پاکستان اور ہندوستان میں واضح فرق؟
ستلج مووی میں کسی بھی جگہ فوج یا ایجنسیوں کو کوئی کردار نظر آیا ؟؟؟
بس یہی فرق ہے
دوسرا فرق
تشدد اور بربریت کے حالات میں بھی پریس آزاد تھا !!!
ستلج فلم
گذشتہ دس سال میں میرے پہلی فلم جو پوری دیکھی اور ایک ہی نشست میں دیکھی
شروع کی تو ہمت ہی نہ ہوئی ادھورا چھوڑا جائے
فلم نہیں ہے کوئی نیکسٹ لیول کائناتی چیز ہے
اگر سب سچ ہے تو بے انتہا تکلیف دہ تھا!!!
قیدی نمبر 804 پہ ایسے ہی فلم بننی چاہیے ،چاہے انڈیا بنائے
کرسٹیانو رونالڈو کی رُخصتی، ایک عہد کا خاتمہ
رواں صدی میں پیدا ہونے یا جوان ہونے والی نسل نے پیلے، اور میراڈونا کو کھیلتے نہیں دیکھا۔
اس نسل کے لیے عالمی فٹبال میں ایک بڑا حوالہ کرسٹیانو رونالڈو تھا جس کی وجہ سے وہ راتوں کو جاگ کر مقابلے دیکھتے۔
ایسی شہرت شاید ہی کسی کو ملی ہو۔
گزشتہ برس سعودی عرب میں ایک تقریب کے دوران انڈین فلم انڈسٹری کے سُپر سٹارز بلائے گئے تھے۔ ایک موقع پر رونالڈو کو گزارنے کے لیے سکیورٹی اہلکار راستہ بنا رہے تھے اور اداکار سلمان خان کو بھی ایک طرف ہو کر اس منظر کو حیرت و حسرت سے دیکھتے کیمرے کی آنکھ نے دکھایا۔
بڑے بڑے نام ہوں گے مگر رونالڈو بلاشبہ رواں صدی میں اب تک کا سب سے چاہا جانے والا کھلاڑی ہے۔
دس پندرہ برس کے لڑکوں سے لے کر وہ 40، 50 برس کی عمر والے فٹبال شائقین کے ہیرو رہے۔
ورلڈ کپ میں اُن کی ٹیم کے ساتھ رونالڈو کے عالمی کیریئر کا بھی اختتام ہو گیا۔
شاید وہ ایک آدھ برس مزید لیگ/ کلب فٹبال کھیلیں مگر تمام تر فٹنس کے باوجود ہر کمال کو زوال ہے۔