حق اور سچ کا ساتھ نہ دینے اور نا انصافی کے خلاف لکھنے، بولنے اور مزاحمت نہ کرنے والوں کو مسلمان ہونے سے پہلے اپنے انسان ہونے پر شرم کرنا چاہیئے۔ #Pakistan
Iran releases aftermath footage of wedding struck by US missiles — SNN
'Precise and deliberate targeting of civilians'
The attack killed at least 4 and injured more than 70, including many children
“جب کوئی نوجوان ریاست سے سوال کرتا ہے تو وہ لاپتہ کر دیا جاتا ہے۔"
اسلام آباد کے نوجوان اور انسانی حقوق کے کارکن سلیمان سہیل چند روز سے پراسرار طور پر لاپتہ ہیں۔ عوام کے بنیادی حقوق کے لیے آواز اٹھانے والے ایک اور باضمیر نوجوان کی آواز خاموش کروانے کی یہ گھٹیا حرکت انتہائی قابلِ مذمت ہے۔
سلیمان سہیل کی پراسرار گمشدگی صرف ایک فرد کا معاملہ نہیں، بلکہ یہ ملک کے آئین، آزادیِ اظہارِ رائے اور ہر باضمیر شہری کے بنیادی حقوق پر راست حملہ ہے۔ جو نوجوان کل تک ہزاروں مستحقین کو کھانا کھلانے اور معاشرے کی خدمت میں پیش پیش تھا، آج اسے ریاست سے سوال کرنے کی پاداش میں خاموش کروانے کی کوشش کی جا رہی ہے؛ لیکن تاریخ گواہ ہے کہ جبری گمشدگیوں اور خوف کی فضا قائم کرنے سے نہ تو سوالات دم توڑتے ہیں اور نہ ہی عوام کی آواز کو ہمیشہ کے لیے دبایا جا سکتا ہے۔ سلیمان سہیل کو فوری اور بلا تاخیر بازیاب کیا جائے، کیونکہ یہ خاموشی آئندہ کسی بھی سچ بولنے والے کا مقدر بن سکتی ہے۔