@khurramchaudry@MubashirAZaidi تیل کی قیمت زیادہ ہونے سے انرجی سیکٹر میں بھی مہنگائی ہوگی تو کار چارجنگ سے آپکا بجلی کا بل زیادہ آئیگا
ایک سکوٹی کی بیٹری چارجنگ کیلئے کم از کم ماہانہ 60 یونٹ استعمال کرتی ہے جب آپکے یونٹس بڑھیں گے تو سلیب ریٹ بھی بڑھ جائیگا ویسے کار کی بیٹری ماہانہ کتنے یونٹس استعمال کریگی ؟
“راتبی “
بھونکتے، دوڑتے ، بھنھوڑتے یہ راتبی
عوام کے عدو ہیں یہ
خواص کے غلام ہیں
سچ سے ان کو بیر ہے
قصیدہ گو شاہ کے
صف بہ صف بکے ہوئے
دربانئیے یہ راتبی
ضمیر بیچ کر لھڑے
ٹرولئیے اجیر یہ
پگڑیاں اچھالتے
منہ سے کف نکالتے
پائینچوں کو پھاڑتے
ہر ٹویٹ پر رقم وصولتے یہ راتبی
سچ سے ان کو غرض ہے
ناں درد ہے غریب کا
خطاب کی طلب انہیں
اعزاز یوں کے لالچی
تمغہ و سند کوئی
بیرون ملک کا سفر
یا کوئی پلاٹ دو
پلاٹئیے یہ راتبی
از قلم yours truly
ڈی پی او گجرات کی زیر صدارت ٹریفک مینجمنٹ کے حوالے سے اہم میٹنگ
ڈی پی او گجرات رانا عمر فاروق کی زیر صدارت ٹریفک مینجمنٹ سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈی ایس پی ٹریفک ظہیر احمد جنجوعہ، سرکل ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز، اور ٹریفک و ڈسٹرکٹ پولیس کے افسران نے شرکت کی۔
میں نے بوجوہ بھاری دل کے ساتھ مسلم لیگ ن سے بطور عہدیدار ڈویژنل سیکرٹری اطلاعات ، گوجرانوالہ ڈویژن اور ضلعی یوتھ کوآرڈینیٹر منڈی بہاؤالدین مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایک آدھ روز میں مفصل استعفیٰ قیادت کو بجھوا دوں گا۔ بطور دوست ہر وقت ہر کسی کو ہمیشہ کی طرح میسر رہوں گا۔ انشاءاللہ۔ کوئی بھی غلطی گستاخی ہوئی ہو تو احباب سے معذرت ۔
یہ ہیں وہ وجوہات جن کے باعث میں اس بیوروکریسی پر تنقید کرتا ہوں۔ یہ colonial mindset سے باہر آنے کو تیار نہئں اور اسٹیبلشمنٹ وحکومتی آشیرباد کے باعث یہ اپنے آپ intouchable سمجھتے ہیں۔ ان کے اندر ایک sense of entitlementہے ۔
مسلم لیگ ن کی خاتون ایم پی اے
سومیعہ عطا شاہانی آج لیہ میں اس جیپ ریلی میں گئیں تو ان کے لیے سٹیج پر کوئی کرسی خالی نہیں تھی ان کے بقول انہوں نے ایک افسر سے کہا کہ سیٹ پر سے ڈرائی فروٹس اٹھا دیں تاکہ میں یہاں بیٹھ جاؤں تو اس ضلعی افسر نے کہا کہ نا نا میڈم ڈی سی صاحبہ ڈرائی فروٹس کھا رہی ہیں اور انہیں ان کے بغیر اچھا نہیں لگتا۔۔۔
لیگی خاتون ایم پی نے کہا کہ میں پھر چلی جاؤں؟؟
آگے سے مکمل خاموشی رہی۔۔
افسر شاہی کے آگے خود حکومتی ممبران اسمبلی کا یہ عالم ہے عام آدمی کا کیا ہوگا؟
تین ماہ میں برآمدات 4٪ کم، درآمدات 14٪ زیادہ، خسارہ 34٪ بڑھ گیا۔ دنیا کے بلند ترین ٹیکس، بجلی و گیس نرخوں کے ساتھ پاکستانی کمپنیاں مقابلہ نہیں کر سکتیں۔ حکومتی اور بیورکریٹک نااہلی اور کرپشن کا بوجھ عوام و کاروبار سے ہٹانا ہوگا۔
Pakistan doesn’t need more loans — it needs reforms.
Structural change, fiscal discipline, and institutional integrity are the real foundations of growth.
Every economic crisis is an opportunity for redesign.
Let’s talk policy, not politics.
سن 2018 کا ایک شذرہ ، آپکی حس ِ مزاح کی نذر
در مدح سلسلہ عمرانیہ
مدح سرا: خرم مشتاق
ان حلقہ بگوش مریدین کی شقاوت قلبی و راحت جاں کیلئے چند گمراہ کن الفاظ جو بیک وقت "حب الوطنی" اور "جز وقتی و منتخب معاملات میں دین داری " کے جذبہ کا شکار اور چیفین کی اطاعت و فرمانبرداری میں " مبتلا" ہیں.
جبکہ ان کے مرشد حب البدنی و جذب وکیف کی کیفیات میں سرشار رہتے ہیں اور اسی جذب و کیف کی کیفیت میں ان پر نزول ہوتا ہے بعض اوقات تو وہ نہ پیش آئے واقعات بھی ایسی فصاحت و بلاغت سے بیان فرماتے ہیں جیسے پردہ اسکرین پر سب کچھ ان کی آنکھوں کے سامنے پیش آرہا ہو , یہ کشف کی اعلی قسم ہے جبکہ جاھل و ناہنجار باطل و طاغوتی طاقتوں کے غلام جو روحانیت سے واقف نہیں اسے ڈوپامین کے باعث delusional or illusional کیفیت سمجھ بیٹھتے ہیں. پیر طریقت, رہبر شریعت , مناظر اسلام جناب عامر لیاقت مدظلہ تعالی دامن برکاتھم بھی اسی "خوش فہمی " کا شکار تھے بلکہ انہوں نے ڈوپامین کے نام سے ایک کالم بھی حوالہ قرطاس کیا.جو ایک موقر روزنامے میں چھپا.
لیکن یہ ان کی ازمنہ جاھلیت کا واقعہ ہے. بعد میں آستانہ عالیہ بنی گالاں حاضر ہوکر زیب سجادہ راہبر ملت , فخر اہلسنت "ول جمات" عمران عسکری ,عدلوی کے دست انور پر بیعت اختیار کرچکے بلکہ خلافت سے نوازے گئے اور انہیں بھی ترنگی خلعت فاخرہ عطا ہوئی , آج کل وہ مغلظات " بکنے ,جس میں پہلے بھی ان کا کوئی ثانی نہ تھا میں اعلی مقام پر فائز ہوچکے ہیں , سلوک (بد) کی منازل بڑی سرعت سے طے کر رہے ہیں.
تو بات ہورہی کشف اور غیبیات کی, لیکن اس صلاحیت کا استعمال وہ صرف بوقت ضرورت صرف باطلین اور ننگ ملت , دشمنان پاک سرزمین کیخلاف استعمال فرماتے ہیں لیکن ذاتی ,خیراتی اور صوبہ جاتی معاملات میں وہ ان قدرت کی ودیعت کردہ صلاحیتوں کا استعمال غلط اور خلاف اصول جانتے ہیں. بے "نیازی" کا یہ عالم ہے کہ اپنے مقرر کردہ نائیبین کے گناہوں اور غلطیوں پر بھی پردہ پوشی اور درگزر فرماتے ہیں.
اپنی ذات اور معاملات میں انتہائی " لاپرواہی" برتتے ہیں.اپنی بیویوں اور بچوں کو درخور اعتناء نہیں سمجھتے اب اسے بڑھ کر استغناء کیا ہو. ذاتی مالی معاملات میں کسی غریب مسکین یا غیر کاروباری شخصیت کو زحمت نہیں دیتے بلکہ کم ازکم معیار پرائیویٹ جیٹ ہے. لیکن جس شخصیت کو وہ مہتمم مالیات مملکت خدداد پاکستان بنانا چاہتے ہیں ان کی باریک بینی اور مہارت کا یہ عالم ہے کہ انہوں نے اسلام آباد میں بننے والی چالیس ارب کی میٹرو کو چارراب میں بنانے کا دعوی فرما دیا تھا اور یہ بھی شرط لگائی تھی کہ 2018 میں کے پی کے پاکستان بھر میں سب سے زیادہ بجلی بنا رہا ہوگا پر حیف. طاغوتی طاقتوں کی سازش کے باعث , ماہرین عملیات نے ن لیگ کی قیادت میں ایسا کالا جادو کیا کہ پشاور میٹرو کے راستے میں گڑھے آ گئے اور اس کی لاگت بھی ستر ارب سے تجاوز کرگئی جبکہ راقم الحروف کے غیر محتاط اندازے کے مطابق اب ڈالر کی قیمت بڑھنے اور کام کی تکمیل بروقت نہ ہونے کے باعث یہ نوے ارب سے تجاوز کر جائے گی. غداروں نے معصومیت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے شیطان مردود کی مدد سے مرشد کا دھیان غیر شنیعہ افعال میں لگائے رکھا اور ان سے لھو لعب میں ایسا الجھایا کہ ان کی روحانی طاقت سلب ہوگئی ورنہ اب تک ہر طرف بجلی ہی بجلی اور پانی ہی پانی ہوتا.
مرشد کے نامزد قطب سلطنت شمالی شمع محفل ( اسے ان پر طنز تصور نہ کیا جائے) آبروئے چمن پرویز خٹک جن کے دم قدم سے آستانہ کا چراغ بتی الاونس میسر ہوتا ہے ان پر بھی چند گمراہ کن عناصر نے "ڈنڈی" مارنے کا الزام لگایا حالانکہ وہ کنی مارتے ہیں.
اب ان کی ایک سابقہ زوجہ ماجدہ و مادر ملت جو آجکل بیان علت کے باعث ملامتی صوفیہ کا مقام حاصل کرچکی ہیں , نے ایک کتاب در بیان معرفت , مقام و خصائل عمرانیہ و احوال حواریاں نقد کی. شنید ہے بعد از مطالعہ کتاب ہذا فریفتان کی طرف سے لتروں اور لعاب دہن کا بہ کثرت استعمال ہوا.
@husainhaqqani@KlasraRauf@realrazidada@kabeerraja786@RShahzaddk
شریف فیملی کو پھنسانے کی کوشش کرنے والے خود کیسے پھنسے ؟
نواز شریف کے بیٹے کا 9 ارب کا فلیٹ 18 ارب میں !
"نواز شریف کے بیٹے نے 9 ارب کا فلیٹ ملک ریاض کو 18ارب روپے میں بیچا۔ سوال تو یہ ہے کہ نواز شریف کے بیٹے کے پاس 9 ارب روپے کہاں سے آئے؟"
عمران
اب اسکا تسلی بخش جواب سنیں
🔽
منڈی بہاوالدین
انڈیا کا رہائشی بادل بابو ولد کرپال سنگھ قوم جاٹپ کی مونگ کی رہائشی لڑکی سے سوشل میڈیا پردوستی ہوگئی، رانجھا اپنی ہیر کو پانے کیلئے بغیر دستاویزات کے پاکستان آگیا اور مونگ کے قریب رہائش رکھ لی پولیس نے اطلاع ملنے پر رانجھے کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کردیا
سیدہ شہر بانو کا نکاح منڈی بہاؤالدین کے بزنس مین سید اشتر نقوی ولد سید تحریم عباس علی شاہ المعروف بگھے شاہ گروپ آف کمپنیز ، مالک رائل سوئس ہوٹل لاہور کے ساتھ 13 رجب کو ہوا۔
ان کی تقریب دعوت ولیمہ لاہور رائل سوئس ہوٹل لاہور میں 28 اپریل اور 3 مئی کو منڈی بہاؤالدین میں منعقد ہوگی
محترمہ @MaryamNSharif آج دل میں آپ کیلئے عزت میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ ہم پنجابی جو “ شناخت کے بحران “ کا شکار ہیں اور اپنی شناخت، زبان اور رہتل پر شرمندہ رہتے ہیں انہیں آج آپ نے کھل کر اپنی شناخت پر فخر کا سبق دیا ہے ۔ دونوں ہتھاں نال سلام 🙏❤️