ایک وقت آئے گا جب یہ کافر لوگ بڑی تمنائیں کریں گے کہ کاش وہ مسلمان ہوتے۔
(اے پیغمبرﷺ!) انہیں ان کی حالت پر چھوڑ دو کہ یہ خوب کھالیں، مزے اُڑالیں، اور خیالی اُمیدیں انہیں غفلت میں ڈالے رکھیں، کیونکہ عنقریب اُنہیں پتہ چل جائے گا کہ حقیقت کیا تھی ۔
﴿سورۃ الحجر، ۲-۳﴾
@AaqaSAWWkiBaten حضرت ابوالدرداء (رض) بیمار ہوئے تو۔ لوگوں نے پوچھا :
آپ کو کس چیز کی شکایت ہے ؟ فرمایا : اپنے گناہوں کی۔ پوچھا گیا کس چیز کی چاہت ہے ؟ فرمایا : جنت کی۔ کہا گیا ہم آپ کے لیے کوئی طبیب بلائیں ؟ فرمایا : اسی نے تو مجھے بستر پر ڈالا ہے
مصنف ابنِ ابی شیبہ:37315
صحیح
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
” اللہ تعالیٰ ایک تیر کی وجہ سے تین آدمیوں کو جنت میں داخل کرے گا: تیر بنانے والے کو جو بناتے وقت ثواب کی نیت رکھتا ہو، تیر انداز کو اور تیر دینے والے کو“ ۔
(جامع ترمذی، ۱۶۳۷)
رسول الله صلی علیہ وسلم نے فرمایا اللہ سبحانه اپنے بندے كو مال دےکر آزماتا ہے۔ جو شخص اپنے لئے اللہ كی تقسیم پر راضی ہو جائے تو اللہ تعالیٰ اس كے لئے اس مال میں بركت فرمادیتا ہے اور كشادگی كردیتا ہے اور جو شخص راضی نہیں ہوتا اس كے لئے اس كے مال میں بركت نہیں دی جاتی۔
السلسلہ صحیحہ ١٣٣٤
رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا پڑھتے تھے
*اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ مُنْكَرَاتِ الأَخْلاَقِ وَالأَعْمَالِ وَالأَهْوَاءِ*
اے اللہ! میں تجھ سے بری عادتوں، برے کاموں اور بری خواہشوں سے پناہ مانگتا ہوں۔
جامع ترمیزی جلد ٢ ، ١٥١٤ – حسن
اور اللہ نے تمہیں پیدا کیا ہے پھر وہ تمہاری روح قبض کرتا ہے، اور تم میں سے کوئی ایسا ہوتا ہے جو عمر کے سب سے ناکارہ حصے تک پہنچا دیا جاتا ہے، جس میں پہنچ کر وہ سب کچھ جاننے کے بعد بھی کچھ نہیں جانتا۔ بیشک اللہ بڑے علم والا، بڑی قدرت والا ہے۔
(سورۃالنحل ، ۷۰)
@AaqaSAWWkiBaten حضرت ابوالدرداء رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ؛
جن لوگوں کی زبانیں اللہ تعالیٰ کے ذکر سے مسلسل تر رہتی ہیں وہ جنت میں ہنستے ہنستے داخل ہوں گے۔
حلیۃ الاولیاء:219/1
مصنف ابن ابی شیبہ:35730
حکم: حسن