یہ بھی ایک تلخ حقیقت ہے کہ آج ہم اپنے باپ دادا کے بھائی چارے کی سزا کاٹ رہے ہیں۔ کاش آج ان کی قبروں پر جا کر انہیں بتا سکتے کہ آپ کا "لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ، مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللّٰهِ ﷺ" پر قائم کیا گیا رشتہ اب اِنَّا لِلّٰهِ وَاِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ پے ختم ہو چکا ہے۔
شوکَت نواز میر کی گرفتاری صرف ایک شخص کی گرفتاری نہیں، بلکہ حق، انصاف اور عوامی آواز کو دبانے کی ایک ناکام کوشش ہے۔ ظلم اور جبر کی تاریخ گواہ ہے کہ نہ قیدیں نظریات کو روک سکتی ہیں، نہ ہتھکڑیاں آزادی کی خواہش کو ختم کر سکتی ہیں۔
یاد رکھو، کشمیر کا ہر بچہ، ہر نوجوان، ہر باہمت انسان شوکت نواز میر ہے۔ تم آخر کس کس کو گرفتار کرو گے؟ کس کس کی آواز دباؤ گے؟ حق کی صدا دیواروں اور زنجیروں سے نہیں رکتی۔
ریاستی دہشت گردی بند کرو۔ اختلافِ رائے کو جرم بنانا اور حق کی آواز کو طاقت کے زور پر خاموش کرنا انصاف نہیں، کمزوری کی علامت ہے۔
قفس میں قید پرندوں سے یہ کہنا اے صیاد،
پرواز کا حوصلہ زنجیروں سے نہیں مرتا۔
خوف کے بت ٹوٹ رہے ہیں۔
اس وقت عمران خان پورے ملک کو جوڑ سکتا ہے مگر کیا کسی کو پاکستان کو جوڑنے کی فکر ہے؟
عاصم منیر ، جن کے حکم پر یہ سب ناانصافی ہورہی ہے، ان کو کوئی سمجھانے والا ہے؟ کہ اب بھی وقت ہے، ضد چھوڑیں اور انصاف کا نظام بحال ہونے دیں۔
#کشمیر_کی_آواز_بند_نہ_کرو
یہ ایف سی پی سی نا بھائی نا
یہ شیلنگ ویلنگ نا بھائی نا
یہ رینجرز شینجر نا بھائی نا
یہ غنڈہ گردی نا بھائی نا
کے نعروں سے راولاکوٹ آزاد کشمیر کی فضائیں گونج رہی ہیں