۹ مئی کو ہونے والے جلاؤ گھیراؤ کے ذمہ داروں کے تعین کا ایک سادہ ترین طریقہ یہ ہے کہ ہم اپنے سامنے ایک کلیدی سوال یہ رکھیں کہ ان پرتشدد واقعات کا سب سے بڑھ کر فائدہ پہنچا کسے ہے؟ یقیناً یہ تحریک انصاف تو نہیں!
دوسرا اہم سوال (جس کا جواب منظر کو بہت حد تک واضح اور شفاف کردے گا) یہ پوچھا جائے کہ کیسے محض 48 گھنٹوں میں ہی ایک نہایت مربوط اور حیرت انگیز منصوبے کے تحت (باقاعدہ ہدف بنا کر) تحریک انصاف کے 10 ہزار کارکنان، سپورٹرز اور تحریک انصاف کے بیانیے کو مثبت نگاہ سے دیکھنے والے صحافیوں کو یا تو قید کر لیا گیا یا (بزورِ جبر) عاجز و غیرمتعلق کردیا گیا۔
اس سب میں بلاشبہہ ایک سوچی سمجھی ترکیب ہی کارفرما تھی۔
https://t.co/UVjSn8Ye7r…
!!!...پاکستان کے وکلا نے کبھی فوجی عدالتوں کو قبول نہیں کئے اور نہ ہی کریں گے۔ اور اس ہی کو لے کر ہم آگے معاملات چلائیں گے۔ یہ آئین کی اور بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے...!!!
حامد خان کی پریس کانفرنس
جب بھی عمران خان دنیا میں جاکر پاکستان کا مقدمہ لڑتے تھے تو دل خوش ہوجاتا تھا فخر محسوس ہوتا تھا تب محسوس ہوتا تھا یہ ہماری صحیح ترجمانی کررہا ہے جب عمران خان بولتا تھا کروڑوں پاکستانیوں کو فخر محسوس ہوتا تھا۔بیرسٹر احتشام