I m receiving threat calls on my mobile by LEAs, & being Pressurised to end th Protest r face severe repercussions. But I make this clear, I'll nt succumb before any threat.& continue my peaceful struggle for #BalochMissingPersons@mfespinosaEC@UN_PGA@amnesty@Chiltan@mazdaki
اسلام آباد دھرنے میں یک جہتی کے لیے آنے والے سول سوسائٹی کے دوستوں اور #BalochmissingPersons کے لواحقین کو اسلام آباد پولیس تنگ کررہی ہے ، کیمپ کو چاروں اطراف کوارڈن آف کیا گیا ہے،
@drfarzanabari پروفیسر منظور بلوچ سمیت تمام شرکا اور پینلسٹ کو پولیس کیمپ کے اندر نہیں آنے دے رہا ہے ،
کیمپ کے اندر ہماری ماں بہنوں کو اس طرح محصور کیا گیا ہے جس طرح وہ قیدی ہوں ۔ ،ہم جس ریاستی جبر و وحشیت کی بات کررہے ہیں @ICT_Police مکمل اسکا مظاہرہ کررہی ہے ،
زرا تصور کریں کہ اسلام آباد کے اندر میڈیا کے سامنے پولیس ہمارے ساتھ اس طرح کی مظالم و تضحیک کررہی ہے تو بلوچستان کے دیہاتوں میں فوج کس طرح کی مظالم اور بربریت کرتی ہوگی !
اسلام آباد ہائیکورٹ کے واضع احکامات کے باوجود @ICT_Police ایجنسیوں کی حکم کی تعمیل کرتے ہوئےدھرنے پر بیٹھے مظاہرین کو انتہائی حد تک ہراساں کررہی ہے،کل کے سیمنار کو ناممکن کرنے کے لیے کرسیوں اور اسٹیج کو کیمپ کے اندر نہیں انے دیا جارہا ہے ،جس سوزوکی نے کرسیاں لائے تھے اسکے ڈرائیور کو پولیس نے گاڑی سمیت اغوا کیا ہے کہ اس سے رابطہ منقطع ہے اور اسکی اب تک اسلام آباد کےکسی تھانے میں کوئی خبر نہیں ہے ،
مختلف جگہوں پر مظاہروں میں شرکت کرنے والے شرکا اور مظاہرے کی کوریج کرنے والے صحافیوں پر مقدمات درج کیے جارہے ہیں ۔
خفیہ ایجنسی��ں ،ڈیتھ اسکواڈز اور فورسز مختلف شہروں میں مظاہرے کرنے والے اور #BalochGenocide کے خلاف اسلام آباد میں دھرنا پر بیھٹے شرکا اور انکے فیملیز کو زد و کوب کررہے ہیں ، پاکستان کے وزیر اعظم انور کاکڑ ، بلوچستان کے وزیر اطلاعات ��ان اچکزئی سمیت تمام حکومتی مشنری مظاہرین کے خلاف شرمناک حد تک جھوٹے پروپیگنڈوں میں مصروف ہے ،
آرمی (ریاست ) اخری حد تک وحشیانہ اقدامات کررہی ہے ،لیکن ہم پاکستانی انٹلجنشیا سے اب تک امید لگائے بیٹھے ہیں کہ وہ فوج کے ان اقدامات کے خلاف آواز اٹھاکر ہماری پر امن ، آئینی و جمہوری احتجاج کا حصہ بن کر آرمی کو ایک اور سقوط بنگال کا تجربہ دھرانے
نہیں دیں گے ،
@Shehzad89 @odysseuslahori @SalmanHydr
وہ تو شکر ہے #BalochGenocide کے خلاف پاکستان کے پایہ تخت میں دھرنے کی کوریج کے لئے بیجھے گئے پاکستانی فوج اور اسکے خفیہ ایجنسیوں نے اپنے تنخواہ دار سو کالڈ ، سوڑو جرنلسٹ @GFarooqi کو پاکستانی خفیہ ایجنسیوں نے کبھی ڈھاکہ نہیں بھیجا ، ورنہ وہ حسینہ واجد سے ضرور پوچھتیں کہ آپ نے ریپ ہونے والی "بے شرم" بنگالی عورتوں کے فحش مجسمے تو چوکوں میں لگا رکھے ہیں مگر کیا آپ مکتی باہنی کی مذمت کرتی ہیں جنہوں نے پاکستانی سپاہیوں کو "شہید" کیا؟
ہم آئین شکن فوج کے ہاتھوں ماروائے آئین و عدالت جبری اغوا کیے گئے #BalochMissingpersons اور #Enforceddisappearance
کا شکار پاکستان کے دیگر مظلوم اقوام کی ��رزندوں کی پاکستانی عدالتوں میں پیشی کے لیے پاکستان کی آئینی فریم ورک کے اندر مکمل پرامن جہدوجہد کررہے ہیں ، دوسری طرف آرمی ( ریاست )کا برتاؤ مکمل جارہانہ ، غیر زمہ دارانہ و جابرانہ ہے ۔
کراچی میں اب تک پچاس سے زائد فرزندوں کو گرفتار کرکے نا معلوم مقام پر منتقل اور ہزاروں فرزندوں کو FIR کیا گیا ہے ۔
قلات سمیت مختلف علاقوں میں فوج اور ایجنسیاں #BalochGenocide کے خلاف اسلام آباد دھرنا کے شرکا کے گھروں پر چھاپے ماررئے ہیں اور ان کے خاندانوں کو ذدکوب کرکے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں ،
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فوج کے حمایت یافتہ سردار اور ڈیتھ اسکواڈ کے لوگ #MarchAgainstBalochGenocide کے شرکا کو دھمکیاں دے رہے ہیں کہ وہ واپس اپنے آبائی علاقوں (گھروں ) کو مت آئیں ۔
میں پنڈی (GHQ) اور لاہور کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ اگر ہماری بیٹیاں اس کھٹکتی سردی میں اسلام آباد میں ازیت سہہ رہے ہیں یا @sakhtarmengal اور @DrMalikBalochNP
آپکی (ہائیبرڈ )پارلیمانی نظام پر یقین رکھتے ہیں تواسکا مطلب یہ ہیکہ ہم سب فیڈریشن اور آئینی فریم ورک کے اندر مسئلہ حل کرنا چاہتے ہیں ،مگر آپ کو ریسپونس بنگلہ دیش جیسا ہے ، تو اسکے نتائج بھی (یقیناٌ) سقوط بنگال جیسے ہونگے !
#BalochMissingPersons ، اسلام آباد دھرنا کے متعلق جان اچکزئی کی پریس کانفرنس سر تا پا غلط بیانی و جھوٹ کے علاوہ اور کچھ بھی نہیں ،
فوج کے لائے ہوئے سوڑو دانشور انوار الحق کاکڑ اور جان اچکزئی بلوچ مسنگ پرسنز اور بلوچ پر امن دھرنا کے حوالے سے متواتر نفرت کا اظہار کررہے ہیں ، تونسہ شریف میں دھرنے کے حق میں پر امن مظاہرے کے تیاری کرنے والوں 40 سے زاید فرزندوں کو اغوا نما گرفتار کیا گیا ہے ، تربت میں 50 سے زاید ملازمین اور کولواہ میں 14 لیویز اہلکاروں کو BalochMissingPersons# کے لواحقین کے مظاہروں میں شرکت و ہمدردی کے پاداش میں معطل کیا گیا ہے ، بلوچستان بھر (ڑیرہ جات و کراچی سمیت ) پر امن مظاہرہ کرنے پر پانچ ہزار سے زاید فرزندوں و برادر اقوام کے ایکٹیوسٹوں کو FIRs میں نامزد کیا جاچکا ہے ، یہ سارے پروپیگنڈہ و انتقامی کاروائی کہ جو وزیر اعظم و وزیر اطلاعات کے کمشنرز کررہے ہیں ، یہ انکے عہدوں کے تکریم کے ہی خلاف ہیں ، لیکن وہ یہ سب کچھ نمک حلالی یعنی اپنے اصل آقائوں و لانے والوں کو خوش کرنے کے لیے کررہے ہیں ،
ہماری تنظیم نے فوج کے ہاتھوں ماروائے آئین و عدالت محض 5000 سے زاید افراد کی فہرست 2018 کو اختر جان ��و فراہم کی تھیں کہ جو انہوں نے پارلیمنٹ میں پیش کی تھی ،اس کے بعد 2022 کے اوائل میں مذید تین ہزار افراد کا فہرست ہم نے اختر کے حوالے کی تھی ، جان اچکزئی جھوٹ بول رہے ہیں کہ ریاست کے ہاتھوں ماروائے عدالت جبری اغوا شدہ فرزندوں کی تعداد 468 ہے ،
468 نہیں اگر ریاست نے ماروائے آئین و عدالت ایک بھی شہری کو اغوا کیا تو یہ ماروائے آئین اور ریاست کے لیے شرم کی بات ہے ،جبکہ محض hrcb@ نے 500 سو سے زاید کیسز اور bhrc@ نے 100سو زاید کیسز تو تو wgeid@ کے پاس جمع کرائے ہیں ،
ہمارا روز اول سے یہی مطالبہ ہیکہ اگر ریاست سمجتھی ہیکہ کوئی بھی شہری کسی خلاف آئین سرگرمی میں ملوث ہے تو اسے گرفتار کرکے عدالتوں کے زریعے جو بھی سزائیں دے ہمیں کوئی اعتراض نہیں ۔مگر فوج ملک کے آئین کو پائوں تلے روند رہی ہے ،
اس سے زیادہ بچگانہ عمل اور کیا ہوسکتا ہے کہ بلوچ مسنگ پرسنز کے پر امن دھرنے کو سبوتاش کرنے کے لیے آرمی کے تنخواہ دار ڈیتھ اسکواڑ کے مختلف جتھوں کو سو کالڈ دھرنے کے نام پر BYC کے کیمپ کے باالمقابل بٹھایا گیا ہے ،
جان اچکزئی کی جانب سے ماہرنگ بلوچ پر الزام لگانا کہ وہ ملالہ کی طرح پاکستان سے نکلنے کے لیے ایکٹیوزم کررہے ہیں ،اس سے شرم ناک بات نہیں ہوسکتی ، یہ ریاست ماہرنگ سمیت دسیوں ہزار بچوں کے والد ، بیویوں کے شوہر اور بہنوں کے بھائیوں کا قاتل ہے ، دوئم ، ملالہ کے خلاف پاکستان میں ڑارک فورسز نے حکومت سے ساتھ ملکر جو نفرت پھیلایا ہے ، اس طرح کے ریمارکس ماہرنگ ،ملالہ سمیت ہر روشن خیال و ترقی پسند وومن ایکٹیوسٹس کے زندگیوں کو خطرے میں ڑالنے اور انہیں ڑارک فورسز کے آسان حدف بنانے کےمترادف ہیں،
آرمی نےسقوط ڈھاکہ سےکچھ نہیں سیکھا ، وہ اس سراب میں مستاں ہیں کہ مظلوموں کوبزور قوت،اغواولاشیں گرانےسے زیرکریں گے
میرا پشتون ، سندھی، سمیت دیگر اقوام سے اپیل ہیکہ BYC کےاسلام آباد کے پرامن دھرنے میں ساتھ دیکر فوج کےہاتھوں ماروائے عدالت اغواوقتل کے خلاف اس احتجاج کو مزیدتوانا کریں
واضع رہے کماش دینار کے بیٹے محمد علی کو گیارہ فروری 2022 کو فورسز نے حراست میں لینے کے بعد شدید تشدد کے بعد شہید کر دیا تھا، جبکہ انکے ایک کزن نصیر بائیاں کی مسخ شدہ لاش 2014 کو توتک کے اجتماعی قبر سے ملی تھی
آواران میں گزشتہ رات شادی کی ایک تقریب کے دوران فورسز نے گھر پہ چھاپہ مار کر ستر سالہ دینار، داد بخش ولد علی محمد اور زباد ولد سخی بخش کو غیر قانونی حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا.
#EndEnforcedDisappearances
4/4 : Celebrities during Eid, they failed to deem it necessary to show th images of young Baloch children, girls, & boys holding up pics of their missing Love one. This indifference is disheartening reinforces the perception that the Baloch r outsiders, children of a lesser God.
1/4 : While the rest of the world celebrated #Eid, indulging in barbecues & enjoying the company of their loved ones, the #Baloch Nation took to the streets once again, demanding the safe recovery of their missing relatives. Surprisingly,
3/4 : Of their loved ones. Yet, the media, civil society, & politicians from urban Pakistan remained silent, offering no words of sympathy. It is no wonder that the Baloch feel alienated & angry. While the media focused on showcasing the lavish meals & culinary creations of
Thanks to @ManzoorPashteen and @Aliwazirna50 who visited us at Voice for #BalochMissingPersons Camp outside Quetta Press Club. We have peacefully protested for over 5080 days for the release of #MissingPersons. Ali Wazir & Pashteen, both from an unrest area where thousands have experienced #Enforceddisappearances, Extra Judicial killings, and displacement in the name of the war on terror, empathize with our loved ones' pain. We have agreed to continue our joint Struggle against tyranny and power.
@BushraGohar
حق دو تحریک کے بانی رہنما @MHidayatRehman صاحب نے آج #VBMPCamp میں ہماری عیادت کی۔ یہ کیمپ پندرہ سال قبل بلوچستان سے پاکستانی فوج کے ہاتھوں ماورائے آئین و عدالت #EnforcedDisappearances کی شکار #BslochMissingPersons کی بازیابی کے لیے لگایا گیا تھا کہ جو آج بھی وہیں کھڑا ہے۔ان پندرہ سالوں کے دوران مختلف حکومتیں برسراقتدار آئیں۔ ہم سے مختلف مخاطب فکر کے لوگوں نے، بشمول سیاستدانوں نے لاپتہ افراد کے مسئلہ حل کرنے کا وعدہ کیا۔ بدقسمتی سے جو بھی سیاستدان اقتدار میں آیا وہ اس مسئلے کو بھول ��یا۔ لاپتہ افراد کا مسلہ بجاۓ حل ہونے کا مزید بگڑتا چلا جارہا ہے۔
میں نے ھدایت اللہ بلوچ سے کہا کہ وہ اور ناکو حسین اپنی تحریک میں پاکستانی فوج کے ہاتھوں جبری اغوا کا شکار بلوچوں کے لیے زیادہ سے زیادہ آواز اٹھائیں ۔کیونکہ ہمارے عہد کا سب سے بڑا انسانی المیہ بلوچ مسنگ پرسن کا ہیکہ پاکستانی فوج روازنہ درجنوں فرزندوں کو اغوا کررہی ہے اور روزانہ بلوچستان کے مختلف علاقوں سے مسخ شدہ ناقابل شناخت لاشیں مل رہی ہیں کہ جو DNA کے بغیر لاوارث دفن کیے جارہے ہیں۔
بلوچستان میں موت کس قدر آسان اور زندگی کس قدر مشکل ہے !
بلوچستان کو ویسے تو پاکستان آرمی نے ایک انفارمیشن بلیک ہول بنایا ہے ۔ مگر اس بلیک ہول سے اگر جو خبریں بہ مشکل نکلتی بھی ہیں تو وہ موت ، فورسز کے ہاتھوں ماروائے آئین و عدالت جبری اغوا ، سو کالڈ غیرت اور نام نہاد قبائلی جھگڑوں کے نام پر قتل اور تشدد کی ہوتیں ۔
کوئٹہ میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کنوے میں گِر کر ہلاک ہوگئے۔
کیچ میں مزید ایک بچہ ڑینگی بخار سے ہلاک ہوگیا۔
ایک ہی ہفتے کے اندر کیچ اور پنجگور میں چار خواتین نے خود کشی کی ۔
گرین بیلٹ میں مزید خواتین سو کالڈ غیرت کے نام پر قتل کیے گئے ۔بلوچستان کے مختلف علاقوں میں 3 دن کے اندر چھ سے زاید افراد قتل کیے گئے کہ جن میں دو صرف مشکئے میں قتل کیے گئے ۔
فورسز نے ایک ہی ہفتے میں درجن سے زاید فرزندوں کو اغوا کیا۔
روڑ حادثات میں درجن سے زاید ہلاکتیں ہوئیں ۔
یہی میرا اکیسویں ، صدی ،AI , 6G , گلوبل ویلیج ، اِرا کا بلوچستان ہے کہ جہاں صرف موت رقصاں ہے ۔خوف و تشدد کی حکمرانی ہے ۔ اور ان سب کا زمہ دار حکومت پاکستان اور جبری قبضہ ہے ۔
I am concerned that @MJibranNasir, a friend of weak and marginalized communities, was abducted from Karachi. The cycle of #enforceddisappearances, which began in remote corners of #Balochistan due to the absence of civil society and modern technology, is spreading to #Pakistan's bustling cities. If we don't unite, it will affect each of us individually. I support Jibran's friends and family and demand his immediate release. #ReleaseJibranNasir
I don't want to open up a debate about @soldierspeaks [Adil Raja's] past actions, words, or writings. Regardless of differences, odds, or political affiliations, what the state has resorted to is wrong and will continue to be wrong. And it again proves our claims #enforceddisappearances are a reality and women are the worst victims of it. Kidnapping women for their male family members' activism is a cheap act that goes against social norms, moral values, and Islamic teachings. We have said it before and repeat it today. Remaining silent or defending such actions will have consequences for you one day.
I don't want to remind Raja, but he serves as a living example. Let's set aside our differences and jointly denounce enforced disappearances, which #Balochs have paid a heavy price for. This issue is now expanding beyond #Balochistan. We urge the authorities to immediately release Adil Raja's mother
#SaveBalochWomen #BalochMissingPersons #FreeTheMotherOfAdilRaja
@ThePakistanExp1@marvisirmed@declanwalsh@carlottagall@cyalm@AsadAToor