اللّٰہ تعالیٰ سب کو ہدایت فرمائے سب کو معاف فرمائے ایک مقدس مہینے کی مقدس شب کو ایک مقدس مقام پر پاکستانیوں کا پاکستانیوں کے خلاف جو توہین آمیز رویہ دیکھنے میں آیا وہ ہمیں یہ سوچنے کی دعوت دے رہا ہے کہ مدینہ والے کا نام تو لیتے ہو لیکن مدینہ والے کی تعلیمات کیوں بھول گئے؟
قانون سازی کے لیے اپوزیشن کی حمایت لازم۔ یعنی اب آرمی چیف کی ایکسٹنشن کا فیصلہ اپوزیشن کرے گی۔ حکومت کو اب “ڈاکووں چوروں” کے ترلےکرنے پڑیں گے۔ اپوزیشن اپنے خلاف کیس ختم کروانے کی کوشش کریں گی۔ یہ سب کچھ ہو گا تو اسے NRO نہ کہا جائے۔
غلطی ہوگئی۔قومی غلطی۔ بلکہ شاید قومی بلنڈر ہوگیا۔ الیکشن کے بعد دوسرا قومی بلنڈر ۔ جہاز میں علاج کے لئے بیرون ملک سابق وزیراعظم کو بھیجا گیا حالانکہ اصل مریض کوئی اور ہے اور بھیجنا اسے چاہئے تھا۔