ہر روز، عامر ہمیں سکھاتا ہے کہ ایک چھوٹی سی مسکراہٹ ناقابل بیان طاقت اور امید رکھ سکتی ہے۔ ❤️
اپنے اردگرد تمام مشکلات کے باوجود، اس کا چھوٹا دل اب بھی امید سے دھڑکتا ہے، اور وہ محبت، دیکھ بھال اور خوشی سے بھرے مستقبل کا مستحق ہے۔
قانون کا معیار بھی عجیب ہے ایک طرف عالم دین ہتھکڑیوں میں دوسری طرف معاشرے کو تباہ کرنے والے منشات فروش بغیر ہتھکڑی کے قانون اگر سب کے لیے برابر ہے تو پھر یہ فرق کیوں ہے؟
قُلِ اللّٰهُمَّ مَالِكَ الْمُلْكِ تُؤْتِي الْمُلْكَ مَنْ تَشَاءُ وَتَنْزِعُ الْمُلْكَ مِمَّنْ تَشَاءُ حکومت دینا اور حکومت لینا یہ اللہ کے ہاتھ میں ہے، لیکن وہ وَتُعِزُّ مَنْ تَشَاءُ وَتُذِلُّ مَنْ تَشَاءُ الگ سے ذکر کیا ہے۔ وہ الگ سا ذکر کیا ہے۔ یعنی حکومت تو دے دے گا، لیکن یزید کو دے دے گا۔ اور پھر عزت جب دے گا تو حسین کو دے دے گا۔
#مولانا_آئین_کےپاسبان
#کالےچینلز_فلاپ_ہوگئے
#گورنرہاؤس_نائٹ_کلب
#معدنیات_سمگلنگ_بندکرو
#شہداء_کی_توہین_نامنظور
مولانا فضل الرحمان صاحب کے معتمد خاص جناب مفتی ابرار صاحب۔ میاں نواز شریف صاحب اور زرداری صاحب سمیت سب مفتی ابرار صاحب کو اچھی طرح سے جانتے ہیں ان پر دہشت گردی کی جھوٹی ایف ائی ار کاٹی گئی ہیں۔
ہمارے اسلام اباد دفتر کے ناظم ہیں قاری افتخار حسین صاحب بزرگ اور بیمار ساتھی ہیں ان کے اوپر دہشت گردی کی جھوٹی ایف ائی ار کاٹی گئی ہیں اور ان کو اس دن میرے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا۔
ہمارے اسلام اباد کے امیر ہیں جناب مفتی اویس عزیز صاحب ان کے اوپر جھوٹی دہشت گردی کی ایف ائی ار کاٹ کر ان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اپ کو پتہ ہونا چاہیے ہمارے مفتی اویس عزیز صاحب مولانا عزیز الرحمن ہزاروی صاحب کے بیٹے ہیں اور پورے ملک میں ان کے لاکھوں فالورز ہیں جو کہ صرف جمعیت علماء اسلام میں نہیں ہے بلکہ دوسری جماعتوں میں بھی ہے۔ان پر جو ایف ائی ار کاٹی گئی ہے۔ اس میں 2500 کے قریب نامعلوم افراد کو رکھا گیا ہے۔ تاکہ بعد میں کسی کو بھی اسانی سے اس میں ڈالا جا سکے۔تو یہ تو سارے معاملات تھے جو رانا ثنا اللہ صاحب کی حکومت ہمارے ساتھ کر رہی ہے اور ایک طرف وہ بڑے مثبت بیانات دے رہے ہیں۔
مفتی تقی عثمانی صاحب وفاق المدارس کے صدر ہیں اور مولانا فضل الرحمن صاحب سرپرست ہیں اس لیے ان کی ملاقاتیں اکثر ہوتی رہتی ہیں اور اس ملاقات پر کسی قسم کی حیرانگی کی کوئی ضرورت نہیں ہونی چاہیے۔ دوسری بات مفتی تقی عثمانی صاحب کا اور مولانا صاحب کا خاندانی اور گھریلو تعلق بھی ہے اور یہ بات کہنا کہ مفتی تقی عثمانی صاحب کسی کا پیغام لے کر ائے تھے تو یہ بہت غلط بات ہے۔البتہ یہ بات ضرور ہے کہ پچھلے دنوں میں مولانا صاحب کے گھر کے تقدس کی جو پامالی ہوئی تھی اور جو ان پر کردار کشی کی جا رہی ہے۔اس کے اظہار یکجہتی کے لیے وہ تشریف لائے تھے ۔
محترم جناب محمد اسلم غوری صاحب
مرکزی ترجمان جے یو ائی پاکستان۔
کل سے بعض نیوز چینلز پر مولانا فضل الرحمٰن کی تنخواہ کے حوالے سے ایک منظم پروپیگنڈا مہم چلائی جا رہی ہے۔
اس کا آسان اور واضح جواب یہ ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن قومی اسمبلی کے رکن ہیں اور انہیں بھی قومی اسمبلی کے دیگر تمام اراکین کی طرح سرکاری طور پر مقرر کردہ تنخواہ حاصل ہوتی ہیں۔ یہ کوئی خفیہ معاملہ ہے اور نہ ہی کوئی غیر معمولی بات۔
میڈیا میں سنسنی پھیلانے اور حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے سے حقیقت تبدیل نہیں ہو سکتی۔ ایسی من گھڑت خبروں اور گمراہ کن پروپیگنڈے کے ذریعے عوام کی رائے کو متاثر نہیں کیا جا سکتا۔