عالمی منڈی میں پٹرول کی قیمتیں زمین پر جبکہ پاکستان میں آسمان پر حکومتی بے حسی کی انتہاء ہے ۔ترجمان جے یوآئی
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو ایک ہفتہ برقرار رکھنے کا فیصلہ ظالمانہ ہے ۔ اسلم غوری
انٹرنیشنل مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں جنگ سے قبل کی سطح سے بھی نیچے چلی گئی ہیں۔ترجمان جےیوآئی
حکومت عوام کا خون چوسنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتی ۔ترجمان جےیوآئی
قیمتوں میں اضافے کے وقت بھی پیٹرولیم کمپنیوں کے مفادات کا تحفظ کیا گیا اور اب کمی کے وقت بھی ۔اسلم غوری
جنگ کے باعث ایرانی عوام نے اتنا نقصان نہیں اٹھایا جتنا کہ پاکستانی عوام نے برداشت کیا ۔ترجمان جےیوآئی
حکمران خدا خوفی سے بے نیاز ہو چکے ہیں ۔اسلم غوری
میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان
خوشخبری۔ ایران امریکہ جنگ کا خاتمہ ہوتے ہی عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 80 ڈالر فی بیرل تک گر گئی۔
شہباز شریف صاحب اب پاکستانی عوام کو پونے چار سو روپے فی لیٹر پیٹرول بیچنے کا کوئی جواز نہیں۔
شہریوں کی سہولت اور فوری داد رسی کے لیے سی سی پی او @DrMianSaeedPSP کا اہم اقدام
اب شہری اپنی شکایات اور درخواستیں گھر بیٹھے سی سی پی او پشاور کے سرکاری واٹس ایپ کمپلینٹ نمبر 03461117639 پر ارسال کر سکتے ہیں۔
پاکستانی عوام هوشیار باش
واپڈا کے محمکہ نے پاکستانی عوام کی جیبیں کاٹنے کے لیے ایک وطیرہ بنایا ہوا ہے که جو میٹر 200 یونٹس کی ریڈنگ کے قریب پہنچے ھوتے ھیں انکی ریڈنگ اصل تاریخ ریڈنگ سے لیٹ کردی جاتی ہے اور جب ریڈنگ 200 استعمال ہونے والے یونٹس سے اوپر چلی جاتی ہے تو میٹر کی پکچر اور ریڈنگ لے کر پکچر کے اوپر جعلی اور بوگس غلط تاریخ ریڈنگ لکھ دی جاتی ہے (وھی تاریخ جس پر آ پکے میٹر کی ریڈنگ روٹین میں ھوتی آرہی ہے ) اس جعلسازی کے ذریعےصارف کو Protected category سے نکال دیا جاتا هے اور اسکا جو بل بجلی اڑھائی تین ہزار روپے ہوتا ہے وہ 9/10 ہزار روپے ھو جاتا ہے اور آئندہ 6 ماہ کے لیے پھر اسی حساب سے بل آتے ہیں۔ میٹر ریڈرز بلکہ محمکہ کے پارٹ پر یہ بے غیرتی حرا مزدگی اور کمینگی عام ہے اور صارف کے پاس کوئی چارہ کار نہیں ہوتا۔ اسکا حل یہ ہے کہ آپ اپنے سابق ماه کے بل بل پر درج میٹر کی ریڈنگ کی تاریخ گزرنے کے اگلے دن اور اگر ھوسکے تو اس دن شام کےوقت کی ریڈنگ کی تصویر اور ویڈیو بنا لیں اور بل آنے پر اسے چیک کریں کہ کوئی بے غیرتی تو نہیں کی ہوئی ۔ جہاں چوری عام هو وهاں جاگتے رھنا چاہیے ۔اور ھاں ایسی زیادتی کرنے والے کے خلاف اور ایسے حرام ذادوں کے خلاف کاروائی ضرور کریں اور اسے نشان عبرت بنا دیں تاکہ وہ یا کوئی اور آئندہ ایسی بے غیرتی نہ کرے ۔ اور دیگر لوگ اس کے شر سے محفوظ رہیں یہ نیکی ہے اسکا اجر الله دیگا ۔ اگر کسی کو معاونت کی ضرورت ہے تو اوکاڑہ شہر کے لیے ہماری خدمات رضا کارانہ طور پر حاضر ھیں دیگر شہروں کے وکیل بھائیوں سے بھی متاثرین کی بے لوث مدد کی التجاهے ـ
راؤ اجمل حسین ایڈووکیٹ چیئرمین احساس لائرز فورم اوکاڑہ
شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللّٰہ نے لکھا ہے کہ جو شخص روزانہ کم از کم ایک ہزار مرتبہ استغفار کرے اور چالیس دن میں کوئی ناغہ نہ کرے، مکمل چالیس دن پورے ہوجائے اور اس نے کسی دن بھی ہزار سے کم استغفار نہیں پڑھا، اکتالیس ویں دن اس کے تمام مشکلات حل ہوجائیں گی۔ اللہ رب العالمین اس کی پریشانیاں دور کردے گا، اس کی دعا قبول کرلے گا، الحمدللہ رب العالمین!
شیخ التفسیر حضرت مفتی زر ولی خان صاحب رحمہ اللّٰہ
01/41
#فضائل_استغفار #استغفار
ہارٹ اٹیک میں خود کو بچانے کے لیئے یہ 3 چیزیں ہر گھر میں آپک گاڑی میں آپ کے بیگ میں آپ کے آفس میں ہر وقت آپکے پاس موجود ہونی چاہیئے
1. Angised Tablet
2. Disprin
3. Cardiac Patch
جیسے ہی ہارٹ اٹیک کی علامات محسوس ہوں بغیر وقت ضائع کیجئے angised زبان کے نیچے رکھیں
ہارٹ اٹیک کی علامات سامنے آتے ہی فوراً ڈسپرین کی گولی چبائیں، ثابت نگلنے میں وقت ضائع نہ کریں، ڈسپرین کو چبائیں تا کہ جلدی اثر ہو
اور Cardiac Patch اس کو سینے کے بائیں جانب چپکائیں،
اور فوراً ہسپتال پہنچیں
گھر میں گرمی کی شدت کم کرنے کا حل
ہیٹ پروفنگ کا ایک سستا طریقہ
اس کے لئے آپ کو پلاسٹر آف پیرس اور سفید سیمنٹ چاہیئے
یہ دونوں چیزیں بلڈنگ میٹیریل والی دوکان سے عام مل جاتی ہیں
ایک ہزار مربع فٹ کیلئے تقریباً 50 کلو پلاسٹر آف پیرس اور تقریباً 10 کلو سفید سیمنٹ درکار ہو گا
1👇
تمام عوام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ گورنمنٹ نے ایک نئی لچ ماری ہے جس سے عام عوام خاص غریب طبقہ جو بس بل لیتا ہے اور جا کر جمع کروا آتا ہے انہیں ان ہیرا پھریوں کا کیا پتہ
اس ماہ کے بجلی کے بلوں پر جن کے 200 سے کم یونٹ استعمال ہوتے ہیں ان پر گورنمنٹ نے ایک QR کوڈ دیا جس پر لکھا ہے کہ گورنمنٹ آپکو 200 سے کم یونٹ استعمال کرنے پر سبسڈی دے رہی ہے
اس سبسڈی کو اگر جاری رکھنا چاہتے ہیں تو اس کوڈ کو سکین کریں اور اپنی معلومات چیک کر کے فارم کو OKAY کریں
اگر آپ ایسا نہیں کریں گے تو آپکی 200 یونٹ والی سبسڈی اگلے ماہ سے ختم کر دی جائے گی اور پہلے یونٹ سے ہی وہی ریٹ لگے گا جو 201 یونٹ والے کو لگتا ہے اور اگر ایک بار لگ گیا تو 6 ماہ وہی لگتا رہے گا 😢
ظلم کی انتہا چیک کریں کہ ہزاروں لوگ ایسے ہوں گے جنکو اس چیز کا معلوم نہیں ہو گا اور اگلے ماہ سے انکا بل زیادہ آنا شروع ہو جائے گا
اس لئے تمام بھائیوں سے اپیل ہے کہ خود بھی یہ کام کریں اور اپنے آس پاس غریب لوگوں کی بھی مدد کریں
اس عمل کو کرنے کا طریقہ:
ہر اس بل پر جو 200 سے کم استعمال کرتا ہے اس پر 2 QR کوڈ ہون گے اوپر والے کوڈ پر جس کے سبسڈی کا ذکر ہو گا اس کو اپنے Touch موبائل سے سکین کریں تو وہ ڈائریکٹ اس ویب سائٹ پر لے جائے گا وہاں اپنا ڈیٹا دیکھیں اور تصدیق کریں
تصدیق کرنے پر Sim پر کوڈ آئے گا وہ کوڈ لکھیں اور Verify پر کلک کریں
ایسا کرنے کے بعد VERIFIED لکھا آجائے گا
یہ معلومات ہر جگہ پہنچائیں سب کا بھلا ہو جائے گا
نہیں تو غریب کا بچہ مر جائے گا
یہ عوام کو کہیں کا نہیں چھوڑیں گے
باقاعدہ بل پر لکھا ہوا ہے کہ اگر ایسا نہیں کریں گے تو 200 یونٹ والی سبسڈی ختم کر دی جائے گی
مثلا: ابھی 100 پر 10 روپے یونٹ ہے اور 101 سے 199 پر 14 روپے ہے
سکین والا کام نہیں کریں گے تو پہلے یونٹ سے وہی ریٹ لگے گا جو 201 پر لگتا ہے مطلب کے 25 سے 27 روپے رہائشی پر اور 38 روپے کمرشل پر
نوٹ، اپنا بل سکین کریں
نئی ویزا اسکیم ! پاکستانیوں کے لیے آسٹریلیا میں نوکری اور مستقل رہائش کا سنہری موقع
خواہش مند ہنر مند افراد کے لیے ایمپلائر نومینیشن اسکیم (ENS) ویزا (سب کلاس 186) کی تفصیلات جاری
آسٹریلیا نے غیر ملکی ہنر مند افراد کیلئے ایمپلائر نومینیشن اسکیم (ENS) ویزا (سب کلاس 186) کے تحت مواقع کو مزید واضح کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کی جانب سے آسٹریلیا جانے کے خواہش مند ہنر مند افراد کے لیے ایمپلائر نومینیشن اسکیم (ENS) ویزا (سب کلاس 186) کی تفصیلات جاری کی گئی ہیں۔اس اسکیم کے ذریعے اہل امیدوار آسٹریلوی آجر (Employer) کی نامزدگی پر مستقل رہائش حاصل کر سکتے ہیں اور یہ ویزا خاص طور پر ان افراد کیلئے ہے جو کسی مخصوص شعبے میں مہارت، تجربہ اور پیشہ ورانہ قابلیت رکھتے ہوں۔درخواست دہندگان کیلئے ضروری ہے کہ ان کے پاس آسٹریلوی کمپنی کی جانب سے اسپانسرشپ ہو اور وہ متعلقہ فیلڈ میں مطلوبہ معیار پر پورا اترتے ہوں۔آسٹریلوی وزارتِ داخلہ علاقائی علاقوں میں کام کرنے والے افراد، صحت، اور تدریسی شعبوں سے وابستہ پیشہ ور افراد کو ترجیح دیتی ہے۔حکام کے مطابق اس پروگرام کا بنیادی مقصد آسٹریلیا میں ہنر مند افراد کی کمی کو پورا کرنا اور مختلف صنعتوں میں افرادی قوت کو مضبوط بنانا ہے۔ یہ اسکیم ملکی معیشت کو بہتر بنانے اور ماہر افرادی قوت کو راغب کرنے کی حکومتی پالیسی کا حصہ ہے۔ویزا سے متعلق مستند اور تازہ ترین تفصیلات آسٹریلوی وزارتِ داخلہ کی سرکاری ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔بیورو آف امیگریشن نے واضح کیا ہے کہ یہ اسکیم محنتی اور قابل افراد کو عالمی سطح پر اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو منوانے کا ایک بہترین موقع فراہم کرتی ہے۔مزید معلومات کے لیے بیورو کی ویب سائٹ https://t.co/g8HLWUOORZ پر وزٹ کیا جا سکتا ہے۔
پاکستانی شناختی کارڈ کے Hidden Codes… وہ معلومات جو 99٪ لوگ نہیں جانتے
ہم سب روزانہ اپنا شناختی کارڈ استعمال کرتے ہیں… کبھی بینک میں، کبھی سم لیتے وقت، کبھی سفر کے دوران، کبھی کسی سرکاری یا پرائیویٹ کام کیلئے… مگر حیران کن بات یہ ہے کہ لاکھوں پاکستانی آج تک یہ نہیں جانتے کہ شناختی کارڈ پر لکھا ہوا 13 ہندسوں کا نمبر صرف ایک نمبر نہیں… بلکہ یہ آپ کا علاقہ، خاندان، جنس، بایومیٹرک شناخت اور مکمل ڈیجیٹل ریکارڈ اپنے اندر چھپائے ہوئے ہے۔
سادہ لفظوں میں اگر کوئی آپ کا شناختی کارڈ نمبر سمجھ لے… تو وہ جان سکتا ہے کہ آپ پاکستان کے کس علاقے سے تعلق رکھتے ہیں، کس خاندان سے جڑے ہیں، اور نادرا کے خودکار نظام میں آپ کی بنیادی شناخت کیسے محفوظ ہے۔
مثال کے طور پر یہ نمبر دیکھیں:
36302-1234567-9
اب آئیے ایک ایک ہندسے کا راز سمجھتے ہیں…
① شروع کے پہلے پانچ ہندسے کیا بتاتے ہیں؟
مثلاً:
36302
یہ پانچ ہندسے آپ کی جغرافیائی شناخت یعنی Area Code ہوتے ہیں۔
سب سے پہلا ہندسہ آپ کے صوبے یا علاقے کو ظاہر کرتا ہے:
1 = خیبرپختونخوا
2 = سابق فاٹا
3 = پنجاب
4 = سندھ
5 = بلوچستان
6 = اسلام آباد
7 = گلگت بلتستان
8 = آزاد کشمیر
یعنی اگر کسی کا شناختی کارڈ 3 سے شروع ہو رہا ہے… تو وہ بنیادی طور پر پنجاب سے رجسٹرڈ ہے۔
اب دوسرا ہندسہ آپ کا Division ظاہر کرتا ہے۔
تیسرا ہندسہ آپ کا District (ضلع) ظاہر کرتا ہے۔
چوتھا ہندسہ آپ کی تحصیل کو ظاہر کرتا ہے۔
پانچواں ہندسہ آپ کی یونین کونسل یا لوکل رجسٹریشن ایریا کو ظاہر کرتا ہے۔
یعنی صرف پہلے پانچ نمبرز دیکھ کر نادرا کا سسٹم جان لیتا ہے کہ آپ پاکستان کے کس علاقے سے تعلق رکھتے ہیں۔
② درمیان والے سات ہندسے کیا بتاتے ہیں؟
مثلاً:
1234567
اکثر لوگ سمجھتے ہیں یہ Random نمبر ہے… مگر حقیقت اس سے کہیں زیادہ دلچسپ ہے۔
یہ سات ہندسے آپ کے خاندان کا کوڈ ہوتے ہیں۔
یعنی ایک ہی Family کے والد، والدہ، بہن بھائی اور بچوں کے ریکارڈ آپس میں اسی کوڈ کے ذریعے Link ہوتے ہیں۔
اسی کوڈ کی بنیاد پر نادرا کا Family Tree بنتا ہے۔
اور اسی وجہ سے جب آپ FRC (Family Registration Certificate) نکالتے ہیں… تو پورا خاندان سسٹم میں سامنے آ جاتا ہے۔
③ آخری ایک ہندسہ کیا بتاتا ہے؟
مثلاً:
9
یہ آخری ہندسہ آپ کا Gender Code یعنی جنس ظاہر کرتا ہے۔
اگر آخری نمبر یہ ہو:
1, 3, 5, 7, 9
تو اس کا مطلب: مرد
اگر آخری نمبر یہ ہو:
0, 2, 4, 6, 8
تو اس کا مطلب: خاتون
اب یہاں ایک سوال اکثر لوگوں کے ذہن میں آتا ہے…
خواجہ سرا، مخنث، Intersex یا Transgender افراد کیلئے کون سا نمبر ہوتا ہے؟
یہاں بہت غلط معلومات گردش کرتی رہتی ہیں… مگر حقیقت یہ ہے کہ نادرا نے ان کیلئے کوئی الگ X، Y، Z یا مخصوص آخری ہندسہ مقرر نہیں کیا۔
خواجہ سرا افراد کے شناختی کارڈ میں بھی آخری نمبر انہی دو Categories میں آتا ہے:
یا طاق (Odd Number)
1,3,5,7,9
یا جفت (Even Number)
0,2,4,6,8
فرق صرف اتنا ہوتا ہے کہ رجسٹریشن کے وقت قانونی دستاویزات، میڈیکل ریکارڈ، بایومیٹرک اور منتخب Gender Category کے مطابق اندراج کیا جاتا ہے… اور اسی حساب سے نمبر جاری ہوتا ہے۔
یعنی اگر اندراج مرد کے طور پر ہوا… تو آخری نمبر طاق ہوگا…
اگر خاتون کے طور پر ہوا… تو آخری نمبر جفت ہوگا۔
④ مزید حیران کن معلومات جو اکثر لوگ نہیں جانتے…
یہی شناختی نمبر آپ کے…
سم کارڈز…
بینک اکاؤنٹس…
پاسپورٹ…
بایومیٹرک ریکارڈ…
جائیداد…
ٹیکس ریکارڈ…
ووٹر رجسٹریشن…
سرکاری سبسڈی…
حتیٰ کہ کئی Verification Systems کے ساتھ Link ہوتا ہے۔
یعنی شناختی کارڈ صرف ایک کارڈ نہیں… بلکہ آپ کی پوری زندگی کا Digital Footprint ہے۔
⑤ ایک انتہائی اہم Security Alert…
آج کل لوگ بغیر سوچے سمجھے…
WhatsApp Groups میں…
Facebook Posts میں…
Online Forms میں…
یا کسی بھی اجنبی شخص کو…
اپنے شناختی کارڈ کی تصویر بھیج دیتے ہیں۔
یاد رکھیں… یہی ایک بڑی غلطی Fraud، Fake SIMs، Online Scam، Banking Fraud اور Identity Theft کا سبب بن سکتی ہے۔
اس لیے شناختی کارڈ کی Copy دیتے وقت غیر ضروری معلومات Hide ضرور کریں۔
یاد رکھیں…
شناختی کارڈ صرف ایک کارڈ نہیں… یہ آپ کی پوری شناخت، خاندان، مقام اور مستقبل کے ریکارڈ کا دروازہ ہے۔