امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن صاحب @NaeemRehmanEngr کا اردن میں پاکستانی سفیر اجمل اقبال صاحب کے زریعے سے رابطہ، خیر خیریت معلوم کی اور صورتحال سے اگاہی حاصل کی۔
امیر @JIPOfficial کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ فلسطین کا مسئلہ پوری قوم کا متفقہ مسئلہ ہے، مظلومین غزہ کے لیے گلوبل صمود فلوٹیلا @gbsumudflotilla کو جس طرح تمام سیاسی جماعتوں، سماجی تنظیموں،علماء کرام اور قائدین کرام نے سپورٹ کیا اس پہ پوری قوم کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ فلسطین کا مسئلہ ہر قسم کی سیاسی تفریق سے بالاتر ہو کر اتحاد و اتفاق کا مظہر بنایا جائے۔
استقبال کے لیے آنے والے تمام لوگوں سے درخواست ہے کہ وہ صرف پاکستان اور فلسطین کے جھنڈے لائیں۔ پارٹی جھنڈوں سے اجتناب کریں۔
استقبال غیر سیاسی سول سوسائٹی موومنٹ پاک فلسطین فورم @Pak_PalForum کے پلیٹ فارم سے ہوگا جس کا وفد لیکر میں گلوبل صمود فلوٹیلا میں گیاتھا،غزہ، اقصی اور فلسطین کی ازادی اور محبت ہمارے وجود میں خون کی طرح گردش کر رہی ہے۔ غزہ، اقصیٰ اور فلسطین کی قدر مشترک کو پوری قوم کے اتحاد و اتفاق کی بنیاد بناؤں گا۔ ان شاء اللہ۔
اب زیادہ طاقتور انداز سے پھر غزہ جاونگا،غزہ میں بھوک سے تڑپنے بچے اور زخموں سے چور امت کے مظلوم اور معصومین غزہ کی بکھری لاشیں ہمارے حکمرانوں ،جرنیلوں اور عوام کی ایمانی غیرت کے لئے چیلنج ہے۔
زندگی کے آخری سانس اور خون کے آخری قطرے تک فلسطین کی آزادی کی جدوجھد جاری رہیگی۔
@GovtofPakistan@ForeignOfficePk@PakinJordan
#HamasGuardiansOfAlAqsa
Global Sumud Flotilla, incorporating civilians from across the globe, illustrates that the world no longer stands with Israel in its genocide!
#PakWarShip4Gaza
ایلون مسک مسلسل اسلامو فوبیا پر مبنی مہم چلا رہے ہیں۔ ایک گینگ جس میں دیگر ممالک کے لوگ بھی موجود ہیں ان کے مکروہ عمل کو صرف پاکستان اور اسلام سے وابستہ کرنانسل پرستانہ ذہنیت ہے۔ ایلون مسک نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں جو غزہ کو جہنم بنانے کی دھمکی دے رہا ہے اور فلسطینیوں کی نسل کشی کرنے والے اسرائیل کا سرپرست ہے۔ یہ دو عملی اور تضاد سوشل میڈیا پر منظم انداز میں اسلام کے خلاف نفرت پھیلانے کی منظم مہم کا حصہ ہے. برطانوی حکومت کو اس نفرت انگیز مہم کو روکنا چاہیے۔
@NaeemRehmanEngr بہت افسوس کی بات ہے جب کوئی مقابلہ ہارتا ہے تو پھر اس کو غیر قانونی اس کرسی پر بیٹھنا کیسا لگے گا ۔
مجھے تو زبردستی یا فراڈ سے جیتنا بلکل مزہ نہیں دیتا خواہ وہ جو بھی مقابلہ ہو کھیل ہو وغیرہ ۔
شرم کرنا چاہیے ایسے بے شرموں کو۔
دھاندلی کی جس سطح پر پیپلز پارٹی اتر چکی ہے، یہ واضح ہوگیا ہے کہ اس کا چراغ بجھنے والا ہے۔ عوام مسترد کرتے ہیں اور یہ محض اسٹیبلشمنٹ کے سہارے نتیجے بدل کر جیت کا اعلان آر اوز کے ذریعے کروادیتے ہیں۔ لیکن کب تک۔۔کراچی کے عوام کا شکریہ جنھوں نے ایک مرتبہ پھر جماعت اسلامی پر اعتماد کیا۔ جماعت اسلامی کے کارکنوں کو سلام جو اس وقت بھی عوام کے مینڈیٹ کے تحفظ کے لیے سڑکوں پر ہیں۔ سوال ان قوتوں سے ہےجنھیں جماعت اسلامی کی امانت، حب الوطنی، وطن کے لیے قربانیاں، اچھی نہیں لگتیں بلکہ کچے اور پکے کے ڈاکو، کرپٹ مافیا، کرپشن اور قبضے کا سسٹم پسند ہے اور اس سسٹم کو انھوں نے پورے ملک بالخصوص سندھ کے عوام پر مسلط کیا ہوا ہے۔
"ALARMING! Ethnic cleansing in Gaza! Forcing Palestinians out of Northern Gaza, denying their right to return is now official policy. Humanity must condemn this injustice! #EthnicCleansing#Gaza#PalestinianRights#Justice
امیر جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے جماعت کی جانب سے بجلی کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف جاری جدوجہد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ عوام کو جھوٹے پروپیگنڈے سے بچتے ہوئے حقیقت پسندانہ کوششوں کا ساتھ دینا چاہیے۔ جماعتِ اسلامی مہنگی بجلی کے خلاف مؤثر مہم چلا رہی ہیں۔
شہباز شریف صاحب! کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہو چکا ہے اور اب صرف 44 دن باقی ہیں۔ معاہدے پر عمل درآمد اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کے وعدے کو پورا کرنا آپ کی ذمہ داری ہے۔ قوم آپ سے امیدیں رکھتی ہے کہ آپ ان وعدوں کو مکمل کریں گے۔ #حافظ_تعاقب_جاری_رکھے_گا
شہباز شریف، وقت تیزی سے گزر رہا ہے اور اب صرف 44 دن باقی ہیں۔ عوام آپ سے بجلی کی قیمتوں میں کمی اور معاہدے پر عمل درآمد کی توقع رکھتی ہے۔ قوم کی امیدوں پر پورا اترنا اور اعتماد برقرار رکھنا اب بہت ضروری ہے۔ #HafizNotComingSlow