الحمداللہ میں خیریت سے واپس اپنے گھر پہنچ گیا ہو۔میں شکرگزار ہو اس رب کائنات کا جس نے مجھے حوصلہ دیا اور ان ظالموں کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کرنے کی ہمت دی۔میں آج اپنے بیٹے شہید عمار عباد کو بہت یاد کررہا ہو ہماری خوشیاں اسکے بغیر کچھ نہیں۔اللہ جنت الفردوس میں جگہ دیں
کتنی بڑی ذلیل حرکت ہے۔۔۔6th روڈ کے علاقے میں جسمانی طور پر معذور علی بھائی موبائل کی دکان کرکے اپنی فیملی کیلئے رزق کماتا ہے،ایک شخص خود کو فوجی افسر ظاہر کرکے معذور شخص سے قیمتی موبائل لے اڑا،ویسے راولپنڈی میں جرائم کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ@RwpPolice کی کارکردگی پر سوال ہے۔
پنجاب پولیس نے عوام کا جم غفیر دیکھ کر جنوبی پنجاب کے قافلے کے لئے سڑک کھول دیا، اگر تمام علاقوں کے قافلے اسی طرح بڑی تعداد میں اگے بڑھیں گے تو پولیس ان کو روکنے کی ہمت نہیں کرے گا
کلپ کا یہ والا حصہ سن کر دل کانپ گیا ہے ۔
سوچے سونے کے چمچے لے کر پیدا ہونی والی ناز نخروں پر پلنے والی کبھی بھائی باپ کی عزت اور آج چوہدری اعجاز کی عزت کی رکھوالی خاتون کو سرعام ویڈیو بنا کر رونا پڑ رہا ہے کتنا دل دہلا دینے والا وقت آ گیا ہے اس فیملی پر
اللہ انکے لیے آسانیاں پیدا کرے۔ امین
الزام تراشیاں کرنی ہیں؟ انگلیاں اٹھانی ہیں آئیں میں آپ کے ساتھ اٹھاتا ہوں۔ ۹ اپریل کو ہی ڈٹ جاتے تو یہ سب نہ ہوتا۔ میں نے تو کہا تھا خان صاحب کو کہ جو آپ کو ہٹا رہے ہیں وہ اس لیے نہیں ہٹا رہے کہ آپ کو واپس آنے دیں گے۔ لڑ جاتے اسی دن۔ دیکھ لیتے کون کس پر لگاتا آرٹیکل ۶۔صحیح ہے ایسے؟
چلو پھر ۲۵ مئی کو تو واپس نہ جاتے۔ لوگ مرتے؟ تین سال سے مر ہی تو رہے ہیں۔ تب مرجاتے۔ یہ فوج اور عوام کو سامنے لارہے تھے، تو اب کیا ہوا ہے؟ تب ہی ہوجاتا، نہیں؟
۴ نومبر کو گولیاں کھا کر عمران خان کنٹینر کے دروازے پر آکر مکا نہ لہراتا۔ مسکراتا نہیں، ہر جانب آگ لگ جاتی۔ تبھی دھڑن تختہ ہوجاتا سب کا۔ وہی گھڑی تھی اسی دن فیصلہ ہوجاتا، نہیں؟
۹ مئی کو ہائیکورٹ کے احاطے سے غیر قانونی اغوا کرکے فالس فلیگ آپریشن کیا پھر الزام لگایا کہ زمان پارک میں دہشت گردوں کو مقیم کررکھا ہے۔ عمران خان نے زمان پارک کے کیمپ ہی خالی کرادیے۔ تھے ہم دہشتگرد بیٹھا رہنے دیتے ہمیں وہیں۔ بھیج دیا تو کون سا نیک نام ہوگئے، مطلوب تو اب بھی ہیں۔ آ کے دکھاتا پھر کوئی اور لے جا کے دکھاتا عمران خان کو۔ بتاتے ہم بھی پھر دہشتگرد کیسے ہوتے ہیں۔ کچھ غلط کہا؟
مگر یہ سب فیصلے تو عمران خان کے تھے نا؟ میرا، آپ کا، ہمارا لیڈر۔ جس کی نیت اور خلوص پر ہمیں کوئی شک نہیں!
پھرآج کیا ہوا؟ لڑائی طویل ہوگئی ہے؟ نتائج حسب منشاء نہیں؟ چار انڈے گندے نکل آئے؟ تو یہ جو ہزاروں لوگ مہینوں سے ہزیمت، تشدد، نقصان، اذیت برداشت کررہے ہیں ان کا کیا؟ آج آپ کو اس کی تربیت پر بھی شک ہے، اس کے فیصلوں کی حکمت پر بھی شک ہے۔ اس کے ساتھ کھڑے لوگوں پر بھی شک ہے۔ کیوں؟ کیا آپ نہیں جانتے کہ جو لڑائی ہم سب لڑ رہے ہیں وہ اس ملک کی تاریخ میں کسی نے نہیں لڑی؟ کیا آپ کو نہیں معلوم کہ دنیا کی ہر طاقت اس وقت ایک بات پر متفق ہے؛ مائنس عمران خان!
کیا آپ نہیں جانتے کہ عمران خان کی واپسی کا ایک ہی راستہ ہے؛ یہ ثابت کرنا کہ عمران خان فرد نہیں نظریہ ہے۔ یہ کہ اس کا وجود قید کرکے بھی آپ اس کا دیا شعور نہیں قید کرسکتے؟
۲۷ سال وہ ہواؤں کے مخالف لڑا ہے۔ اس لیے کہ وہ منظر سے غائب ہو تو ہم ایک دوسرے کے گریبانوں کو پڑ جائیں؟ حالات سخت ہوں تو ایک دوسرے کا چہرہ نوچیں؟ ایک دوسرے کی وفاداری پہ سوال اٹھائیں؟ یہ مشن تھا اس کا فین کلب نہیں۔ دو سال اس نے گھنٹوں طویل لیکچر دے کر ہمیں آپ کو سمجھایا کہ لڑائی صرف میدان میں نہیں لڑی جاتی اور جیت میں صرف تخت و تاج نہیں ملتے۔ ہم کیسے بیس دن میں یہ بھول سکتے ہیں؟
اور کیا چاہیے اے ارض وطن تیرے لیے
طوق بھی چوم لیا دار بھی دیکھ آٸے ہم
سر کو ہاتھوں میں لیے تیغ سی باتوں میں لیے
قریہ و قصر ستم کار بھی دیکھ آٸے ہم
سر اٹھانے کے سوا جنکی خطا کوٸی نہیں
اپنے جیسے وہ خطا کار بھی دہکھ آٸے ہم
@AhmadFarhadReal
Mini documentary of #May9th_FalseFlag operation containing 32 pieces of evidence. PTI has all the proofs, the ball is now in the court of folks who stole CCTV footage to show their proofs. Will they? #نو_مئی_بہانہ_PTI_نشانہ