تازہ جانور کی ویکسین
(Vaccination of Fresh Animal for lactation)
جب ہم دودھ کیلئے نیا/ تازہ جانور فارم پر لاتے ہیں ۔ تو اسے کچھ دوائیں دی جاتی ہیں۔ یہ دوائیں جانور کی بہترین صحت اور پیداوار کیلئے نہایت ضروری ہیں:
1- صفائی والا مصالحہ
2- منہ کھر کی ویکسین
3- گل گھوٹو کی ویکسین
4- پیٹ کے کیڑوں کی دوا
5- زہر باد کی ویکسین
1-صفائی والا مصالحہ:
جانور بچہ دینے کے بعد جیر پھینکتا ہے، بعض اوقات جانور جیر خود پھینک دیتا ہے اور بعض اوقات انجکشن لگانے پڑجاتے ہیں ۔ جیر گرانے کے 4/5 دن بعد جانور کو صفائی والا مصالحہ دیتے ہیں تاکہ جانور میلا وغیرہ پھینک کر صاف ہو جائے ۔
2- منہ کھر کی ویکسین:
جانور کے آتے ہی ایک ہفتہ کے بعد منہ کھر کی ویکسین لگائیں اور اپنے وقت پر بوسٹر ڈوز بھی لگائیں ۔منہ کھر کی ویکسین عام طور پر امپورٹڈ ہوتی ہے۔ تمام ویکسین کا وقت آنے پر اپنے مال کو فوراُُُ ویکسین کروالیا کریں۔ ویکسین کو جسم میں امیونیٹی بنانے کے لیے کچھ وقت درکار ہوتا ہے۔ اگر آپ کے کسی بھی جانور میں منہ کھر یا کوئی بھی کی بیماری آجائے تو اس وقت اس بیماری کی ویکسین ہر گز نہ کروئیں۔
3- گل گھوٹو ویکسین:
منہ کھر کی ویکسین کے 2/3 دن بعد گل گھوٹو ویکسین بھی لگوا لیں۔ گل گھوٹو کی ویکسین پاکستان میں بھی تیار کی جاتی ہے اور امپورٹڈ بھی مارکیٹ میں دستیاب ہے۔ .
4- پیٹ کے کیڑوں کی دوا:
گل گھوٹو کی ویکسین کے 2/3 دن بعد جانور کو پیٹ کے کیڑوں کی دوا پلائیں ۔ پیٹ کے کیڑوں کی دوا 21 دن بعد دوبارہ پلائیں ۔ پیٹ کے کیڑوں کی دوا مارکیٹ میں 3 طرح کی دستیاب ہوتی ہے۔
• دوا کا ایک گروپ ایسا ہے جس سے جانور کو موک لگتی ہے۔
• دوا کا ایک گروپ ایسا ہے جس سے جانور کو ہلکی موک لگتی ہے، بعض اوقات موک نہیں لگتی۔
• بعض داواؤں سے موک بالکل نہیں لگتی، بلکہ لگی ہوئی موک بھی بند ہو جاتی ہے۔
دوا موسم اور جانوروں کے جنگل کے لخاظ سے استعمال کی جاتی ہے۔ لہٰذا دوا ڈاکٹر کے مشورہ سے استعمال کریں۔
5- زہر باد / رَت مُترا کی ویکسین:
پیٹ کے کیڑوں کی دوا کے بعد 2/3 کا وقفہ دے کرکر ذہر باد رت موترے والی ویکسین لگوائیں۔
ڈایا مینا زین اور امیڈوکارب دو ایسی دوائیں ہیں جو زہر بادباد اور رت مترا کی ویکسین کے طور پر استعمال کی جاتی ہیں۔ یہ دوائیں جانوروں کو پروٹوزوا سے لگنے والی دوسری بھی کئی بیماریوں سے بھی مخفوظ رکھتی ہیں۔
ان تمام ویکسین کے بعد آپ کے جانور کی صحت اچھی رہی گی، بیماری کا شکار کم ہوگا اور انشاءاللہ لمبے عرصے تک دودھ دیتا رہے گا۔
(یہاں فارمر کی رہنمائی کیلیئے عمومی معلومات دی گئی ہیں، علاج کیلئے ویٹرنری ڈاکڑسے رجوع کریں)
On this holy day, may we sacrifice all the ills within us and remember the spirit of Sacrifice shown by Hazrat Ibrahim. *Happy Eid al-Adha!*
Regards;
Muhammad Atif Naseem
Executive Director
The Veterinary News and Views Weekly