ایکشن کمیٹی کے جو لوگ حقیقت کا ادراک ہونے کے بعد متشدادانہ طرز عمل سے اعلان لاتعلقی کر رہے ہیں وہی اس قضیے کو حل کرنے کیلئے بہترین ثالثی کرنے کے اہل ہیں۔حکومت کو انکی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان کے ذریعے مسئلے کو حل کرنا چاہیے تاکہ یہ پیغام جائے کہ پر امن لوگوں کی رائے کو اہمیت ملتی ہے۔یہ لوگ اگر کچھ لوگوں کیلئے "محفوظ واپسی" کی سفارش کریں تو اسے بھی قبول کر کے واضح کرنا چاہیے کہ ایسے کرداروں کی بات سنی بھی جاتی ہے اور مانی بھی جاتی ہے
اسلام آباد ایف 11 میں صبح سے اب تک چار بار بجلی جا چکی ہے بغیر کسی شیڈول اور اناؤنسمنٹ کے۔
ابھی دو گھنٹے تک بند تھی۔ 45 منٹ آئی پھر بند ہو گئی۔
سوچتا ہوں جو دل میں ہے @IESCO_Official کو کہہ دوں۔
کُچھ تو شرم کر لو۔ صارفین سے ہر مہینے بل لیتے ہو اُسے ہی حلال کر لو۔
@CMShehbaz
درج ذیل تحریر جو چار سال پہلے فیس بک پر لکھی گئی کو پڑھنے سے قبل آپ کیلئے ایک خوشخبری ہیکہ ڈاکٹر اسرار احمد رح کی پرانی تقریر سے ایسا مواد مل گیا ہے جس میں عمران خان کے حوالے سے انھوں نے جو تفصیلات بیان کی ہیں وہ اوریا مقبول جان صاحب اور پسران اقبال کی ان توجیہات کو اڑا کر رکھ دیتی ہیں جو انھوں نے ڈاکٹر صاحب کے مذکورہ مشہور و معروف کلپ کے بارے میں کی ہیں جس پر زیر نظر تحریر میں بحث کی گئی ہے:
"ڈاکٹر اسرار احمد رح ، عمران خان اور مبینہ رجوع"
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
"سابق وزیر اعظم عمران خان کے حوالے سے ڈاکٹر اسرار احمد رح اور حکیم سعید رح کی ربع صدی قبل دی گئی آراء کا آج کل میڈیا میں خاصا چرچا ہے۔اس موضوع پر ڈاکٹر اسرار احمد صاحب کا ایک کلپ بہت وائرل ہوا ہے۔ یہ عمل سابق وزیر اعظم اور ڈاکٹر اسرار احمد رح سے بیک وقت محبت رکھنے والوں کےلئے بہت ہی اذیت ناک ثابت ہو رہا ہے۔ چونکہ ڈاکٹر صاحب کے اپنے خاندان کے بیشتر لوگ سابق وزیراعظم سے اندھا دھند محبت رکھتے ہیں اس لیے ان کے زیر اثر تنظیم اسلامی کے رفقاء اور ذمہ داروں کی بھی بڑی اکثریت خان صاحب ہی کو وہ "مرد از غائب" سمجھتی ہے جس نے اُن کی طرف سے فرض کفایہ کے طور پر اقامت دین کا فریضہ ادا کرنے آنا تھا لہٰذا ڈاکٹر صاحب کا یہ کلپ انہیں کچھ زیادہ ہی کھلتا ہے۔ اس لیے اس پر پہلے انھوں نے یہ موقف اختیار کیا کہ ڈاکٹر صاحب کی بات کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ہے اور سیاق و سباق سے ہٹا کر اپنا الو سیدھا کیا گیا ہے۔ ایک واٹس ایپ گروپ میں اوریا مقبول جان صاحب نے ڈاکٹر صاحب کے چھوٹے فرزند سے اپنی گفتگو کے سکرین شاٹ شیئر کر کے نہ صرف درج بالا موقف اختیار کیا بلکہ ایک لنک بھی شیئر کیا کہ یہ ہے وہ پورا لیکچر یہ سن کر خود ہی نتیجہ نکال لیں۔ مزے کی بات یہ ہے کہ انھوں نے بالکل ہی ایک غیر متعلقہ تقریر کا لنک شیئر کیا تھا !! بہرحال جب یہ موقف نہیں چل سکا تو پھر انہوں نے یہ کہنا شروع کر دیا ہے کہ ڈاکٹر صاحب نے اپنے اس موقف سے ایک ہفتہ بعد ہی رجوع کر لیا تھا۔ ڈاکٹر صاحب کی فکر سے انحراف کرنے والوں نے جہاں انکی تقریروں سے "ناپسندیدہ" حصے حذف کیے اور بعض موضوعات سرے سے غائب کر دیے وہاں اب پرانا حربہ "حیلہ رجوع" کو بھی کام میں لانا شروع کر دیا ہے۔ چنانچہ ضرورت محسوس ہوئی کہ رجوع کرنے کے عمل کی تھوڑی سی وضاحت کر دی جائے۔
رجوع کا مطلب اپنے موقف سے دستبردار ہونا ہوتا ہے۔ رجوع کا طریقہ یہ ہے کہ جس ذریعہ (Medium) سے آپ نے اپنے موقف کا اظہار کیا ہوتا ہے اسی ذریعے سے ہی آپ اپنے موقف سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہیں اور واضح کرتے ہیں کہ میرا پہلا موقف کیوں غلط تھا اور کون سے حقائق سامنے آنے پر میں نے اپنا موقف بدل لیا ہے۔ ڈاکٹر صاحب نے جب عمران خان کے بارے میں اپنی مذکورہ رائے کا اظہار کیا تھا تو فرمایا تھا کہ اسے یہودیوں نے بیٹی دیکر شکار کر لیا ہے۔ اب معلوم نہیں ڈاکٹر صاحب نے ہفتے بعد کس چیز سے رجوع کر لیا تھا۔ اس بات سے کہ عمران خان کی شادی جمائما گولڈ سمتھ سے نہیں ہوئی یا جمائما کے حوالے سے رجوع کیا کہ وہ گولڈ سمتھ کی بیٹی نہیں ہے یا گولڈ سمتھ خاندان ایلومیناتی نہیں ہے؟ جو لوگ اس وقت رجوع والی کہانی سنا رہے ہیں ان کو یہ بھی بتانا چاہیے کہ درج بالا حقائق میں سے آخر ڈاکٹر صاحب نے کس حقیقت سے رجوع کیا تھا؟
ڈاکٹر صاحب نے اس تقریر میں یہ بھی بتایا تھا کہ عمران خان بات کو گھمانے پر عبور رکھتا ہے۔ ڈاکٹر صاحب کے اس دعوے کی تصدیق عمران خان روزانہ کی بنیاد پر بار بار کر رہے ہوتے ہیں جسے اُن کے اندھے مقلدین کے علاوہ ہر شخص جانتا بھی ہے۔
ویسے اب ڈاکٹر صاحب کے اپنے بھی بات گھمانے کے فن میں اتنے طاق ہو چکے ہیں کہ ڈاکٹر صاحب کی عمران خان سے متعلق کہی باتوں کو بھی گھما دیا ہے۔
بندہ سوچے اگر ہفتے بعد رجوع کیا تھا تو میثاق یا ندائے خلافت کا کوئی حوالہ ہو گا، جمعے کی تقریر کا کوئی کلپ ہو گا یا یہ رجوع طلاق رجعی والا رجوع تھا جو تخلیے میں آصف حمید اور ڈاکٹر عبدالسمیع صاحب کو گواہ بنا کر انجام دیا گیا؟"
جج اگر آئین اور اسلامی روایات کے مطابق فیصلے کرنے کی بجائے فرعون بن کر من مرضی مسلط کرنے لگے ہیں تو ایسی اعلیٰ عدالتیں برقرار رکھنے سے بہتر ہیکہ انتظامیہ کو ہی رنجیت سنگھی اختیارات دے دیے جائیں۔کم از کم خزانے سے بڑے خرچ کا بوجھ تو ہلکا ہو گا۔
@JannatRiaz20@SahilAdeem They act more like a cult blind loyalty to personalities and no tolerance for criticism
Questioning them is treated as betrayal not discussion
@sajjadshaukat1@SahilAdeem He is just an attention seeker, nothing more. If he truly wants to work for Islam, the first step should be to unite the Ummah, not constantly attack and mock others.
@ashirm90@SahilAdeem So by your logic owning or not owning a certain car decides someones sincerity to religion? Thats a weak argument. Instead of personal digs and sarcasm, bring facts and discuss the issue seriously Mockery doesnot prove a point.
@TurkiyeUrdu_ وہ کب کسی معاہدے کا پاس کرتے ہیں۔انھوں نے اللہ تعالیٰ سے معاہدے کر کے توڑے،میثاق کتاب توڑا،میثاق النبیین توڑا،نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے معاہدے توڑے آخر میں اوسلو معاہدہ توڑا تو اس گناہ بے لذت کا کیا فائیدہ ؟
#BoycottAbrahamAccords
ویسے یہود و نصارٰی ایک دوسرے کے مخالف رہے ہیں لیکن اسلام دشمنی میں دونوں اتفاق رکھتے ہیں۔اللہ تعالیٰ دھمکی دے رہے ہیں کہ اگر تم نے ان سے دوستی کی تو اللہ کے دفتر میں تمہارا اندراج انھی میں ہو جائیگا خواہ نادرہ کے دفتر میں مسلمان شمار کیے جاؤ
#BoycottAbrahamAccords
آج کا دور جنگوں کا دور ہے۔نظام کہن مٹا رہا ہے اور آئین نو کی تنفیذ کیلئے تخریبی عمل جاری ساری ہے۔اس توڑ پھوڑ کے بعد سپر پاور اس گروہ نے بننا ہے جو اللہ،رسول آخر الزماں صلی اللہ علیہ وسلم اور جان ومال کی قربانیاں دینے والے مسلمانوں کے سوا یہود و نصارٰی سے دوستی سے بچ کر رہے گا
#BoycottAbrahamAccords
جنکے ہاتھوں ہمارے مسلمان بھائیوں کے جسموں کے چیتھڑے اڑ رہے ہیں،گھر مسمار ہو رہے ہیں،عصمت دریاں ہو رہی ہیں،پھول جیسے بچے ٹینکوں تلے روندے جا رہے ہیں،ان ظالموں سے دوستی کر کے ہم اپنے اوپر عذاب الیم کی دفعہ لگوا لیں گے
#BoycottAbrahamAccords
"تو جسے چاہے عزت(غلبہ) دے اور جسے چاہے ذلت(کمزوری و ناتوانی) سے دوچار کرے،تیرے ہاتھ میں خیر ہی خیر ہے".
(عزت و سرفرازی اللہ عطا کرتا ہے۔اس کے حصول کیلئے کافروں کے در پر حاضری نہ لگوایا کرو)
#BoycottAbrahamAccords