جوں جوں عاشورہ قریب آرہا ہے، میں چاہتا ہوں کہ میری قوم بالخصوص نوجوان اس ویڈیو کو بار بار دیکھیں تاکہ اسلام کی اس انقلابی روح کو سمجھ سکیں جس کا علّامہ اقبال نے شاندار انداز میں احاطہ کیا ہے اور یہ جان سکیں کہ سانحۂ کربلا کو لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہ کے تناظر میں سمجھنا کیوں ضروری ہے۔ اس سے یہ سمجھنے میں بھی مدد ملے گی کہ ہمارا ”ایمان“ کیسے ہماری ”حقیقی آزادی“ کا ضامن ہےکیونکہ یہ خوف کی زنجیریں توڑنے کی قو��ت و سکت فراہم کرتا اور ہمیں نفس کی غلامی سے آزاد کرتا ہے۔
سب سے بڑھ کر یہ ہمیں ربّ العزّت کے سوا کسی کے بھی سامنے جھکنے کی بجائے اپنی جانوں کی قربانئ عظیم پیش کرنے کا حوصلہ دیتا ہے۔ یہی وہ پیغام ہے جو کربلا، حضرتِ امام حسین علیہ السّلام، ان کے اہلِ خانہ اور پیروکاروں کی عظیم قربانی سے ہمیں ملتا ہے۔
اللہ تمہیں تمہاری پسندیدہ چیز سے آزماتا ہے
آللہ تمہیں بےبس کر کے اپنے قریب لے آتا ہے
اللہ تمہیں دنیا سے مایوس کر کے اپنے اوپر توکل کرنا سکھاتا ہے
آللہ تمہیں لوگوں کے ہاتھوں توڑ کر خود سے جڑواتا ہے
اللہ حالات سے مجبور ہو کر تمہیں سجدوں تک لے آتا ہے
آللہ بہت�� کو تم سے دور کر کے بہترین سے ملواتا ہے
آللہ آزمائش سے گزار کر تمہیں معجزوں تک لاتا ہے