EON conducts a live session with Ex Senator Mushtaq Ahmed Khan, the leading member of Pakistani Delegation to Global Sumud Flotilla.
Get exclusive access: https://t.co/BDrLRBRIlM
#PakistanisSail4Gaza#BreakTheSiege @GlobalSumudF @SenatorMushtaq
🚨اہم خبر: اسرائیلی چینل 13 کے مطابق نیتن یاہو کا دفتر چیف آف اسٹاف زامیر کو بائی پاس کرنے پر غور کر رہا ہے کیونکہ وہ غزہ ڈیل کے حامی اور غزہ سٹی پر قبضے کے مخالف ہیں۔ حکومت انہیں جارحانہ نہیں سمجھتی اور ایک نئے "سپریم کمانڈر" کے تقرر کی تجویز زیرِ غور ہے، جسے زامیر قبول کرنے کو تیار نہیں۔
یہ صورتحال اسرائیل کے اندرونی بحران اور قیادت کی کمزوری کو ظاہر کرتی ہے۔ نیتن یاہو اپنی سیاسی بقا کے لیے جنگ کو طول دینا چاہتا ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ اسرائیلی فوج غزہ پر قابض ہونے کی صلاحیت نہیں رکھتی۔ یہ مزاحمت کی کامیابی ہے کہ اسرائیلی قیادت خود اندرونی اختلافات اور شکست کے خوف میں مبتلا ہے۔
یا اللہ دشمن کی صفوں میں مزید دراڑیں ڈال دے۔ آمین۔
https://t.co/Alp9lj86uO
🚨اسرائیل نے جب ناصر میڈیکل کمپلیکس پر حملہ کیا اور سول سروس اور صحافی جب متاثرین کے بچاؤ اور کوریج کیلئے اپنے کام میں مصروف ہوئے تو لائیو کوریج کے دوران اسرائیل نے دوبارا حملہ کرکے سول ورکرز اور مزید صحافیوں کو شہید کر دیا۔
یہ ہے اسرائیل۔ یہ ہے صیہونیت کا خونی چہرہ۔
#GazaGenocide
Journalist Hind Khoudary explaining what it's like for Palestinian journalists on the Gaza Strip.
"They are not just reporting the genocide but are also living it"
@AJEnglish@Hind_Gaza#GazaGenocide
محمد فلسطینی کیساتھ کوالالمپور میں صمود نوسانترہ تقریب میں ملاقات۔
محمد اپنے والدہ کیساتھ پھیپھڑوں کے علاج کیلئے غزہ سے یہاں آئے ہیں، ان کے والد لاپتہ ہے اور ان کے تمام رشتے دار شہید ہوچکے ہیں، یہ غزہ کی ہر گھر کی کہانی ہے۔
75 سالہ جوانمرد
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سینیٹر مشتاق صاحب کی جوانمردی کی تو سبھی بات کرتے ہیں اور بالکل بجا کرتے ہیں، لیکن 75 سالہ جوانمرد بھی دیکھ لیجیے۔
رات سابق چیف جسٹس آف پاکستان جناب جسٹس جواد ایس خواجہ صاحب نے کہا کہ وہ غزہ کو جانے والے قفلے کا حصہ بننا چاہتے ہیں۔ میں ان کی عمر اور صحت کے مسائل کے پیشِ نظر ان سے درخواست کی کہ وہ دیگر طریقوں سے جو مدد کرنا چاہیں کرلیں، لیکن جانے کا کام جوانوں کو ہی کرنے دیں، لیکن وہ نہیں مانے اور کہنے لگے کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے مادی اور روحانی دونوں طور پر بہت نوازا ہے اور 75 سال کی نعمتوں سے بھرپور زندگی دی، اب میں اپنے حصے کا یہ کام بھی کرنا چاہتا ہوں۔ میں نے انھیں قائل کرنے کی کوشش کی لیکن ان کا اصرار تھا کہ میں غزہ جانے والوں کے ساتھ ان کا رابطہ کرواؤں۔
ملا کی دوڑ مسجد تک کے مصداق میں نے سینیٹر مشتاق صاحب سے ہی رابطہ کرنا تھا۔
پھر دونوں میں یہ طے پایا کہ چونکہ سینیٹر صاحب لاہور سے ہی ملائشیا کےلیے روانہ ہورہے ہیں، تو لاہور میں ان کی ملاقات ہوجائے گی۔ سینیٹر صاحب نے بھی انھیں قائل کرنے کی کوشش کی کہ وہ سفر نہ کریں، لیکن اب بھی ان کا اصرار یہی ہے کہ وہ جائیں گے۔ ملائشیا تو آج وہ نہیں جاسکیں گے، لیکن کوشش ان کی ہے کہ کسی طرح انھیں اس قافلے میں جگہ مل سکے جو غزہ جارہا ہے۔
اس قافلے والوں کےلیے کیا کہوں؟ انجیل میں مسیح علیہ السلام سے روایت شدہ الفاظ مستعار لوں تو یہ پہاڑی کے چراغ ہیں، یہی زمین کا نمک ہیں!
تحریر ڈاکٹر محمد مشتاق
@MMushtaqIIUI
Glimpses before the departure of Pakistani Delegation to join Global Sumud Flotilla
This isn’t just a journey—it’s a movement. With hearts full of courage and voices echoing Free Palestine, our delegation sails with the Global Sumud Flotilla.
#PakistanisSail4Gaza #GlobalSumudFlotilla
آپ ملتان سے ہیں اور فلسطین کیلئے منظم انداز میں کچھ کرنا چاہتے ہیں تو آج ہی پاک-فلسطین فورم میں شامل ہوں۔
آپ کوئی ایسا ہنر رکھتے ہیں جو فورم کی سرگرمیوں کیلئے کارآمد ہو، گراؤنڈ ایکٹیوسٹ، سٹوڈنٹ ایکٹیوسٹ، یا بطور سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ شامل ہونا چاہتے ہیں تو ابھی نیچے دیے نمبر پر رابطہ کریں۔
03088603152
🚨Why hasn’t the UN officially declared famine in Gaza yet?
The hypocrisy, and the emptiness of human rights slogans have reached the peak.🧵
Western slogans like Freedom, Liberty, Freedom of Press, Human Rights — all these lofty idols have drowned in the blood of Gaza.
#UN@UN
🚨اقوامِ متحدہ نے اب تک غزہ میں قحط کا آفیشل اعلان کیوں نہیں کیا؟؟ منافقت، دوہرے معیار اور ہیومن رائٹس کے کھوکھلے نعروں کی سطحیت کی کوئی حد ہے؟؟؟
مغرب کے خاص سلوگنز فریڈم، لبرٹی، فریڈم آف پریس، آزادی اظہار رائے، انسانی حقوق اور دیگر معیارات کے جو بلند و بالا بت تھے۔۔۔ یہ سب غزہ کے خون میں بہہ گئے ہیں!
یو این کا بیسک ہیومن رائٹس چارٹر نکال کر پڑھیں اور آج یورپ اور خود یو این کا کردار دیکھیں تو آپکو سب مضحکہ خیز لگے گا!
ابھی تک یو این نے غزہ میں قحط کا آفیشل اعلان نہیں کیا کیونکہ پھر چارٹر کے تحت بہت سے اقدامات اٹھانے لازم ہو جاتے ہیں۔
اتنی منافقت، اس قدر بے حسی اور وقت پڑنے پر انسانی حقوق کے علمبرداروں کی اصل حقیقت! یہ ہوتا ہے صورت اور سیرت میں فرق۔۔۔ بغل میں چھری اور منہ میں رام رام!
یہ سارے فکری معیارات یورپ کے بڑے بڑے ملکوں کو نسل کشی میں مستقل تعاون سے نہ روک سکے اور ابھی بھی حقیقی اور عملی کے بجائے محض سفارتی اقدامات زیادہ ہیں۔
@UN@UNHumanRights@ForeignOfficePk@HamidMirPAK@Mushahid@ShandanaGulzar@abbasnasir59@ShireenMazari1@amnesty
'فرعون کو جب آئینہ دکھاؤ تو وہ برا مان جاتا ہے، یہی قصور تھا انس الشریف کا کہ اسنے نیتن یاہو کا آئینہ پوری دنیا کو دکھایا'
صحافی ھرمیـت سنگھ کا اسلام آباد پریس کلب کے سامنے شہید انس الشریف کے لیے منعقد تعزیتی احتجاج میں خطاب۔
@HarmeetSinghPk#AnasAlSharif
🚨 اہم خبر: گارڈز اور کیمروں سے گھِرے ہوئے، اسرائیل کے انتہا پسند وزیر اتمار بن غفیر نے "گنوت" جیل میں ماروان برغوثی — جو 2002 سے قید ہیں اور سب سے مقبول فلسطینی سیاسی رہنما اور قومی وحدت کی علامت ہیں — کے تنہائی کے سیل پر دھاوا بول کر جکڑے ہوئے اور واضح طور پر پریشان برغوثی کو دھمکیاں دیں۔
➤ بن غفیر کا برغوثی سے خطاب: "جو کوئی اسرائیل کے عوام سے پنگا لے گا، جو ہمارے بچوں کو قتل کرے گا، جو ہماری عورتوں کو قتل کرے گا — ہم اسے مٹا دیں گے۔ تم ہمیں شکست نہیں دے سکو گے۔"
➤ فلسطینی اسیران اور سابق اسیران کے امور کے کمیشن کے سربراہ رائد ابو الحمص نے کہا: "مجرم بن غفیر کا رہنما ماروان برغوثی کے سیل میں آنا ان کی زندگی کے لیے براہِ راست خطرہ ہے۔" انہوں نے اس دھمکی کو "علانیہ" اور "ایک خطرناک اشارہ" قرار دیا کہ "یہ پریشان حال نسل پرست اپنے اندر کیا ارادے چھپائے ہوئے ہے۔"
➤ ابو الحمص نے مزید کہا: "بن غفیر نے قیدیوں کو کیمروں کے سامنے تشدد کا نشانہ بنایا ہے، اور اس کے ریکارڈ میں نفرت اور نسل پرستی سے بھرے ہوئے کئی سابقہ جرائم موجود ہیں۔ اس کا اتنا جری ہو کر ابو القسام جیسے رہنما پر حملہ کرنا تمام سرخ لکیروں کی کھلی خلاف ورزی ہے، اور ہمیں ان کی زندگی کے بارے میں سخت تشویش ہے۔"
➤ انہوں نے فلسطینیوں اور بین الاقوامی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ برغوثی کی حفاظت کے لیے فوری اقدامات کریں۔
Glimpses of Car and Bike Rally on Independence Day of Pakistan
📍Islamabad
Freedom of Pakistan is incomplete without the freedom of Palestine 🇵🇰🇵🇸
#IndependanceDay2025
📢پاک فلسـطین فورم ، بلاک آؤٹ تحریک، شعب ابی طالب فاؤنڈیشن ، یوتھ لنک پاکستان ،پاکستان فار پیلیسٹائن، ٹو گیدر فار القدس، مینڈ ہور ہارٹ، تحریک آزادی فلسطین آج شام 6 بجے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں قومی اتحاد فلسطین ایکشن لوکیشن کا اعلان کریں گے۔
پریس کانفرنس لائیو دیکھنے کے لیے:
https://t.co/TJLB7iBPvp
14 اگست — یوم آزادیِ پاکستان پر اہل غــزہ سے اظہار یکجہتی کے لیے کار اور بائیک ریلی کے انعقاد کے مناظر
آزادیِ فلسطین کے بغیر آزادی پاکستان ادھوری ہے!! 🇵🇰🇵🇸
آزادی صرف سرحدوں کی آزادی کا نام نہیں ضمیر کی آزادی بھی ہے جسکے حصول کی کوشش ابھی جاری ہے۔
صبح آزادی کا اصل جشن اس روز ہوگا جب حق گوئی ایک گناہ نہ ہو۔
#آزادی_مبارک