پانی ٹینکرز اور ہیوی ٹریفک دن میں سڑکوں پر آنے سے گریز کریں۔
سندھ حکومت کی بار بار کی وضاحت گمراہ کن ہے۔
کارکنان شر پسند عناصر پر نگاہ رکھیں کوئی اس موقع کا فائدہ نا اٹھانے پائے۔
کراچی یونیورسٹی روڈ پر واٹر ٹینکر حادثے کی اصل ذمہ دار سندھ حکومت ہے، حادثے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں.
حکومتی ہٹ دھرمی کے سبب قیمتی انسانی جانوں کو ہیوی ٹریفک تلے کچلنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے.
عوام کے صبر اور امن پسندی کو مزید نا آزمایا جائے۔
آفاق احمد یونیورسٹی روڈ سانحہ کے لواحقین کے پاس جناح ہسپتال پہنچ گئے ، رنگ نسل مذہب کی تفریق سے آزاد ہر اس گھر پہنچ رہے ہیں جہاں موت رقصاں ہے۔
یاد رہے تاریخ بہادروں کو یاد رکھتی ہےورنہ جو کہتےتھے چپ رہیں گے تو بچ جائیں قبرستان ان سے بھرے پڑے ہیں۔تاریخ میں کہیں ان کا تذکرہ نہیں