Twitter Monotization (L2)
اکاؤنٹ نیا بنانے کی ضرورت نہیں ہے جو اکاؤنٹ آپ یوز کررہے ہیں اسی کو اپڈیٹ کرلیں۔
اب فالورز کی بات کر لیتے ہیں کہ فالورز کیسے بڑھائیں ؟
اس میں دو طرح کے اکاؤنٹ شامل ہیں۔
1. جن کے اکاؤنٹ نئے یا پرانے ہیں لیکن ان کے فالوورز نہیں ہیں یا کم ہیں۔
2. ایسے اکاؤنٹ جن کے فالوورز تو زیادہ ہیں لیکن ریچ بہت کم ہے۔
اب جن کے فالورز ذیادہ ہیں ان کی ریچ کم اسکی ��و وجوہات ہو سکتی ہیں۔
1. ایک تو ان کا کانٹیکٹ اچھا نہیں۔
2. دوسرا ان کے فالورز ایکٹیو نہیں ہیں۔
اب دونوں طرح کے اکاؤنٹ کو گرو کرنے کا ایک ہے طریقہ ہے وہ یہ کہ سب سے پہلے آپ نے اپنے لیے بیسک ایکٹیو فالونگ اگھٹی کرنی ہے ۔ جس سے آپ کی ریچ بڑھے گی ۔
ریچ کا کیا کردار ہے؟
ریچ سے مراد یہ ہے کہ آپ کی آواز کتنے لوگوں تک پہنچ رہی ہے ۔ اب فرض کریں آپ نے ایک پوسٹ کی اس پوسٹ کو 1000 لوگوں نے دیکھا جیسا آپ کا کانٹیکٹ ہے اس کے ریلیٹڈ لوگوں تک پہنچنے کے چانسز بھی بڑھتے ہیں اب وہ 10 فیصد لوگ بھی آپ کی پروفائل پر آتے ہیں آپ کی پروفائل ان کو اچھی لگتی ہے آپ کا کانٹیکٹ بھی اچھا لگتا ہے تو ممکن ہے ان میں سے 6 ،7 آپ کو فالو کریں ۔ اسی طرح جتنی آپ کی ریچ زیادہ ہوگی انگیجمنٹس کے چانسز اتنے زیادہ ہوتے ہیں اتنے زیادہ لوگ آپ کو فالو کرتے ہیں۔
لیکن جسے آپ سے کہا آپ نے پہلے بیسک فالونگ لینی ہے وہ آپ کسی بھی کمیونٹی کو جوائن کرکے لیے سکتے ہیں فالو کریں اور فالو بیک دیں۔
(اگر آپ ٹیم ورک کرنا چاہتے ہیں تو آپ کے لیے کمیونٹی بنا دوں گا جہاں آپ پوسٹ بھی کر سکیں گے اور ایک دوسرے کو فالو بھی ۔ اگر ذیادہ لوگ انٹرسٹڈ ہیں تو بناوں گا کمنٹ میں 'Group' لکھ کر بتائیں اگر آپ انٹرسٹڈ ہیں۔)
لیکن یاد رکھیں ایک وقت میں یا ایک دن میں زیادہ اکاؤنٹ کو فالو نہیں کرنا نہ ہی فالو بیک دینا ہے ۔اس سے آپ کے اکاؤنٹ بند ہونے کا بھی خطرہ ہے۔ ٹویٹر کی طرف سے اس کی کوئی واضح پالیسی نہیں ہے کہ آپ ایک دن میں کتنے اکاؤنٹ کو فالو کرسکتے ہیں۔ وہ ہر اکاؤنٹ کی ویلیو پہ ڈیپینڈ کرتا لیکن آپ ایک وقت میں 10 سے 15 اکاؤنٹ کو فالو کریں پھر 3 ، 4 گھنٹے بعد ایسا کریں اگر لمٹ لگتی ہے تو اس کو تھوڑا کم کرلیں۔
اگر آپ کو سمجھ آ رہی ہے تو کمنٹ سیکشن میں بتا دیا کریں ۔ اگر نہیں آ رہی تب بھی پوچھ لیا کریں کہ یہ سمجھ نہیں آیا۔
ایسے پوسٹ ہی کرنی ہے آپ کو سمجھ نہیں آتی ہے تو اس کا کوئی مقصد نہیں آپ بتائیں گے نہیں تو مجھے کیسے پتہ چلے گا؟
معلومات اچھی لگیں تو اسے دوسروں سے شیئر کیجئے۔
مذید ایسی معلومات کے لیے فالو کیجئے ۔
جزاک اللّہ خیرا 🥀