As salamu alaikum..batla house/ jamia nagar me rehne wale se madad ki darkhwast hai.. mere ghar me kaam krne wali ko urgent ek room rent pr chaie, bht hi pareshan hai. sheher me uska koi janne waala nahi. Jo usko sheher me laaye ab ghar se nikaal rhe. Please help her find a home.
کچھ احباب مل کر ھم ان بھائی سے ان کے والدہ محترمہ کے لئےکچھ تعاون کرسکتے ھیں۔
اسلام علیکم نعمان بھائی امید ہے آپ ٹھیک ٹھاک ہونگے ۔ نعمان بھائی آپ سے درخواست کیا تھا ۔ کہ والدہ صاحبہ بیمار ہے نیکسٹ ہفتہ دوبارہ ڈاکٹر کے پاس چیک اپ ہے ۔ نعمان بھائی اگر آپ کے وساطت سے کوئی مدد کریں آپ کا احسان ہمیشہ زندگی بھر یاد رہے گا۔ آپ نے پہلے بھی جو اپ سے ممکن ہوا ہے مدد کیا ہے ۔ اللہ تعالیٰ آپ کو لمبی زندگی اور صحت عطا فرمائے آمین
بنام سی ایم شکایت سیل
یہ بلکل سچ ھے کے لوگ آپ سے شکایت کرتے ہیں اور مسلہ حل ھو جاتا ھے
ھماری شکایت نوٹ کریں کے ہمیں میڈم مریم نواز شریف صاحبہ سے ملنے نہیں دیا جا رھا
ورنہ کیا ایسا ممکن ھے کوئی چھوٹی بچی میڈم کو پکارے اور میڈم منع کر دیں ؟
@MaryamNSharif@CMComplaintCell
محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ
اخبار میں یہ خبر پڑھ کر ایک باپ پر کیا گزری ھوگئ جو اپنے بیٹے کے بیرون ملک علاج کے لیے دربدر ھے اور پنجاب کے افسران علاج مہنگا ھونے پر معزرت کر چکے ہیں 💔😢
ایک طرف 6 ارب مکانوں کے لیے اور غریب کے بچوں کو معزرت۔۔۔
خدارہ رحم ۔۔۔رحم۔۔😢🙏
@MaryamNSharif
آج 24 سال گزر جانے کے باوجود ثناء اب بھی اپنے اپنوں کی منتظر ہے..!
یہ بچی ثناء دختر ملک ہے۔
سال 2002 میں جب اس کی عمر صرف 4 سال تھی یہ لاہور سے لاوارث حالت میں ملی تھی
آئیے، ثناء کو اس کے گھر پہنچانے میں اپنا کردار ادا کریں۔
اس پوسٹ کو اتنا شیئر کریں کہ یہ ثناء کے ورثاء اور اہلِ خانہ تک پہنچ جائے۔ شاید آپ کی ایک شیئر کسی بچھڑے ہوئے خاندان کو دوبارہ ملا دے۔
اگر کسی کو ثناء کے خاندان یا ورثاء کے بارے میں کوئی معلومات ہوں تو براہِ کرم فوری اطلاع دیں۔
📞 رابطہ: 03090000015
case ID:329352881
#MeraPyara #ReuniteFamilies #MissingPersons #ShareForCause
محمد عبداللہ ولد محمد احمد سکنہ ہائی سکول سٹاپ حویلی لکھا بعمر 9/10 سال گھر سے بچوں کے ساتھ کھیلنے گیا تھا گم ہو گیا ہے۔جس کو ملے ان نمبر پر اطلاع دیں۔
Emergency Rozgar Case 👇🏻
لاہور سے مستحق خاتون جو سموسہ پکوڑوں کی ریڑھی لگا کر چار ننھی بیٹیوں کی کفالت کر رہی تھیں کہ دو ماہ پہلے کارپوریشن والے ریڑھی اور سب سامان اٹھا کر لے گئے ہیں ۔
اب بیروزگار ہیں سب سے چھوٹی بیٹی جو تین ماہ کی اس کو دودھ پلانے کے بھی پیسے نہیں ہیں ۔ ہمسایہ میں سالن بننے کی خوشبو سے بیٹیاں حسرت سے ماں کو کہتی ہیں کہ ہمیں بھی بنا دیں
ان مجبور ماں بیٹیوں کی مدد کرنے لیے سب آگے آئیں تاکہ انھیں برسر روزگار کر سکیں
جس کے لیے تقریباً ایک لاکھ 20 ہزار کی فوری ضرورت ہے
تمام لوگوں سے التجا کی جاتی ہے کہ اپنے ٹائم سے ایک منٹ بھی نکال کے میری والدہ کے لیے دعا کریں
میری والدہ کے ہارٹ کا مسئلہ ہوا ہے اور آپ کی دعاؤں کی سخت ضرورت ہے 🙏💔
موت کی کوٹھڑی سے لکھا گیا ایک خط!
میں کراچی کا ایک نوجوان اور پُرجوش کیمیکل انجینئر ہوں۔ میں نے کیمیکل انجینئرنگ کے ساتھ ایم بی اے کی ڈگری بھی حاصل کی تھی اور پوری لگن کے ساتھ اپنے وطن کی خدمت کرتے ہوئے اپنے پیشہ ورانہ سفر میں آگے بڑھنے کا خواب دیکھا تھا۔ میری خوش قسمتی تھی کہ مجھے ملک کے سب سے بڑے آزاد ادارے حبکو پاور کمپنی میں بطور کیمیکل پروسیس انجینئر ملازمت ملی، اور میرا عزم تھا کہ اپنی محنت اور دیانت داری کے ذریعے اعلیٰ ترین مقام تک پہنچوں۔
میں ہمیشہ قانون کا پابند شہری رہا۔ حتیٰ کہ مجھے کبھی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بھی جرمانہ نہیں ہوا۔ لیکن پھر میں ایک منظم اور سوچے سمجھے جال میں پھنس گیا، جو مبینہ طور پر توہینِ مذہب کے جھوٹے مقدمات قائم کرنے والے منظم گروہوں نے بچھایا تھا۔ مجھ پر آن لائن توہینِ مذہب کے بے بنیاد اور من گھڑت الزامات عائد کر دیے گئے، جن کی سزا موت تک ہو سکتی ہے۔
وہ بدقسمت شخص کوئی اور نہیں بلکہ میں خود ہوں۔
اس ظلم اور سنگین ناانصافی نے میری پوری زندگی تہس نہس کر دی۔ میرا روشن مستقبل برباد ہو گیا، میرا پیشہ ورانہ کیریئر خاک میں مل گیا، عزیز و اقارب اور دوست احباب سے تعلقات متاثر ہوئے، اور میرا خاندان معاشرے میں تنہا اور بے سہارا ہو کر رہ گیا۔ میری گرفتاری کے بعد سے میرے اہلِ خانہ نے جس ذہنی، معاشی اور سماجی اذیت کا سامنا کیا، وہ شاید میری اپنی تکلیف سے بھی زیادہ ہے۔
میں اپنے خاندان کا واحد کفیل تھا۔ انہوں نے مجھے رہائی دلانے کے لیے اپنی تمام جمع پونجی اور وسائل خرچ کر ڈالے، مگر ہر کوشش ناکام رہی۔ آج ان کی حالت یہ ہے کہ وہ دو وقت کی روٹی کا بندوبست کرنے میں بھی مشکلات کا شکار ہیں۔
مجھے مسلسل آئین کے تحت حاصل منصفانہ اور بروقت سماعت کے بنیادی حق سے محروم رکھا گیا ہے۔ چار سال گزر چکے ہیں، مگر میرے مقدمے کی کارروائی ابھی تک اختتام کے قریب بھی نہیں پہنچی۔ قانونی نکات اور حقائق کو نظر انداز کرتے ہوئے میری ضمانت بار بار مسترد کی جاتی رہی ہے۔
مالی مشکلات کے باعث میرا خاندان کراچی سے راولپنڈی آ کر نہ تو مجھ سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کر سکتا ہے اور نہ ہی عدالت میں مقدمے کی پیروی کر سکتا ہے۔
اس وقت میں اپنے شہر اور اپنے خاندان سے سینکڑوں میل دور، اڈیالہ جیل کی سلاخوں کے پیچھے، قانونی معاونت سے محروم، بے یار و مددگار قید ہوں۔ میں ذہنی اذیت، بے بسی اور کرب کی جس کیفیت سے گزر رہا ہوں، اسے الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں۔
مجھے فوری طور پر ایک باصلاحیت، دیانت دار اور مخلص وکیل کی ضرورت ہے جو پوری ذمہ داری کے ساتھ میرے مقدمے کی پیروی کر سکے۔
میں اپنی عزتِ نفس اور خودداری کو قربان کرنے میں ہمیشہ ہچکچاتا رہا، لیکن آج مایوسی اور بے بسی کے اس عالم میں میرے پاس کوئی دوسرا راستہ نہیں بچا۔ اس لیے نہایت عاجزی کے ساتھ آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ براہِ کرم مجھے قانونی معاونت فراہم کرنے میں مدد کریں، اور جب تک میں قید ہوں، میرے خاندان کی مالی معاونت کا بھی کوئی انتظام کر دیں۔
اگر اللہ تعالیٰ نے مجھے رہائی عطا کی تو میں پوری دیانت داری کے ساتھ آپ کی اس مدد کا قرض اتارنے کی ہر ممکن کوشش کروں گا۔
خدارا میری مدد کیجیے۔
میں آپ کے جواب کا بے چینی سے منتظر رہوں گا۔
مخلص،
ایک بے گناہ قیدی
قیدِ تنہائی (ڈیتھ سیل)، اڈیالہ جیل
نوٹ: یہ خط میری اہلیہ کی جانب سے آپ کو ای میل کے ذریعے بھیجا جا رہا ہے.
#DGISPR
#HRCP
#PMPakistan
#GEONews
عارف بھائی جن کا تعلق روجھان سے ہے ایک بلڈنگ بناتے ہوئے گرے اور ریڑھ کی ہڈی کے چار مہرے ٹوٹ گئے اس وقت ان کے ریکوری کے چانسز 40 فیصد ہیں ۔۔ارجنٹ بیسز پر انہیں ایک ہاتھ سے چلنے والی وہیل چئر چاہیے اور کسی ایسے درد مند شخص کی تلاش ہے جو چار پانچ مہینے ان کی فضیو تھراپیز کروائیں کیونکہ جس جگہ وہ رہتے ہیں وہاں سے روزانہ ڈیرہ غازی خان یا رحیم یار خان جا کر وہ فزیو تھیراپی نہیں کروا سکتے ۔۔۔اگر کوئی بھی ان کی ذمہ داری پانچ چھ مہینے کے لیے لے لے تو شاید وہ اپنے بچوں کے لیے خود روزی روٹی کما سکیں
Dear @Uber_Support, I had taken a ride this morning. Seeing that I am a lawyer, he asked me legal advise on certain matters. He then complained a lot about the traffic and generally talked at random. These were slightly unnecessary but I did not mind. Then, just moments before the ride ended, he made anti-Muslim comment saying "topi walo ko desh se bahar kar dena chahiye". Such a driver is potentially dangerous to a Muslim rider. I tried to raise this issue on Uber App but there was no such option about communal statement, hate speech. So I am taking to Twitter to register this. I can provide my ride details in DM. Please take action against the driver. Also conduct workshops for your drivers on Constitution of India and the laws of the land.
Thanks.
ایک صاحب نے رابطہ کرکے اس اللہ والے کا کیس دیا ہے۔
آج جمعے کا بابرکت دن ہے شئیر کریں اور اس کی خوب دعائیں سمیٹیں۔
انکا کہنا ہے کہ:
""السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
ولی اللہ بھائی خیریت سے ھیں اللہ تعالیٰ آپکوسلامت رکھے۔آپ
میرا تعلق پنجاب کے ضلع نارووال کی تحصیل شکرگڑھ سےھے۔
یہاں سے آپ سے متعلقہ ایک کیس آپ کا منتظر ھے۔
تفصیلات درج ذیل ھیں۔
ایک لڑکا جو ھمارے یہاں کسی کے پاس عرصہ 18 سال سے ھے۔
یہ ذہنی طور پر ذرا کمزور ہے۔ہم نے اس سے تفصیلات معلوم کیں تو انہوں نے
اپنا نام۔۔ امجد
والد کانام۔۔ ارشد
والدہ کانام۔۔حمیداں
ایک بہن ھے جس کانام علم نہیں
بکر منڈی لاھور سے تعلق بتاتا ہے۔
والد کرین ڈرائیوری کام کرتاتھا۔
سائیں ٹائپ بندہ ھے۔۔'
یہ کیس اتنا مشکل تو نہیں ہے لیکن شاید اللہ نے ہمارے ذریعے اپنوں سے ملانا تھا۔
جو علاقہ بتایا ہے وہاں کے تمام دوست اپنے ہاں خوب شئیر کریں تاکہ ایک ماں کو اپنا بچھڑا ہوا لخت جگر جلد از جلد مل جائے۔
کسی بھی اطلاع کے لئے نیچے درج نمبر پر وٹس ایپ کریں۔
03162529829
12 june 2026
#waliullahmaroof
اس بچے کے ورثاء کی تلاش کے لئے ہم نے چند روز قبل پوسٹ لگائی تھی لیکن تاحال ورثاء نہیں ملے۔
بچہ کراچی ملیر پولیس کو ملا تھا ،اس وقت سندھ چائلڈ پروٹیکشن کی حفاظت میں ہے۔
بچہ جب ملا تھا تو کانوں سے سنتا نہیں تھا۔
چائلڈپروٹیکشن کی انتظامیہ نے ڈاؤ اسپتال سے ٹیسٹ کروائے تو پتہ چلا بچے کو آلہ لگایا جائے تو سننے کے قابل ہوسکتا ہے۔
پہلے ڈیوائس کی قیمت پچاس ہزار بتائی گئی تھی۔ لیکن پھر معلوم ہوا وہ سب سے ہلکی کوالٹی ہے جسمیں شور ہوتا ہے آواز صاف نہیں رہتی۔
گزشتہ کل ہم چائلڈ پروٹیکشن عملے کے ساتھ کلینک گئے وہاں اچھی ڈیوائس کا انتخاب کیا جسکی قیمت ایک لاکھ ستر ہزار روپے بعد از ڈسکاؤنٹ طے ہوا۔
الحمدللہ دوستوں کی مدد سے پیسے مکمل ہو گئے۔ کل بچے کی ناپ لی گئی ان شاءاللہ ایک ہفتے بعد تیار ہوکر لگے گی۔
بچے کو جب آزمائش کے لئے آلہ لگا تو چہرے کے تاثر سے پتہ چلا کہ پہلی بار کچھ سننے کو ملا ہے۔
ڈاکٹر کے بقول ڈیوائس لگنے کے چند ماہ بعد بچہ رسپانس کرےگا جب وہ سن کر کچھ الفاظ سیکھےگا۔ اس پر خصوصی محنت کی ضرورت ہے کوئی ٹیچر اسکے ساتھ باتوں میں مصروف رہے گا تو یہ بات کرنا سیکھےگا ورنہ نہیں۔
اس بچے کی پوسٹس ہر جگہ چلی ہیں لیکن ورثاء نہیں مل رہے۔
بچہ ماشاءاللہ بہت پیارا اور معصوم ہے۔
اگر بالفرض ورثاء نے بوجھ سمجھ کر اس پھول جیسے بچے کو چھوڑا ہو اور ہمارا یہ پیغام ان تک پہنچ رہا ہو تو وہ یاد رکھیں کہ کل قیامت کے روز یہ تم سب کو گریبان سے پکڑ کر سوال کرےگا کہ اتنی ننھی عمر میں مجھے کیوں دربدر کیا؟
خدارا اب بھی وقت ہے اپنی آخرت بچائیں آکر بچہ لیکر جائیں
#waliullahmaroof
June Appeal 9
Regular #SafedPosh case
To collect 185k
Collected 115k
We have committments of 130k
Invite monthly contributions for rest.
Zakat eligible Verified