یا اللّٰہ! جس دن میں آپکے پاس آؤں تو اِس حالت میں آؤں کہ میری روح صاف ہو اور گناہوں سے پاک ہو میری توبہ قبول ہو چکی ہو اور آپ مجھے معاف کر چکے ہوں۔۔
آمین ....
#دن_بخیر
اے اللّٰہ مجھے اس وقت کے لئے معاف کر دیجیے جب میں سجدے میں تھی اور میرا ذہن کہیں اور تھا
اور مجھے معاف کر دیجئے جب میں نے گناہوں سے توبہ کی اور دوبارہ گناہوں کی طرف لوٹ گئی۔
میری آپ کے بغیر کہیں پناہ کی جگہ نہیں ہے یارب مجھے معاف کر دیں ہر گناہ کے لئے
آمین ثم آمین🤲🏻
#صبح_بخیر
الَّذِیۡنَ یُوۡفُوۡنَ بِعَہۡدِ اللّٰہِ وَ لَا یَنۡقُضُوۡنَ الۡمِیۡثَاقَ ﴿ۙ۲۰﴾
جو اللہ کے عہد ( و پیمان ) کو پورا کرتے ہیں اور قول و قرار کو توڑتے نہیں ۔
سورہ الرعد
رات کو یہ لازمی خیال آتا ہے کہ پتا نہیں صبح دیکھوں گی یا نہیں اور صبح جب اٹھتی ہوں تو خود بخود میری زبان سے اور دل سے یہ الفاظ نکلتے کہ الحمدلله کہ ایک اور صبح دیکھنا نصیب ہوئی سچ میں زندگی بہت بڑی نعمت ہے جتنا شکر ادا کریں کم ہے
سلام صبح 🌴
خوش رہیں خوشیاں بانٹیں
کوئی کیچڑ سے پِھسل کر گِر جائے تو وہ یہ بعد میں دیکھتا ہے کہ مُجھے چوٹ تو نہیں آئی پہلے یہ دیکھتا ہے "مُجھے کِسی نے گِرتے ہوئے دیکھا تو نہیں اِسکا مطلب یہ کہ انسان کو اپنی جان سے بڑھ کر عزت پیاری ہوتی ہے *اس لئے اپنی اور دوسروں کی عزتوں کا خیال رکھیں*
میرے رب مجھے ان میں شامل فرما جن کے راستے آپ تک آ کر ختم ہوتے ہیں جن کی نمازیں قضا نہیں ہوتیں جنہیں آپ کے فیصلوں پہ اپنے فیصلوں سے زیادہ بھروسہ ہوتا ہے ان میں شامل فرما جن کا بڑھاپا تو آپ ہی کا ہے پر جوانی بھی آپ کی ہی رہتی ہے
آمین ثم آمین
ان چیزوں کی لسٹ بنائیں سب
جس کو ہم پیسوں سے نہیں خرید سکتے
پھر ان کے قدر کرنا شروع کر دیں
مثال کے طور پر ۔۔
*وقت.صحت,خوشیاں,خواب,امید,دوست ,
.وغیرہ........*
*🕋. اَمَّنۡ يُّجِيۡبُ الۡمُضۡطَرَّ اِذَا دَعَاهُ وَيَكۡشِفُ السُّوۡٓءَ*
*🤲🏻 "جب کوئی ٹوٹ کر تڑپ کے مجھے پکارتا ہے تو میں اس کی دعا قبول کرتا ہوں اس کی تکلیف کو دور کر دیتا ہوں"*
(القرآن، سورة النمل، 62)
✨✨✨
اسلام علیکم
دن بخیر
رَبِّ إِنِّي لِمَا أَنزَلْتَ إِلَيَّ مِنْ خَيْرٍ فَقِيرٌ
اے میرے رب، جو خیر بھی تو میری طرف بھیجے، میں اس خیر کیلئے تیرے در کا فقیر ہوں۔💯🤲🏻