ابھی ہمیں یہ اطلاع ملی ہے کہ ایف ٹین (F-10) مرکز میں، جہاں پاکستان رائٹس موومنٹ کا سینٹرل سیکرٹریٹ ہے، وہاں سے پاکستان رائٹس موومنٹ کے سربراہ سینیٹر مشتاق احمد خان صاحب (جو ہمارے اتحادی بھی ہیں اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کا حصہ ہیں) اور ان کے کوآرڈینیٹر دانیال عبداللہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ہمیں پاکستان رائٹس موومنٹ کے ان دوستوں نے بتایا جو اس وقت آفس میں موجود تھے، کہ کچھ پولیس اہلکار ان کے آفس میں غنڈوں کی طرح گھسے اور انتہائی تذلیل کے ساتھ انہیں گھسیٹ کر نامعلوم مقام پر لے گئے۔ ہمیں نہیں معلوم کہ انہیں کہاں لے جایا گیا ہے، لیکن جاتے ہوئے انہوں نے اتنا ضرور کہا کہ یہ آئی جی صاحب کا حکم ہے۔
ہم آئی جی اسلام آباد سے یہ پوچھنا چاہتے ہیں کہ آپ نے سینیٹر مشتاق احمد خان صاحب کو کس جرم میں پکڑا ہے؟ کیا کل کشمیریوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرنا بھی اب پاکستان میں جرم بن گیا ہے؟ کیا مظلوموں کے لیے آواز اٹھانا اور ان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرنا بھی جرم ٹھہرایا گیا ہے؟ کیا ان کے لیے خوراک اور ادویات لے کر جانا بھی پاکستان کے اندر جرم ہے؟
تو یہ ہے وہ 'ہارڈ اسٹیٹ' (Hard State) جس کا ذکر کل ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس میں کیا گیا۔ یہ ہارڈ اسٹیٹ تو آئین (Constitution) سے ہی مبرا اور آزاد ہے۔ یہاں تو جنگل کا قانون نافذ ہے اور جنگل کے قانون میں ہی اس طرح کے واقعات ہوتے ہیں۔ ہم اس واقعے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
ہماری پوری کوشش ہے کہ ان سے کسی طریقے سے رابطہ ہو اور ہمیں معلوم ہو کہ وہ اس وقت کہاں ہیں۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی صاحب اس وقت اسلام آباد میں موجود ہیں، ہم ان سے بھی اس حوالے سے مشاورت کریں گے اور آگے کا لائحہ عمل آپ کو بتائیں گے۔
لیکن ہم اسلام آباد کی انتظامیہ کو یہ بتانا چاہتے ہیں کہ کل تو ہزاروں، لاکھوں نوجوان نکلے تھے، آپ کس کس پر مقدمہ درج کریں گے اور کس کس کو گرفتار کریں گے؟ آپ پورے پاکستان کو ہی جیل ڈکلیئر کر دیں، پورے پاکستان کے لوگوں پر غداری کے فتوے لگا دیں اور ان سب کو بھی گرفتار کر لیں۔ اب یہ بات بالکل واضح ہو چکی ہے کہ یہ لوگ آئین سے مبرا ہیں۔ یہ اپنی اناؤں میں پھنسے ہوئے بڑے پست قد اور چھوٹے لوگ ہیں جو اس طرح کی حرکات کرتے ہیں۔
ہم ایک بار پھر شدید ترین الفاظ میں اس واقعے کی مذمت کرتے ہیں اور اس کے خلاف اپنی پرامن، سیاسی اور جمہوری مزاحمت جاری رکھیں گے۔
ترجمان تحریک تحفظ آئین پاکستان اخونزادہ حسین احمد یوسفزئی کا سینیئر رہنما تحریک تحفظ آئین پاکستان سینٹر مشتاق احمد کی گرفتاری پر رد عمل
میں کوئی مالشی قسم کا وزیر نہیں ہوں، مگر جتنی محنت پاکستان کو بہتر کرنے کے لیے عمران خان نے کی ہے اتنی کسی نے نہیں کی ہے، شیخ رشید
اور یہ بات سچ بھی ہے عمران خان نے پاکستان کے حالات بہتر کرنے کے لیے ریاست کے تمام وسائل استعمال کیے تھے۔
تابش ہاشمی نے جیو نیوز پر بیٹھ کر عمران خان کی بیماری کی بات کی تھی جبکہ کل کھل عام آزاد کشمیر کے لئے بھی آواز اٹھایا۔
اور آج تابش ہاشمی کا پروگرام بند کر دیا گیا 💔
علی امین گنڈاپور کا میدان میں اتر کر یکجہتی کا پیغام دینا انتہائی خوش آئند اور قابلِ تحسین ہے۔
انہوں نے بالکل سچ کہا:
"خدا کے لیے متحد ہو جاؤ! تم مضبوط ہو گے تو تمہارا دشمن کمزور ہو جائے گا، اور اگر آپس میں الجھتے رہے تو دشمن طاقتور ہوگا۔"
عمران خان کے نظریے اور اس جدوجہد کو کامیابی تک پہنچانے کے لیے تمام ساتھیوں کا ایک پیج پر ہونا لازمی ہے۔ آئیے آپسی تحفظات بھول کر ایک ہو جائیں! ✌️🚩
جتنی عمران خان کی پاکستان کو اب ضرورت ہے، پہلے کبھی نہيں تھی۔
پاکستان کے جسد پر جتنے کاری زخم لگ چکے ہیں اب اس کا درمان صرف عمران خان کر سکتا ہے۔
اگر آپ کو پاکستان سے محبت ہے تو عمران خان کو رہا کر کے اس کا مینڈیٹ انہیں واپس کر دیں۔ نہ صرف پاکستان بچ جائے گا، بلکہ پہلے سے بھی طاقتور بن کر ابھرے گا۔
ورنہ اگر اسی روش کو جاری رکھا گیا اور عمران خان کو توڑنے کی کوشش جاری رکھی گئی تو خدانخواستہ پھر کچھ بھی باقی نہیں بچے گا!
#زنجیریں_توڑو_خان_کو_چھوڑو
🚨🚨 سہیل افریدی کو اخری وارننگ....!!!
پشاور کا جلسہ آخری جلسہ ہوگا
پھر یہ مت کہنا کہ یہ آرٹیکل لگ جائیگا اور ہماری حکومت چلی جائیگی
عمران خان نے کہا تھا کہ ملاقاتیں بند ہوئیں تو صوبہ بند کردینا
صدر انصاف یوتھ ونگ پشاور شاہ زیب
دھوکے میں مت آئیں! 🚨
وزیر داخلہ اور ن لیگ کے وزراء کی باہمی نوک جھونک ایک سستا ڈرامہ ہے تاکہ 5 اگست کے پشاور جلسے سے عوام کا دھیان ہٹایا جا سکے۔
حکمران خوفزدہ ہیں! تمام ورکرز اور قوم ان کی اس چال کو سمجھیں اور اپنی تمام تر توجہ پشاور جلسے کو کامیاب بنانے پر رکھیں۔ ہمارا اتحاد ہی ان کا سب سے بڑا خوف ہے!
جدوجہد کا کوئی وقت مقرر نہیں ہوتا، ازادی کوئی پلیٹ میں رکھ کر نہیں دیا کرتاـ آزادی کے لئے لڑنا پڑتا ہےـ
اس لئے ہمیں لڑتے رہنا ہے اور ہمت نہیں ہارنی
#زنجیریں_توڑو_خان_کو_چھوڑو