مولا امام جعفر صادق علیہ الصلوات والسلام فرماتے ہیں
" صاحب الامر عجل اللّٰه فرجہ الشریف کا ایک گھر ہے جس کو " بیت الحمد " کہتے ہیں اس میں ایک چراغ آپ کے نزولِ اقدس سے روشن ہے اور جس دن آپ تلوار لے کر ظہور فرمائیں گے اس دن تک روشن رہے گا کبھی نہ بجھے گا. "
بحار الانوار
ســــلام ہو اُس حقیـــــقت پر کہ جـس کے ظــــہور سے ہر بـــاطل مٹــــــ جائے گا اور زمیــــــن و زمـان کو نئی زندگی عــــــطا ہوگی انشاء اللہ*
*اللّهمَّعَجِّلْلِوَلِیِّڪَالفَرَج*🤲🏻
امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا :
جمعرات کی عصر کو ملائکہ آسمان سے اترتے ہیں اور ان کے ہاتھوں میں طلائی اور نقرئی کاغذ ہوتا ہے اور وہ اس میں جمعرات کی عصر سے روزِ جمعہ کے آخر تک محمد (ص) و آلِ محمد (ع) پر بھیجے ہوئے درود کے سوا کچھ نہیں لکھتے۔۔۔!
( مفاتیح الجنان)
امام علی رضا علیہ السلام
جمعہ کے دن ظہر کی نماز سے پہلے سورہ اخلاص (قل ھو اللہ احد) کی سو (100) مرتبہ تلاوت کرنا انسان کے نامہ اعمال میں بے پناہ نور پیدا کرتا ہے۔
ثواب الاعمال، ص118۔
رسولِ خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
“آگاہ رہو کہ جو علی سے محبت کرتا ہے تو موت کے وقت اللہ تعالیٰ اس کی جان نکالنا آسان کر دے گا اور اس کی قبر جنت کے باغوں میں سے ایک باغ ہو گی۔”
بحار