر چھاپہ مارا تو تلاشی کے دوران انکشاف ہوا کہ دکان میں موجود متعدد افراد نے دکان کے اوپر والے کمرے میں منتہا کے ساتھ مبینہ ذ یا د تی کی اور ممکنہ طور پر منتہا کی چیخ وپکار پر اسے مار ڈالا۔
ملزمان کا ارادہ تھا کہ جیسے ہی رات ہوگی تو ہم باڈی ٹھکانے لگا دیں گے مگر قریبی دکانوں پر لگے سی سی ٹی وی کیمروں اور سرگودھا پولیس کے فوری ایکشن نے منصوبہ ناکام بنا دیا۔
کب تک یہ ظلم جاری رہے گا ؟اگر ملک میں انصاف ہوتا تو یہ نہ ہوتا
آئی ٹی منسٹر شزا فاطمہ نے جس قسم کا بل اسمبلی سے پاس کروایا ہے۔، اس پر نہ صرف ان سے استعفی لینا چاہئے بلکہ سب سے پہلا ٹاور ان کے گھر میں نصب کرنا چاہئے۔ ایسی بے وقوف عورتیں وزیر بنا کر مسلط کر دی ہیں!
چار مہینے پہلے کلور کوٹ بھکر میں سی سی ڈی کے روایتی مقابلے میں ایک 7 سالہ کم سن بچی فائرنگ سے ماری گئی۔ اس پر کسی صوبائی وزیر، آئی جی پنجاب، ایڈیشنل آئی جی وغیرہ نے پریس کانفرنس نہیں کی، کیونکہ اس معصوم کا قصور یہ تھا کہ اس کے پاس غیر ملکی پاسپورٹ نہیں تھا، اس لیے اس کا خون معاف! ماجد نظامی
#pakistan @majidsnizami
خبر کا ذریعہ جاننے کے لیے QR Code Scan کریں
@chsandhilaa ایشیا کے مختلف ممالک میں 20 جون 2026 کو فی کس آمدن (پاکستانی روپے کے مطابق)
پاکستان 4 لاکھ 11 ہزار پاکستانی روپے
بھارت 7 لاکھ 49 ہزار پاکستانی روپے
بنگلہ دیش 7 لاکھ 20 ہزار پاکستانی روپے
چین 36 لاکھ 96 ہزار پاکستانی روپے
سری لنکا 13 لاکھ 90 ہزار پاکستانی روپے
امتیاز چانڈیو کی بہن اور دیگر اہلِ خانہ کے ساتھ پیش آنے والے افسوسناک واقعے اور ان کے ساتھ کی گئی بدسلوکی کی ہم شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ خواتین، بچوں اور بے گناہ افراد کے ساتھ ناروا سلوک اور تشدد کسی بھی مہذب معاشرے میں ناقابلِ قبول ہے۔
واقعے کی ویڈیوز اور تصاویر دیکھ کر انتہائی دکھ اور تشویش ہوئی۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس واقعے کا فوری نوٹس لے کر شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کروائیں، تاکہ اصل حقائق سامنے آسکیں اور جو عناصر اس ظلم، بدسلوکی اور تشدد میں ملوث ہیں انہیں قانون کے مطابق سخت سزا دی جا سکے۔
ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ متاثرہ خاندان کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے، خواتین کی عزت و وقار کو یقینی بنایا جائے اور اس واقعے میں ملوث تمام افراد کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے۔ انصاف کی فراہمی میں کسی قسم کی تاخیر نہ صرف متاثرہ خاندان کے زخموں میں اضافہ کرے گی بلکہ عوام کے اعتماد کو بھی مجروح کرے گی۔
ہم متاثرہ خاندان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ متعلقہ حکام فوری اور مؤثر اقدامات اٹھا کر انصاف کے تقاضے پورے کریں گے۔