میں 3 بار جیل گیا۔
7 بار پولیس نے گرفتار کیا۔
بہت بار مار کھائی۔
3 موبائلز میرے FIA کے پاس ہیں۔
میری سمز بند ہیں۔
لاکھوں کا نقصان اٹھایا ہے۔
لاکھوں کا پیٹرول اڈیالہ جیل تک لگ چکا۔
لاکھوں روپے کیسز میں لگ چکے ہیں۔
میرے گھر میں ریڈ ہوا۔
میری امی کو گرفتار کیا گیا۔
میرا بھائی بھی 9 مئی کے کیس میں جیل جا چکا ہے۔
اسلام آباد راولپنڈی کا کوئی احتجاج نہیں چھوڑا۔
5 اکتوبر اور 26 نومبر کو فرنٹ لائن پر کھڑا رہا۔
لیکن جو لوگ چمچہ برگیڈ بن کر ہر روز میرے اوپر بکواس کر رہے ہیں، وہ کتنی بار جیل جا چکے ہیں؟
میری تنقید قیادت پر ہوتی ہے، تو پھر مجھے بار بار کیوں گرفتار کیا جاتا ہے؟ کس کی خواہش پر گرفتار کیا جاتا ہے؟ کس کو خوش کرنے کے لیے گرفتار کیا جاتا ہے؟ پچھلے 3 منگل سے مجھے اڈیالہ کے باہر سے پکڑنے کی کوشش کی گئی، کس کے کہنے پر؟ کس نے میرا نام دیا کہ حیدر کو پکڑو؟
کیا اس کا جواب کسی کے پاس ہے؟
مجھے کبھی بھی دوبارہ گرفتار کیا جا سکتا ہے، کیوں کیا جائے گا؟
جواب دیں گے؟
میری ضمانت سپریم کورٹ سے ہوئی تھی، اور وہ اسی ٹویٹ پر ہوئی جس پر سب بات کر رہے ہیں، اور وہ تھا پاکستان کو بند کرنا۔ پھر صرف مجھے ہی کیوں گرفتار کیا گیا؟ مجھے جیل میں بہت تنگ کیا گیا، لیکن میں پھر بھی حوصلے کے ساتھ رہا۔ مجھے کسی کے کہنے پر باقی پی ٹی آئی والوں سے دور رکھا گیا؟
میں جدھر شروع دن سے کھڑا تھا، آج بھی اُدھر ہی کھڑا ہوں۔
آپ کدھر کھڑے ہیں؟
میں گنڈاپور پر بھی تنقید کرتا تھا اور سہیل آفریدی پر بھی کر رہا ہوں۔
پنجاب کی قیادت پر بھی کھل کر تنقید کر رہا ہوں۔
علی امین گنڈاپور کا ساتھ بھی تب تک دیا، جب تک وہ مزاحمت دکھا رہا تھا، اور سہیل آفریدی کا ساتھ بھی تب تک دیا، جب تک وہ اسٹریٹ موومنٹ اور مزاحمت دکھا رہا تھا۔
سہیل آفریدی جتنی بار اڈیالہ آیا، میں بھی اڈیالہ جیل کے باہر موجود رہا اور اس کا ساتھ دیا۔
جب جب اڈیالہ کے باہر دھرنا دیا، میں تب تب اڈیالہ جیل کے باہر آخر تک موجود رہا۔
سہیل آفریدی کے چمچے تب کدھر تھے؟
گھروں میں بیٹھ کر صرف ٹویٹ کر رہے تھے؟
میں اپنے گھر والوں کے ساتھ گراؤنڈ پر موجود تھا۔
تم سب کدھر تھے، جو چمچہ گیری میں مجھے گالیاں دے رہے تھے اور ٹاؤٹ بول رہے تھے؟
اڈیالہ کے باہر جب پہلی بار پانی پھینکا گیا، تب میری والدہ پر بھی پانی پھینکا گیا تھا۔ وہ شدید زخمی ہوئیں اور انہیں نمونیا بھی ہوا، لیکن وہ پھر بھی اگلے منگل اڈیالہ آئیں۔
جتنی بار آپا کو گرفتار کر کے چکری لے کر گئے، ہم اتنی بار ان کے پیچھے پیچھے چکری گئے۔
آپ خود تب کدھر تھے؟
میں پیر کو رہا ہوا اور منگل کو اڈیالہ پہنچ گیا تھا، اور اس کے بعد 26 نمبر گیا تھا۔
آپ لوگ کدھر تھے؟
بنی گالا سے اڈیالہ بائیک پر جانا کیا آسان ہے؟
جناب، آپ کے لیے باتیں کرنا آسان ہے، گراؤنڈ میں آنا آپ کے بس کی بات نہیں۔ آپ بس پیسہ لے کر چمچہ گیری کر سکتے ہیں۔
جب خان صاحب رہا ہوں گے، تب آپ کو معلوم ہو جائے گا کہ کون ٹاؤٹ تھا اور کون وفادار۔ اگر آپ کا تھوڑا سا بھی ضمیر زندہ رہا، تو تب آپ کو بہت شرمندگی ہو گی کہ آپ نے اپنے مفاد کے لیے کیا کچھ کیا اور خان صاحب کو کیسے نقصان پہنچایا۔
میرا دل مطمئن ہے، کیونکہ میں حق پر ہوں۔
میں جو کر رہا ہوں، وہ وقت کی ضرورت ہے، اور چپ رہنا خان صاحب کے ساتھ غداری ہے۔
میں نے جان اپنے اللّٰہ کو دینی ہے، اور مجھے دوزخ اور اللّٰہ کے عذاب سے بہت ڈر لگتا ہے۔
روز سوچتا ہوں کہ اگر میں چپ کر گیا اور حق پر کھڑا نہ رہا، تو اللّٰہ کے سامنے کیسے کھڑا ہوں گا؟
آپ چمچہ گیری کرتے رہیں، اور میں اپنا کام کرتا رہوں گا۔
ایک آخری بار،
کان کھول کر سن لیں۔
حیدر سعید کے ضمیر کی کوئی قیمت نہیں لگا سکتا۔ بہت لوگوں نے کوشش کی، لیکن حیدر سعید کے ضمیر کو نہیں خرید سکے۔
میں آج نہیں تو کل، کل نہیں تو اس زندگی میں، اور اگر اس زندگی میں نہ سہی تو آخرت میں ضرور سرخرو ہوں گا۔
ان شاء اللّٰہ
پاکستان زندہ باد
عمران خان زندہ باد
عمران خان کے دیوانے زندہ باد
@OfficialShehr إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ
اللہ پاک اُن کی مغفرت فرمائے اور درجات میں بلندی عطا فرمائے اور
لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ (آمین)
@MaidahMuhammad عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں 36 ڈالر فی بیرل کم ہو گئیں ،نئی قیمت 84 ڈالر فی بیرل ،
اب بھی رات کی تاریکی میں آ کر قیمتیں کم کرنے کا اعلان کیا جانا چاہیے
حکومت نے عالمی مارکیٹ کا بہانہ بنا کر پٹرول 55 روپے مہنگا کر دیا لیکن اپنی عیاشیوں کے لیے پٹرول پر عائد 100 روپے سے زائد کے ٹیکس برقرار رکھے۔ عوام سے قربانی مانگنے والے خود قربانی کو تیار نہیں؛ عوام کی فکر انہیں ہوتی ہے جو ان کے ووٹ سے اقتدار میں آئیں۔
کورونا کے مشکل وقت میں جب پوری دنیا بند تھی، تب عمران خان نے اکیلے عوام کو ریلیف دیا اور مہنگائی سے بچایا۔ آج 40 سالہ "تجربہ کار" پورا سسٹم ساتھ ملا کر بھی قوم کا جو حال کر رہے ہیں، وہ آپ کے سامنے ہے۔
ان مجرموں کو ہمیشہ یاد رکھیں جنہوں نے چلتا اور ترقی کرتا پاکستان اجاڑ ڈالا۔
@hinaparvezbutt فارم 45 (PS-250)پر بابر کے ووٹ 174 لیکن الیکشن کمیشن کی ویبسائٹ پر 301_😂😂
یا اللہ تیرا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ ہم دھاندلی کر کے بھی تیرے سامنے شکر کرتے ہیں، غیرت کا تو دور دور تک کوئی تعلق نہیں