خیبرپختونخوا عوامی فلاحی بجٹ 2026-27: بنیادی مالیاتی خلاصہ
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی نے 2170 ارب روپے کا خوشحال خیبر پختونخوا بجٹ 2026-27 پیش کر دیا۔ اہم بات یہ ہے کہ 48 ارب روپے کا بجٹ خسارہ کسی بیرونی قرض کے بغیر اندرونی بچت سے پورا کیا جائے گا۔
#KhushalKPBudget #KPBudget26_27
میرے نوجوانو! یاد رکھیں، 78 سال سے قابض ایلیٹ مافیا کبھی نہیں چاہے گا کہ ایک مڈل کلاس نوجوان آگے بڑھے اور اقتدار تک پہنچے۔
یہاں ہمیشہ خاندانی سیاست چلتی رہی, دادا، باپ، بیٹا لیکن عمر��ن خان نے اس روایت کو توڑ کر قبائلی اضلاع کے ایک عام نوجوان کو موقع دیا۔
میں وعدہ کرتا ہوں کہ نہ آپ کا اعتماد ��وٹنے دوں گا اور نہ اپنے لیڈر کا۔ ہم مڈل کلاس کو آگے آنے سے روکنے والوں کے خواب کبھی پورے نہیں ہونے دیں گے۔
میں آپ کے ساتھ ہوں,آپ نے میرا ساتھ دینا ہے۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سُہیل آفریدی۔
وہ گروہ جنہوں نے CCTV فوٹیج چرائی اور 9 مئی کروایا تھا 8 فروری کا الیکشن بھی اسی گروہ نے ہی لوٹا تھا
اس گروہ کی شناخت کرنے کا آسان طریقہ " اس گروہ کے لوگ ہمیشہ ایک جھوٹ بولتے نظر آئیں گے کہ " ان کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے " دراصل یہ جملہ ہی ان کی شناخت ہے
"عمران ��ان رہائی امن تحریک سے متعلق تمام تر مستند معلومات اور تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ہمارے سوشل میڈیا ہینڈلز کو فالو کریں۔
تصویر میں موجود QR کوڈ اسکین کریں اور براہِ راست ہم سے جڑیں۔
#IKRehaiMovement
پشاور: سپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی اور صوبائی نائب صدر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کمال سلیم سواتی نے پشاور میں عمران خان رہائی امن تحریک کی ممبرشپ مہم پروگرام میں شرکت کی۔
اس موقع پر پارٹی کارکنان اور عہدیداران کی بڑی تعداد موجود تھی۔ رہنماؤں نے ممبرشپ مہم کو کامیاب بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی رہائی اور ملک میں حقیقی جمہوریت کے قیام کے لیے پرامن جدوجہد جاری رہے گی۔
انہوں نے کارکنان پر زور دیا کہ وہ گھر گھر جا کر عوام کو اس تحریک کا حصہ بنائیں اور پارٹی پیغام کو عام کریں۔ پروگرام کے اختتام پر ملکی سلامتی، استحکام اور عمران خان کی جلد رہائی کے لیے دعا بھی کی گئی
میرے پاکستانیو آج عمران خان کی رہائی تحریک کا باقاعدہ آغاز ہوچکا ہے۔پہلے میں، پھر پارٹی چیرمین اور جنرل سیکرٹری اور پھر پارٹی عہدیداران، صوبائی و وفاقی پارلیمینٹیرئنز حلف دینگے کہ ہم عمران خان کا نہ ساتھ چھوڑیں گے اور نہ ان سے غداری کرینگے اس کے بعد جتنی ممبرشپ ہوگی ان کا حلف لیا جائے گا اور پھر انشااللہ اس کے بعد دمادم مست قلندر ہوگا“۔ وزیراعلی @SohailAfridiIS
میرے پاکستانیو آج عمران خان کی رہائی تحریک کا باقاعدہ آغاز ہوچکا ہے۔پہلے میں، پھر پارٹی چیرمین اور جنرل سیکرٹری اور پھر پارٹی عہدیداران، صوبائی و وفاقی پارلیمینٹیرئنز حلف دینگے کہ ہم عمران خان کا نہ ساتھ چھوڑیں گے اور نہ ان سے غداری کرینگے اس کے بعد جتنی ممبرشپ ہوگی ان کا حلف لیا جائے گا اور پھر انشااللہ اس کے بعد دمادم مست قلندر ہوگا“۔ وزیراعلی @SohailAfridiIS
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل ��ان آفریدی کا عمران خان رہائی امن تحریک کی ممبرشپ تقریب سے خطاب
میں دیگر صوبوں سے پشاور آئے مہمانوں کو خوش آمدید کہتا ہوں اور شکریہ ادا کرتا ہوں،
10 اپریل کو پشاور نشتر ہال میں پورے پاکستان سے وک��اء کا جرگہ بلایا جائے گا
اس کے بعد کسانوں اور تمام مکاتب فکر کے لوگوں کا بھی جرگہ بلایا جائے گا ،
خیبرپختونخوا میں 172 کیمپس لگائے جائیں گے ، رکن سازی پر توجہ دی جائے گی،
ہم نے عمران خان سے ملاقات کے لیے تمام آئینی و قانونی راستے اپنائے ہیں،
ملاقات کرانے کے لیے جعلی وفاقی حکومت کو بھی خطوط لکھے،
اسپیکر قومی اسمبلی ، اعلیٰ عدالتوں کو خطوط لکھے کہ عمران خان سے میری ملاقات کرائی جائے،
میں بطور سہیل آفریدی نہیں بلکہ ساڑھے چار کروڑ عوام کے نمائندے کی حیثیت سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل گیا،
عمران خان اور ان کی اہلیہ کو نا حق قید کر رکھا ہے، ایک سال سے ان کے کیسز نہیں لگائے جا رہے ہے
جب ہم پر ظلم و جبر ہوگا، فسطائیت ہوگی، دیوار سے لگایا جائے گا تو پھر ہمارے پاس کونسا راستہ بچتا ہے،
آئین و قانون ہمیں پر امن جد وجہد کی اجازت دیتا ہے،
ایک صوبے کے وزیر اعلیٰ کا پاسپورٹ بلاک کر دیا جاتا ہے جبکہ دوسرے صوبے کی وزیر اعلیٰ کے لیے 11 ارب روپے کا جہاز خریدا جاتا ہے،
پنجاب میں خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ کے لیے سڑکیں بند اور کارکنوں کو اٹھایا جاتا ہے، ایسے میں ہمارے پاس کون سا راستہ بچتا ہے؟،
جب ایک ڈاکو کو پروٹوکول دیا جائے، لندن پورے پورے جہاز جائیں جبکہ دوسرے صوبے کے وزیر اعلیٰ کے لیے اڈیالہ جیل کے دروازے بند کر دیئے جائیں تو ہمارے پاس کونسا راستہ بچتا ہے؟ ،
جب امت مسلمہ کے لیڈر کو جیل میں ڈالا جائےاور جعلی وزیراعظم کو ہم پر مسلط کیا جائے تو ہمارے پاس کونسا راستہ بچتا ہے؟
آج ہماری ماؤں اور بہنوں کی عزت محفوظ نہیں رہی، چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا جا رہا ہے،
پورے ملک نے عمران خان کو ووٹ دیا مگر اس فیصلے پر ڈاکہ ڈال کر عوامی مینڈیٹ چھین لیا گیا،
عمران خان کو جعلی مقدمات میں قید کیا گیا ہے،
ہم نے اپنے حقوق کے لیے ہر آئینی اور پرامن راستہ اختیار کرنا ہے، انشاء اللہ ہم کامیاب ہوں گے،
عمران خان نے کہا تھا لیڈر وہ ہوتا ہے جو حق و سچ کے ساتھ کھڑا ہوتا ہے،
عمران خان نے پوری قوم میں شعور اجاگر کیا اور ایک واضح وژن دیا،
میں اور تمام لیڈرشپ یہ حلف اٹھائیں گے کہ عمران خان سے نہ غداری کریں گے اور نہ پیچھے ہٹیں گے،
عالیہ حمزہ ملک کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہیں،
پاکستانیو سوچو،
تمام شاپنگ مالز کھلے ہوئے ہیں، PSL کے میچز ہو رہے ہیں، ریسٹورنٹس کھلے ہوئے ہیں, تمام پارکس کھلے ہوئے ہیں-
تو سکول بند کر کے کیا مقصد حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ؟
صرف قوم کو تعلیم سے دُور کرنے کی کوشش ہے؟
یہ حکومت کیا کرنا چاہتی ہے؟
#ImranKhanUnlawfullyDetained
پاکستان کی تاریخ میں ایسی فسطائیت پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی جہاں مائیں بہنیں اپنے پیاروں سے ملنے کے لیے اپنی جان خطرے میں ڈالنے پر مجبور ہوں۔
عمران خان کی ہمشیرہ نورین خانم @Noreen_KhanPK اور ڈاکٹر صدف عباسی
@SadafAbbasiPTI کا زخمی ہونا محض ایک حادثہ نہیں، بلکہ اس حکومتی جبر کا نتیجہ ہے جس نے اڈیالہ کو قلعہ بنا رکھا ہے۔ یاد رکھو، فرعونیت کے تخت ہمیشہ نہیں رہتے۔ عدالتی احکامات کے باوجود راستے بند کر کے خواتین کو نالے پھلانگنے پر مجبور کرنا ملک میں جاری لاقانونیت کا واضح ثبوت ہے۔
یاد رہے آج چیئرمین عمران خان سے بہنوں کی ملاقات کا دن تھا، عدالتی حکمنامہ لیے خان صاحب کی بہنیں اڈیالہ پہنچی تو پولیس نے حسب سابق تمام راستے بند کیے ہوئے تھے۔ معمول کے مطابق تنگ راستوں اور گلیوں سے گزرکر اڈیالہ کی جانب جاتے رستے میں ایک نالہ پھلانگتے نورین آپا اور ڈاکٹر صدف نالے میں گر کر شدید زخمی ہوئیں۔
#FascismUnderAsimLaw
#ShiftKhanToShifaInternational