فتنۂ غامدی سے ہوشیار رہیں!
میں نے کافی عرصہ یہ سن رکھا تھا کہ جاوید احمد غامدی صاحب ایک بہت بڑا فتنہ ہیں۔ چنانچہ میں نے سوچا کہ آخر اس شخص کا جرم کیا ہے؟
پڑھا تو معلوم ہوا کہ واقعی معاملہ انتہائی خطرناک ہے۔
سب سے پہلے تو یہ شخص لوگوں کو قرآن پڑھنے کی دعوت دیتا ہے۔ صرف پڑھنے کی نہیں، سمجھنے کی بھی!
اب آپ خود سوچیں، اگر عام مسلمان قرآن سمجھنے لگ گئے تو صدیوں سے چلے آنے والے "یہ مت پوچھو کیوں، بس مان لو" والے سنہری اصول کا کیا بنے گا؟
قرآن خود کہتا ہے:
"أَفَلَا يَتَدَبَّرُونَ الْقُرْآنَ"
(النساء: 82)
مگر ظاہر ہے، قرآن تو یہ بات سب کے لیے کہہ رہا ہوگا، ہمارے لیے تھوڑی!
پھر اس فتنے کا دوسرا جرم یہ ہے کہ یہ کہتا ہے دین میں اصل اتھارٹی اللہ اور اس کے رسول ﷺ ہیں۔
یہ بات بظاہر تو ٹھیک لگتی ہے، مگر ذرا اس کے نتائج پر غور کیجیے!
اگر لوگ واقعی ہر بات کی دلیل قرآن و سنت سے مانگنے لگے تو پھر "ہمارے ہاں یہی ہوتا آیا ہے" جیسی مضبوط دلیل کا کیا ہوگا؟
پھر اس شخص کی جسارت دیکھیے کہ یہ نوجوانوں کو نماز کے الفاظ سمجھنے کی ترغیب دیتا ہے۔
حالانکہ اصل روح تو شاید یہی تھی کہ بندہ ساری زندگی "اِھدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِیْمَ" پڑھتا رہے مگر کبھی یہ نہ پوچھے کہ اس کا مطلب کیا ہے۔
یہ شخص لوگوں کو بتاتا ہے کہ قرآن کہتا ہے:
"لَعَلَّكُمْ تَعْقِلُونَ"
یعنی عقل استعمال کرو۔
اب اگر لوگ واقعی عقل استعمال کرنے لگے تو ہر مسئلے میں سوال پوچھیں گے، تحقیق کریں گے، دلیل مانگیں گے۔ پھر بحثیں کیسے چلیں گی؟
اور سب سے بڑا فتنہ تو یہ ہے کہ یہ شرک، جھوٹ، بہتان، تکفیر، نفرت اور اخلاقی خرابیوں پر زیادہ زور دیتا ہے۔
حالانکہ امت کے اصل مسائل تو ظاہر ہے ٹوپی کے زاویے، مسواک کے قطر، شلوار کے سینٹی میٹر اور داڑھی کے ملی میٹر ہی ہیں۔
پھر یہ شخص کہتا ہے کہ دین لوگوں تک دعوت، حکمت اور دلیل سے پہنچاؤ۔
قرآن بھی کچھ ایسی ہی بات کرتا ہے:
"ادْعُ إِلَىٰ سَبِيلِ رَبِّكَ بِالْحِكْمَةِ وَالْمَوْعِظَةِ الْحَسَنَةِ"
(النحل: 125)
لیکن اگر ہر چیز حکمت اور دلیل سے ہونے لگے تو پھر غصہ، شور، فتوے اور الزام کس کام آئیں گے؟
میں تو اب اس نتیجے پر پہنچی ہوں کہ واقعی یہ شخص بہت خطرناک ہے۔
کیونکہ یہ لوگوں کو دین سے دور نہیں، براہِ راست قرآن کے قریب لے جانے کی کوشش کرتا ہے۔
یہ انہیں اندھی تقلید نہیں، شعوری ایمان کی دعوت دیتا ہے۔
یہ انہیں شخصیات کا نہیں، دلائل کا اسیر بنانا چاہتا ہے۔
لہٰذا میری تمام بہنوں اور بھائیوں سے گزارش ہے کہ اس فتنے سے بچیے۔
کہیں ایسا نہ ہو کہ آپ قرآن کو سمجھ کر پڑھنے لگیں، دین پر غور کرنے لگیں، ہر بات کی دلیل مانگنے لگیں اور پھر آپ کو احساس ہو جائے کہ اللہ نے آپ کو دماغ صرف ٹوپی سنبھالنے کے لیے نہیں دیا تھا۔ 🤭
جیسے مرنے والوں کو خبر نہیں ہوتی کہ اُن کا مال و دولت کون لے گیا ویسے ہی مُردہ قوموں کو بھی احساس نہیں ہوتا کہ اُن کے وسائل اور سرمایہ کس نے لُوٹا - (صبح بخیر)
مطالبہ جاری رکھیں 🚨
آگر زیادہ نہیں تو کم از کم ایک ٹویٹ عمران خان کی علاج کے لئے ضرور کریں۔ مطالبہ کریں کہ شوکت خانم کے ڈاکٹرز کی موجودگی میں خان صاحب کو فوری شفا انٹرنیشنل منتقل کر دیا جائے۔
سوشل میڈیا اس پر زیادہ سے زیادہ شور مچائیں
Dedicating this song to Shaheed Ali Bilal, known affectionately as Zille Shah. He loved his country in a very special way. His violent death through custodial torture shows the depths to which the corrupt, ruthless & cruel ruling elite has sunk.
متحدہ عرب امارات سے محبت نہ مسلک کی بنیاد پر ہے، نہ مفاد کی بنیاد پر — یہ اصول اور احسان شناسی کی بنیاد پر ہے۔
جس ریاست نے ہمیں روزگار، تحفظ اور وقار دیا، اُس کے لیے احترام کا اظہار خوشامد نہیں بلکہ اخلاقی ذمہ داری ہے۔
🇦🇪
#UAE#Respect
متحدہ عرب امارات (UAE) سے محبت کی وجہ بالکل بھی مسلک نہی ھے۔ محبت کی وجہ یہ ھے کہ اس ملک نے ہمیں وہ کچھ دیا جس کے شائد ہم قابل نہی تھے۔اچھی جاب دی،اچھی زندگی دی۔ جس کی وجہ سے ہم اس ملک کے قرضدار ہیں! باقی میں یا جو لوگ اس ملک کے لیے لکھ رہے ہیں یہ زبردستی نہی ھے۔ یہ انکا اس ملک کے لیے پیار ھے۔
🇦🇪💚🇵🇰
Ruler of Dubai Sheikh Mohammed Bin Rashed Al Maktoum was just at a public event walking outside
Ignore the propaganda and lies on social media that Dubai or the UAE are in danger