نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو جب کوئی کام سخت تکلیف و پریشانی میں ڈال دیتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا پڑھتے:
“يا حي يا قيوم برحمتك أستغيث ”
اے زندہ اور ہمیشہ رہنے والے! تیری رحمت کے وسیلے سے تیری مدد چاہتا ہوں“۔
(جامع ترمذی ،۳۵۲۴)
اور اللہ نے تمہیں پیدا کیا ہے پھر وہ تمہاری روح قبض کرتا ہے، اور تم میں سے کوئی ایسا ہوتا ہے جو عمر کے سب سے ناکارہ حصے تک پہنچا دیا جاتا ہے، جس میں پہنچ کر وہ سب کچھ جاننے کے بعد بھی کچھ نہیں جانتا۔ بیشک اللہ بڑے علم والا، بڑی قدرت والا ہے۔
(سورۃالنحل ، ۷۰)
اے ایمان والو !
اللہ سے ڈرو اور اگر تم واقعی مومن ہو تو سود کا جو حصہ بھی ( کسی کے ذمے ) باقی رہ گیا ہو اسے چھوڑ دو ۔پھر بھی اگر تم ایسا نہ کرو گے تو اللہ اور اس کے رسول (ﷺ) کی طرف سے اعلان جنگ سن لو ۔
﴿سورۃ البقرۃ،۲۷۸-۲۷۹﴾
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : میرے اوپر درود بھیجا کرو کیونکہ تم جہاں بھی رہو گے تمہارا درود مجھے پہنچایا جائے گا ۔
سنن ابو داوود جلد ٢ حدیث ٢٧٤-صحیح
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب تک نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر درود نہ پڑھا جائے ہر دعا روک لی جاتی ہے۔
السلسلہ صحیحہ ٢٨٦٣، ٢٧٧٨
رسول الله ﷺ نے فرمایا:
سب سے افضل جہاد یہ ہے کہ ظالم سلطان (بادشاہ) یا ظالم امیر (حاکم) کے سامنے عدل و انصاف کی بات (حق کی بات) کہہ دی جائے.
ابوداؤد 4344
(ترمذی 2174؛ ماجہ 4011؛ نسائی 4214؛ مسند احمد 19033، 19035؛ مشکوٰۃ 3705)
حضرت عبدالله بن عمر ؓ فرماتے ہیں:
میں نے رسول الله ﷺ سے سنا، آپ ﷺ فرما رہے تھے:
"یہ دونوں (نواسے حسن اور حسین رضی الله عنہما) دنیا میں میرے دو پھول ہیں."
بخاری 5994
(ترمذی 3770؛ مسند احمد 5675، 6406؛ مشکوٰۃ 6164)
نماز پڑھتے ہوئے دو سجدوں کے درمیانی وقفہ میں یہ انتہاہی مختصر دعا پڑھنا معمول بنا لیں اور دیکھیں کہ اللہ سبحان و تعالیٰ کیسے آپ کے رزق کو فراخ کرتے ہیں اللہ اکبر 💚
مسلمانوں کی تاریخ اٹھا کر دیکھ لیں اس میں ایک تکلیف دہ پیٹرن ملتا ہے۔ حق اور سچ کے لئے لڑنے والوں کو ہمیشہ تنہا چھوڑ دیا جاتا ہے۔ آخر میں ان کے ساتھ فیملی کے لوگ اور چند مخلص ساتھی رہ جاتے ہیں۔ دوسرے سب خوف سے ساتھ چھوڑ جاتے ہیں۔
کوفہ کے مسلمانوں نے حضرت امام حسین علیہ السلام کے ساتھ بھی یہی کیا تھا۔ 😢
ڈاکٹر شہباز گل برس پڑے
تحریک انصاف کے پارلیمنٹیرینز اس نظام کو پیارے ہو چکے ہیں تحریک انصاف کے پارلیمنٹیرینز نے اسی نظام کے ساتھ سودا کر لیا ہے جس نظام نے عمران خان کو قید کر رکھا ہے ملی بھگت سے تقاریر ہو رہی ہیں کسی کو فکر نہیں ۔ ڈاکٹر گل
اگراللہ تمہاری مدد کرے تو کوئی تم پر غالب آنے والا نہیں، اور اگر وہ تمہیں تنہا چھوڑدے تو کون ہے جو اس کے بعد تمہاری مدد کرے؟ اور مؤمنوں کو چاہئے کہ وہ اللہ ہی پر بھروسہ رکھیں۔
﴿سورۃ آل عمران ، ۱۶۰﴾
عمران خان کو یہ پرواہ نہیں کہ قوم مزاحمت کر رہی ہے یا نہیں، عمران خان کو صرف یہ پتا ہے کہ میں مزاحمت کر رہا ہوں۔ ہم غلام ذہنیت کی حامل قوم ہیں، انقلاب ہمارے ڈی این اے میں نہیں ہے۔ ایثار رانا
#pakistan@Isarrana1
خبر کا ذریعہ جاننے کے لیے QR Code Scan کریں
یہ نہتی لڑکی اپنی قوم کے حقوق کے لیے بندوق والوں سے لڑی ہے۔ اسکا پرامن احتجاج دہشت گردی نہیں ہے۔ جبری گمشدگیوں اور مسخ شدہ لاشوں میں اصل دہشتگردی ہے جسے روکنا ہر پاکستانی کا فرض ہے۔
ماہرنگ کے لیے آواز اٹھائیے ورنہ کل آپکی بیٹی بھی یہاں ہو سکتی ہے۔پاکستان زندہ باد بلوچستان پائندہ باد
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
“رمضان کے بعد سب سے افضل روزے اللہ کے مہینے محرم کے روزے ہیں اور فرض نماز کے بعد سب سے افضل نماز رات کی نماز ( تہجد ) ہے“.
(جامع ترمذی،۴۳۸)
حضرت سعد بن ابی وقاص ؓ نے بیان کیا:
جب یہ آیت [آل عمران 61: فقل تعالوا ندع ابناءنا وابناءكم] نازل ہوئی تو رسول اللهﷺ نے حضرت علی ؓ، حضرت فاطمہ ؓ، حضرت حسن ؓ، اور حضرت حسین ؓ کو بلایا اور فرمایا:
"اے الله! یہ میرے اہل بیت (گھر والے) ہیں."
مشکوٰۃ 6135
(مسلم 6220؛ ترمذی 2999)