@ARYSabirShakir کشمیری عوام کو دبانے کی پالیسی نہ پہلے کامیاب ہوئی ہے اور نہ آئندہ ہو سکتی ہے۔ اس کے برعکس ایسے مشورے حالات کو مزید خراب کرنے کا سبب بن سکتے ہیں۔
آزاد جموں و کشمیر کی حکومت اور ان کے سرپرستوں کیطرف سے "جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی" (JK-JAA)کو کالعدم قرار دینے کی فیصلے کی مذمت کرتا ہوں اور اسے مسترد کرتا ہوں۔آزاد کشمیر حکومت اور ان کے سرپرستوں کو خبردار کرتا ہوں کہ وہ آگ سے کھیل رہے ہیں، اس نوٹیفکیشن اور طاقت کے استعمال کے سنگین نتائج نکلیں گے،
یہ عوامی اتحاد کشمیری عوام کی اشرافیہ کے نام پر مافیا اور قبضہ گیروں کیخلاف آواز ہے اس پر ملک دشمنی، انارکی پھیلانے، معاشرے میں خوف و ہراس پیدا کرنے اور امن و امان کو سبوتاژ کرنے جیسے سنگین الزامات لگانا بدترین فاشزم ہے۔عوامی حقوق کی تحریک پر دہشت گردی کا لیبل لگانے کے ڈرامے نہیں چلیں گے،۔ جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کوئی زیرِ زمین کام کرنے والا گروہ یا کوئی عسکری تنظیم نہیں ہے، بلکہ یہ آزاد کشمیر کے تاجروں، وکلاء، طلبہ، سول سوسائٹی اور عام شہریوں کا ایک ایسا نمائندہ فورم ہے جس نے سستی بجلی، آٹے پر سبسڈی اور اشرافیہ کی شاہانہ مراعات کے خاتمے جیسے بنیادی معاشی مسائل پر آواز اٹھائی ہے۔ جب ریاست اپنے ہی شہریوں کی جائز معاشی مانگوں کو سننے کے بجائے ان پر انسدادِ دہشت گردی کے قوانین نافذ کرنا شروع کر دے، تو وہ خود اپنے ہاتھوں سے جمہوریت کا گلا گھونٹتی ہے اور اپنے ہی عوام کے خلاف محاذ آرائی کا راستہ منتخب کر لیتی ہے،پاکستان رائٹس موومنٹ جموں و کشمیر جائینٹ ایکشن کمیٹی کیساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے،اور ایکشن کمیٹی کے تمام لیڈرشپ اور کشمیری عوام کو اپنی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتا ہوں۔
~مشتاق احمد خان
تجویز تو اچھی ہے لیکن عوامی ایکشن کمیٹی الیکشن نہیں لڑتی مہاجرین کی نشستوں پر اعتراض کی اہم وجہ یہ ہے کہ مہاجرین کا کوئی مستند ڈیٹا میسر نہیں مہاجرین کی ووٹر لسٹیں غیر مصدقہ ہیں ان نشستوں پر الیکشن صوبائی حکومتیں کراتی ہیں جن پر آزادکشمیر الیکشن کمیشن کا کنٹرول برائے نام ہوتا ہے اور ٹرن آؤٹ بھی بہت کم ہوتا ہے آخر میں ان نشستوں کو پولیٹکل انجینیئرنگ کے لئے استعمال کیا جاتا ہے
Press Release - Arrival of the US delegation for Islamabad Talks:
A high-powered US delegation led by US Vice President H.E. J.D. Vance along with Special Envoy Mr. Steve Witkoff and Mr. Jared Kushner arrived in Islamabad today to participate in Islamabad Talks.
The US delegation was received by Deputy Prime Minister/Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar, Chief of Defence Forces and Chief of Army Staff Field Marshal Syed Asim Munir, and Minister for Interior Syed Mohsin Raza Naqvi upon arrival.
Welcoming the US Vice President, the DPM/FM commended US commitment to achieving lasting regional and global peace and stability. DPM/FM expressed the hope that parties would engage constructively, and reiterated Pakistan’s desire to continue facilitating the parties towards reaching lasting and durable solution to the conflict.
Islamabad
11 April 2026