چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا قادیانیوں کو اپنے مذہب کی تبلیغ کے لئے اجازت دینے کا فیصلہ شریعت ،آئین اور قانون کے خلاف ہے،جس کو ہم علی الاعلان مسترد کرتے ہیں، ایسا لگتا ہے کہ یہ فیصلہ مغرب کی خواہشات پر کیا گیا ہے،فیصلے میں پیش کئے گئے قرآن کریم کے حوالے غلط اور بددیانتی پر مبنی ہیں،جو ان کے شان نزول اور پس منظر سے کوئی مطابقت نہیں رکھتے،آئمہ اور خطباء اپنے خطبوں میں اس فیصلے کے خلاف آواز بلند کریں۔
جمعیت علماء اسلام نے قانونی ٹیم سے مشاورت کے بعد اس فیصلے کے خلاف نظر ثانی کی اپیل دائر کرنے اور اس کے خلاف فریق بننے کا فیصلہ کیا ہے۔
پی ٹی آئی کی وفد کا مولانا فضل الرحمن سے ملاقات پر پی ایم ایل این اور پی پی پی کو تکلیف کیوں ہورہی ہے ؟
خود پی پی پی کی قیادت پی ایم ایل این کے خلاف رات کی تاریکی میں بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کے لئے منتیں کرتی رہی
کچھ لوگوں نے صبح کا آغاز بسم اللہ اور نماز جمعہ
+
مولانا فضل الرحمن عدم اعتماد کے حق میں نہیں تھے لیکن شہباز اور زرداری نے انکی منتیں کیں،پلیز ہمارا ساتھ دینگے،مولانا نے پوری طاقت سے ساتھ دیا۔بیانیے کی جنگ لڑی،اب 2 دن قبل آدھی رات کو پریس کانفرنس کرنے سے قبل شہباز اور زرداری نے اسی مولانا کو پوچھنا بھی مناسب نہیں سمجھا۔
مسلم لیگ ن نے مولانا فضل الرحمن کی پیٹھ میں خنجر گھونپا ہے،2019 میں PMLN کو سانس لینے کی بھی اجازت نہیں تھی اسوقت مولانا صاحب انکی آواز بنے اور 5 لاکھ افراد کا مارچ اسلام آباد لے کر پہنچے،PDM بنی کچھ دیر بعد PP نے فیض کے کہنے پر PDM چھوڑ دی،مولانا نے پھر بھی PMLN کو نہیں چھوڑا۔
جےیو آئی کے مرکزی مجلس عاملہ نے 8 فروری 2024 کے انتخابی نتائج کو مجموعی طور پر مسترد کردیا ہے ۔ انتخابی دھاندلی نے 2018 کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے ۔الیکشن کمیشن اسٹیبلشمنٹ کے ہاتھوں یرغمال رہا ہے ۔جے یو آئی الیکشن کمیشن کے اس بیان کو مسترد کرتی ہے جسمیں الیکشن کو شفاف قرار دیا گیا ہے ۔
جے یو آئی سمجھتی ہے کہ پارلیمنٹ اپنی اہمیت کھو بیٹھی ہے اور جمہوریت اپنا مقدمہ ہار رہی ہے، لگتا ہے اب فیصلے ایوان کی بجائے میدان میں ہونگے ۔
جے یو آئی پارلیمانی کردار ادا کرے گی تاہم اسمبلیوں میں ہماری شرکت تحفظات کے ساتھ ہوگی ۔
مرکزی مجلس عاملہ نے جے یو آئی پاکستان کی مرکزی مجلس عمومی کو سفارش کی ہے کہ وہ جماعت کی پارلیمانی سیاست بارے فیصلہ دے کہ جے یو آئی مستقل پارلیمانی سیاست سے دستبردار ہوتاکہ عوامی جدوجہد کے ذریعے اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت سے پاک ماحول میں عوام کی حقیقی نمائندگی کی حامل اسمبلیوں کے انتخابات ممکن ہوسکیں ۔
چاروں صوبائی مجالس عمومی کے اجلاس صوبوں کے مرکزی مقامات میں طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ مرکزی مجلس عاملہ کے فیصلوں بارے انہیں اعتماد میں لیا جائے ۔
جے یو آئی سمجھتی ہے کہ جے یو آئی کو دھاندلی کے ذریعے شکست سے دوچار کرنے کی منصوبہ بندی اسلام دشمن عالمی قوتوں کے ذریعے سے ہوئی ہے ۔
ہمارا جرم یہ ہے کہ ہم نے افغانستان میں امارت اسلامیہ کے استحکام اور پاکستان افغانستان پرامن تعلقات کے لئے کردار ادا کیا نیز جے یوآئی نے اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف حماس کے موقف کی حمایت کی ہے ۔
جے یو آئی نظریاتی قوت ہے ۔ملک کا یہ داخلی نظام اور بین الاقوامی مسائل کسی مصلحت یا سمجھوتے کا شکار نہیں ہوگی ۔نیز مشاورت کے بعد ملک میں اپنے مقاصد کے لئے تحریک چلائے گی ۔
کارکن اپنی تاریخ کو اپنی قربانیوں سے تابندہ رکھنے کے عزم کے ساتھ تحریک میں بھرپور حصہ لینے کے لئے تیار رہیں ۔
اگر اسٹیبلشمنٹ سمجھتی ہے کہ الیکشن صاف شفاف ہوئے ہیں تو پھر اس کا معنی ہے کہ فوج کا نو مئی کا بیانیہ دفن ہوچکا ہے، اور عوام نے ان کے غداروں کو مینڈیٹ دیا ہے۔
الیکشن کے نتائج اس بات کا بھی اشارہ دے رہے ہیں کہ کامیاب یا ناکام امیدواروں سے رشوتیں لی گئیں ہیں اور بعض کو تو پیسوں کے بدلے پوری صوبائی اسمبلیاں دی گئیں ہیں ۔
مسلم لیگ کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ بھی ہمارے ساتھ اپوزیشن میں بیٹھے ۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کا روز اول سے کردار مشکوک رہا ہے ۔اب بھی اسلام آباد میں الیکشن کمیشن ہمارے امیدواروں کی درخواستوں کی سماعت سے انکار کررہا ہے اور نوٹس جاری کئے بغیر درخواستوں کو خارج کررہا ہے ۔22 فروری کو جے یو آئی اسلام آباد ،25 فروری کو جے یو آئی بلوچستان ، 27 فروری کو جے یو آئی کے پی ، 3مارچ کو جے یو آئی سندھ جبکہ 5 مارچ کو جے یو آئی پنجاب کی مجالس عمومی کے اجلاس ہونگے ۔
پنجاب مسلم لیگ ن نے جیتا، سندھ پیپلز پارٹی نے جیتا، بلوچستان مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی نے جیتا اور خیبر پختونواہ پی ٹی آئی نے جیتا۔ ایک صوبہ جیتنے والی پارٹی کہہ رہی ہے کہ اس نے پورا پاکستان جیتا ہے۔🤔
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اِنْ جَآءَكُمْ فَاسِقٌۢ بِنَبَاٍ فَتَبَیَّنُوْۤا اَنْ تُصِیْبُوْا قَوْمًۢا بِجَهَالَةٍ فَتُصْبِحُوْا عَلٰى مَا فَعَلْتُمْ نٰدِمِیْنَ(6)
اے ایمان والو! اگر کوئی فاسق تمہارے پاس کوئی خبر لائے تو تحقیق کرلو کہ کہیں کسی قوم کوانجانے میں تکلیف نہ دے بیٹھو پھر اپنے کئے پر شرمندہ ہونا پڑے۔
ہم صرف سندھ کی بات نہیں کر رہے، ہم پورے پاکستان کی بات کرتے ہیں،ہم نے ایک نئے زاویے کے ساتھ سوچنا ہے،میں آپ کے ضمیر کو جھنجھوڑنے کے لیے آیا ہوں،آج وقت آگیا ہے کہ اپنے ملک کی اصلاح کو ٹھیک کریں،ملک کو اسلامی شناخت دینی ہوگی یہاں پر نہ انسانی حقوق کا تحفظ ہے اور نہ ہی یہاں انسان کی جان، عزت و آبرو محفوظ ہے،کہا جاتا ہے کہ مولوی بھی اقتدار اور کرسی کی جنگ لڑ رہا ہے لیکن سنو اقتدار اور کرسی کی جنگ تو تم لڑ رہے ہو کرسی تک پہنچنا یہ تمہاری زندگی کا مقصد ہے،ہماری منزل اس سے بھی آگے ہے،نوجوان نسل کو گمراہ کیا گیا، بے حیائی اور عریانی کو نوجوان نسل کی زندگی کا حصہ بنایا، یہاں پر اپنی سیاست کے لیے اسرائیل کے موساد اور ہندوستان کے را سمیت امریکہ اور یورپ سے پیسا لے کر کہتے رہے کہ ہم پاکستان بنا رہے ہیں، حالانکہ وہ تو اپنے آقاؤں کا ایجنڈا پورا کر رہا تھا،مجھے افسوس ہے جس نے ہماری نوجوان نسل کو تباہ و برباد کردیا،ملک کو آگے جانے سے روک دیا گیا۔
سندھ کے لوگوں نے ہمیشہ محبتیں دی ہیں، سندھ پاکستان کا حصہ ہے اور رہے گا انشااللہ، انتخابات ہوں گے، کتاب پر ٹھپہ لگے گا،اللہ تعالی جمیعت علماء اسلام اور ہمارے اتحادیوں کو کامیاب کرے گا۔ انشاءاللہ
آج ہم ایسے موقع پر جمع ہیں جب اسرائیل نے ہمارے فلسطینی بھائیوں کے خلاف اپنی وحشیانہ کاروائیاں شروع کر رکھی ہیں، وہاں درندگی کا سماں قائم ہے، چھوٹے چھوٹے بچوں کی لاشیں بکھری ہوئی ہیں،ان کی چیتھڑے اُڑ رہے ہیں۔
اسرائیل نہیں ہے یہ امریکہ کا کتا ہے، باؤلا کتا جو مسلمانوں پہ چھوڑا گیا ہے، لیکن ان شاءاللہ وقت آگیا ہے کہ جب اس ناسور کو اکھاڑ کر بحرِ مردار میں پھینک دیا جائے گا۔
ہم مصلحتوں کے شکار ہورہے ہیں لیکن آج وقت ہےکہ مسلم اُمہ کے طور پر ایک موقف اپنانے کا اور عرب دنیا سے بھی یہی کہنا چاہتے ہیں کہ وطنِ عرب کی وحدت کا وقت آگیا ہے، آئیں ایک عرب وطن کے طور پر فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہو جائیں،تمام مصلحتوں سے بالاتر ہو کر ایک قوت بن جائیں، اگر اسلامی دنیا کے ممالک اجازت دیں تو ہمارا نوجوان وہاں مورچے میں آپ کے شانہ بشانہ لڑنے کے لیے بھی تیار ہیں۔
یہ مناظر دیکھ کر خوشی ہوئی کہ کوئی تو ہے جو صیہونیوں ظالموں کیخلاف عوام کو اکٹھا کر رہا ہے
یہ مناظر آج پشاور مفتی محمود کانفرنس کے ہیں جہاں ہزاروں کی تعداد میں عوام نے اکٹھے ہوکر فلسطینی سفیر کی موجودگی میں القدس فلسطین کے حق میں صدائیں بلند کیں۔
#Gazagenocide#FreePalestine
میں ترکیہ کےصدارتی انتخاب میں عزت مآب صدر @RTErdoganکو ایک دفعہ پھر ناقابل شکست رھنے پر پاکستانی قوم اورJUIP کیطرف سےدل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتاھوں
انکی قیادت میں ترک قوم کی ترقی کاسفربھی جاری رھےگااور پاکستان اورعالم اسلام کےساتھ ترکیہ کےتعلقات کی نئ منازل طےھونگی انشاءاللہ۔